دیہی ترقیات کی وزارت

غریب کلیان روز گار ابھیان کے تحت اب تک 85 ہزار سےزیادہ آبی ذخائر ڈھانچے اور 2.63 لاکھ سے زیادہ دیہی مکان تعمیر کئے گئے


تقریباً 24 کروڑ مینڈیز یومیہ روزگار فراہم کئے گئے اور مہم کے نویں ہفتے تک 18 ہزار 862کروڑ روپے خرچ کئے گئے

Posted On: 26 AUG 2020 3:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26اگست  2020/ کووڈ-19 کے قہر کے مدنظر دیہاتوں میں لوٹ رہے  تارکین کامگاروں  اوراسی طرح دیہی علاقوں میں متاثرہ  شہریوں کے لئے روزگار اور گذر بسر کے مواقع کو  بڑھاوا دینے کے لئے  غریب کلیان  روزگار ابھیان (جی کے آر اے) شروع کیا گیا ہے۔ یہ مہم چھ ریاستوں بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش ، اڈیشہ ، راجستھان اور اترپردیش میں  اپنے آبائی گاؤں کو لوٹ آئے تارکین مزدوروں کو  روزگار مہیا کرانے کے لئے مشن موڈ پر کام کررہا ہے۔ اس ابھیان سے ان ریاستوں کے 116 اضلاع میں اب گذر بسر کے مواقع  کے ساتھ دیہاتیوں  کو مستحکم  بنانے میں   مدد ملی ہے۔

اس مہم کے مقاصد کی تکمیل کے لئے نویں ہفتے تک ، کل 24 کروڑ  انسانی یومیہ روزگار مہیا کرایا گیا ہے اور اب تک 18 ہزار  862 کروڑ روپے  خرچ کئے گئے ہیں۔  اب تک 85 ہزار 786 آبی ذخائر   ڈھانچوں سمیت ، دو لاکھ 63 ہزار 846 دیہی مکانوں ، مویشیوں کے لئے 19 ہزار 397 شیڈ ، کھیت میں 12 ہزار 798 تالاب اور چار ہزار  260 کمیونٹی صفائی  احاطوں سمیت  بڑی تعداد میں بنیادی ڈھانچوں کی   تعمیر کی گئی ہے۔ مہم کے دوران  ضلع معدنیات پالیسی کے ذریعہ6342 کام کئے گئےہیں۔  1002  گرام پنچایتوں کو انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی مہیا کی گئی ہے، ٹھوس اور رقیق کچرے  کے انتطام سے متعلق کل   13022 کام کئے گئے ہیں اور 31658 امیدواروں کو زراعتی سائنسی اداروں(کے وی کے ) یعنی کرشی وگیان کیندروں کے ذریعہ  ہنر مندی  کی تربیت  فراہم کی گئی ہے۔

 اب تک ابھیان کی کامیابی کو 12 وزارتوں/محکموں  اور ریاستی حکومتوں کی ملی جلی کوششوں کے طور دیکھا جاسکتا ہے ، جوتارکین مزدوروں اور دیہی کمیونٹیوں کو  زیادہ مقدار میں   فائدہ  پہنچا رہے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے  نوکریاں  اور گذر بسر  کے لئے  طویل مدتی پہل کی جارہی ہے   جو اپنے گاؤں میں ہی  رہنا چاہتے ہیں۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-4828


(Release ID: 1648910) Visitor Counter : 202