جل شکتی وزارت
جل شکتی کے مرکزی اور گوا کے وزیراعلیٰ نے جل جیون مشن کے نفاذ کیلئےویڈیو کانفرنس کے ذریعے مشترکہ جائزہ میٹنگ کی
گوا 21-2020 تک 100فیصد گھروں کو نل کنکشن دستیاب کرائیگا
Posted On:
27 AUG 2020 7:45PM by PIB Delhi
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے گوا میں جل جیون مشن کے نفاذ پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ریاست کے وزیراعلیٰ جناب پرمود ساونت کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ ملک کے ہر ایک دیہی کنبے کوپینے کا پانی دستیاب کرانے کیلئے ریاستوں کے ساتھ ساجھیداری میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کو لاگو کیا جارہا ہے۔ اس مشن کا مقصد گاؤں کے ہر خاندان کو ان کے گھروں تک نل کنکشن کے ذریعے ایک ہمہ گیر کووریج فراہم کرنا ہے۔
جل جیون مشن کامقصد دیہی معاشرے کی زندگی کے معیار میں بہتری لانے کیلئے ہر دیہی کنبے کو کفایتی قیمتوں پر باقاعدگی کے ساتھ اور طویل مدتی بنیاد پر مناسب مقدار میں مقررہ معیار والے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔ ساجھیداری والے دیہی پانی کی سپلائی کی حکمت عملی، پانی کے تحفظ کے نفاذ اور پانی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے ریاستوں کو اہل بنانا اور اشتراک کرنےکیلئے جل شکتی کی وزارت باقاعدگی کے ساتھ اس کی پیش رفت کاجائزہ لے رہی ہے۔
گوا 21-2020 تک سبھی گھروں کو 100 فیصد نل کنکشن فراہم کرنے کی اسکیم بنارہا ہے۔ ریاست میں 2.6 لاکھ گھروں میں سے 2.29 لاکھ گھروں میں نل کنکشن ہیں۔ 20-2019 میں ریاست صرف 1025 گھروں کو نل کنکشن دستیاب کراسکا تھا۔ 21-2020 میں ابھی تک 4500 گھروں کو نل کنکشن دستیاب کرائے جاچکے ہیں۔
جل شکتی کے مرکزی وزیر نے وزیراعلیٰ کے ساتھ ریاست میں مشن کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے ریاست کے دیہی علاقوں میں بقیہ گھروں کو گھریلو نل کنکشن فراہم کرنے کا بھروسہ دلایا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں مرکزی حکومت مشن کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ریاستی حکومت کو ہرممکن تعاون دینے کیلئے عہدبند ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت کیلئے پینے کے قابل پانی فراہم کرانا ایک قومی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے جے ایم کے تیزی سے نفاذ سے دیہی علاقوں میں باقاعدگی کے ساتھ اور طویل مدتی بنیاد پرسبھی گھروں کو مناسب مقدار میں مقررہ معیار والے پانی کی دستیابی یقینی ہوگی۔ اس طرح ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کیلئے آسان زندگی اور پُروقار زندگی بھی یقینی ہوگی جس کی وہ حقدار ہیں۔ وزیر موصوف نے گوا کے وزیراعلیٰ سے ایک مہم کی شکل میں کام کرنے اور سماج کے حاشیے پر رہنے والے کنبوں کو دستیاب کرانے کی استدعا کی۔ جناب شیخاوت نے اپیل کی کہ اس مشن میں پانی کی کمی والے علاقوں میں واقع گاؤں اور امنگوں والے اضلاع، ایس سی/ ایس ٹی اکثریت والے گاؤں/ بستیوں اور سانسد آدرش گرام یوجنا کے گاوؤں کو ترجیح دی جانی چاہئے۔
جل شکی کے وزیر نے منریگا، جے جے ایم ، ایس بی ایم(جی)، آر پی آئی کو پندرہویں مالیاتی کمیشن گرانٹس، ضلعی معدنیاتی ترقیاتی فنڈ، سی اے ایم پی اے ، سی ایس آر فنڈ، مقامی علاقائی ترقیاتی فنڈوغیرہ مختلف پروگراموں کو ملاکر طویل مدتی پینے کے پانی کی سپلائی کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے موجودہ پینے کےپانی کے وسائل کو مستحکم بنانے پر زور دیا۔
ہر گاؤں میں پانی کے وسائل کو مضبوطی دینے اور گرے واٹر کے بندوبست کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ گاؤں میں پانی کے سپلائی کے اندازہ لگانے اور نگرانی کے لئے ریاست میں پائلٹ بنیاد پر سینسر پر مبنی آئی او ٹی حل کو شروع کیا جاسکتا ہے۔ مرکزی وزیر نے ریاست میں پانی کی سپلائی کے انتظام وانصرام اور رکھ رکھاؤ کی اونچی لاگت پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے عوام کیلئے پانی کی جانچ لیباریٹریوں کو کھولنے کی گزارش کی جس سے لوگ مناسب شرحوں پر پانی کی جانچ کراسکیں۔
یہ بات بھی اجاگر کی گئی کہ باقاعدگی سے پانی کی سپلائی اور شکایت کے ازالے کے فوری نظام کو یقینی بناکر گوا، عوامی سہولتوں میں ایک مثالی ریاست بن سکتا ہے۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 4860
(Release ID: 1649116)
Visitor Counter : 132