ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے 2030 ء تک توانائی کے 33 ارب یونٹ سے زیادہ اپنے استعمال کی ضرورت کو خود پورا کرنے کے لئے تیار


بھارتی ریلوے آتم نربھر بننے کی راہ پر گامزن

Posted On: 27 AUG 2020 3:43PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،27 اگست / اپنی بجلی کی ضروریات  کو 100 فی صد   خود پورا کرنے  اور  قومی شمسی توانائی کے اہداف   میں تعاون کرنے   کی خاطر  بھارتی ریلوے نے   ریلوے   اور کامرس و صنعت کے  وزیر   پیوش گوئل کی صدارت میں  کلیدی   فریقوں کے ساتھ وسیع تر تبادلۂ خیال کا انعقاد کیا ۔

          قابلِ ذکر ہے کہ بھارتی ریلوے  اپنی  بجلی کی  ضروریات کو پورا   کرنے  اور مکمل طور پر   " ٹرانسپورٹ  کا سبز  ذریعہ " بننے  کی خاطر  شمسی توانائی کو استعمال کرنے کے لئے عہد بستہ ہے ۔

          یہ عہد  وزیر اعظم کی   حالیہ ہدایت   کے خطوط پر ہے  کہ تمام  ریلوے اسٹیشنوں  کو شمسی توانائی سے  روشن کیا جائے اور   ریلوے کی خالی زمین کو  قابلِ تجدید توانائی ( آر ای ) پروجیکٹوں کے لئے استعمال کیا جائے ۔

          یہ قومی شمسی مشن  میں بھی تعاون کرے گا ، جو شمسی توانائی کو فروغ دینے کے لئے حکومتِ ہند  کی ایک پہل ہے ۔

          عمل در آمد کے طور پر ریلوے کی  وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریلوے کی خالی زمین  کو شمسی بجلی کے پلانٹ کے لئے فراہم کیا جائے ۔  اس سلسلے میں  بینا  میں  1.7 میگا واٹ صلاحیت کا ایک تجرباتی پروجیکٹ   کامیابی کے ساتھ شروع کیا گیا ہے  ، جس کو 25 کلو واٹ   ٹریکشن سسٹم سے مربوط کیا گیا ہے ۔

          شمسی توانائی کا استعمال  ریلوے  اور کامرس و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل کے   ریلوے کو  پوری طرح کاربن کے اخراج  سے پاک  بنانے کے ہدف میں  تیزی لائے گا ۔ اس کے حصول کے لئے بھارتی  ریلوے نے 2030 ء تک  اپنی خالی پڑی زمین کو استعمال کرکے 20 جی ڈبلیو  صلاحیت کا  میگا شمسی  پلانٹ لگانے کا ایک بہت بڑا منصوبہ  تیار کیا ہے ۔

          بھارتی ریلوے نے کاربن سے پاک  بنانے کے لئے  ایک کثیر جہتی  طریقۂ کار اپنایا ہے  ، جو  شمسی پروجیکٹوں کی تنصیب کے ساتھ پورا ہوگا اور  یہ  ریلوے کو   ٹرانسپورٹ  کا  ایسا پہلا ادارہ  بنائے گا ، جو  توانائی میں  خود کفیل ہو گا ۔ اس سے بھارتی ریلوے کو  سبز  بننے کے ساتھ ساتھ  آتم نربھر بننے میں بھی مدد ملے گی ۔

          ریلوے  اور کامرس و صنعت کے وزیر   جناب پیوش گوئل نے  اس بات  کو اجاگر  کیا کہ بھارتی ریلوے   کی خالی پڑی  زمین پر شمسی بجلی کے پلانٹ   نصب کرنے کے لئے   تمام ڈیولپرس کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی خواہش مند ہے ۔ پٹریوں کے ساتھ  باؤنڈری وال   تیار کی جائے گی  ، جس کی دیکھ بھال  ڈیولپرس کریں گے اور جو لوگوں کو  پٹریوں پر آنے جانے سے  روکے گی ۔

          توانائی میں خود کفالت کے لئے بھارتی ریلوے کے ذریعے  جدید ترین ملکی  ٹیکنا لوجی اپنانے سے بھارت کی   قابل تجدید توانائی کے اہداف کو  پورا کرنے میں مدد ملے گی اور   وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے عہد کردہ   انٹینڈیڈ  نیشنلی  ڈیٹرمنڈ  کنٹری بیوشن   ( آئی  این ڈی سی ) کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (27-08-2020)

U. No.  4849



(Release ID: 1649121) Visitor Counter : 146