کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ملک میں تقریباً ہر جگہ اس خریف سیزن کے دوران یوریا کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا ہے: سدانند گوڑا


کرناٹک کے زراعت کے وزیر نے کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر سدانند گوڑا سے ملاقات کی

Posted On: 27 AUG 2020 3:57PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا کہ ملک میں تقریباً ہر جگہ اس خریف سیزن کے دوران یوریا کی فروخت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہند ضرورت پڑنے پر گھریلو اکائیوں کے ساتھ ساتھ درآمدات سے سپلائی کو مستحکم کرنے کےلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمد کے سلسلے کو کم کردیاگیا ہے تاکہ اس سیزن میں مانگ کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے سپلائی میں اضافہ کیا جاسکے۔

Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200827-WA0058SPCH.jpg

 

Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200827-WA0060LMHX.jpg

جناب گوڑا کرناٹک کے زراعت کے وزیر جناب بی سی پاٹل کے ساتھ بات چیت کررہے تھے، جنہوں نے کرناٹک میں یوریا کی دستیابی سے متعلق آج نئی دلی میں جناب گوڑا کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ جناب گوڑا نے کہا کہ مرکزی حکومت کی مسلسل کوششوں اور متعلقہ ریاستی سرکاروں کی طرف سے مسلسل حمایت وتعاون کی وجہ سے ملک بھر میں یوریا کا اسٹاک اطمینان بخش ہے۔ جہاں تک کرناٹک ریاست کا تعلق ہے تو پورے خریف سیزن 2020 کے لئے 8.50 لاکھ میٹرک ٹن کی ضرورت کا اندازہ لگایاگیا ہے، جبکہ پہلی اپریل سے 26 اگست تک کے لئے ضرورت 6.46 لاکھ میٹرک ٹن تھی مگر کھادوں کے محکمے نے 3.16 میٹرک ٹن کے کھلے اسٹاک سمیت 10.24 لاکھ میٹرک ٹن کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ اس مدت کے دوران یوریا کی فروخت 8.26 لاکھ میٹرک ٹن ہوئی جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 5.20 لاکھ میٹرک ٹن یوریا فروخت ہوا تھا۔

اس سیزن میں یوریا کی زبردست مانگ کے باوجود ریاست میں یوریا کی فراہمی اطمینان بخش رہی۔ جناب گوڑا نے ان اقدامات کی تعریف کی جو ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹس کے خلاف کرناٹک سرکار نے کیے ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں یوریا کی سپلائی میں ضرورت کے مطابق اضافہ کیا جائے گا۔ کھادوں کا محکمہ دستیابی کی صورتحال پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ کی جانب سے اقدامات کیے گئے ہیں کہ یوریا کرناٹک میں کسانوں کے لئے بروقت دستیاب کرایا جائے گا۔

جناب پاٹل نے ریاست میں کھادوں کی بروقت سپلائی کے لئے کھادوں کے محکمے کے افسروں اور وزیر موصوف جناب گوڑا کا شکریہ ادا کیا۔ البتہ انہوں نے کہا کہ ریاست میں یوریا کی سپلائی کو بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔ ریاست نیٹ سون ایریا میں تقریباً 11.17 لاکھ ہیکٹیئرس تک خاطر خواہ اضافے کی طرف نظر لگائے ہوئے ہے جو سابقہ پانچ سال کی اوسط کے مقابلے 20 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں ریاست میں یوریا کی مانگ اور فروخت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کرناٹک میں یوریا کی دستیابی بڑھانے میں مرکزی حکومت کی طرف سے حمایت وتعاون کی درخواست کی۔

 

..............

 

 م ن، ح ا، ع ر

27-08-2020

U-4851


(Release ID: 1649431) Visitor Counter : 146