صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

سی جی ایچ ایس نے دہلی این سی آر میں ای-سنجیونی کے ذریعے مواصلاتی مشاورت خدمات شروع کیں

Posted On: 26 AUG 2020 12:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،26اگست2020: وزارت صحت و خاندانی بہبود کو بزرگ شہریوں سمیت مختلف گوشوں سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں کہ موجودہ کووڈ-19 وبائی مرض کے مدنظر ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ مواصلات مشاورت خدمات شروع کی جائیں، کیونکہ اس وباء کی وجہ سے بزرگ شہریوں کے لئے عوامی مقامات اور خاص کر طبی نگہداشت کے مراکز  کا دورہ کرنا مناسب نہیں ہے۔

سی جی ایچ ایس مستفدین کے لئےطبی صحت نگہداشت کے مراکز پر خود جانے کی بجائے ورچوول موڈ کے ذریعے ماہرین سے مشاورت کی سہولت فراہم کرنے کےلئے سی جی ایچ ایس نے 25 اگست 2020ء سے مواصلاتی مشاورت خدمات شروع کی ہیں۔ابتداء میں یہ خدمات دہلی این سی آر کے مستفدین کو دستیاب ہوں گے۔ای-خدمات صبح 9 بجے سے ب12 بجے تک کام کے تمام دنوں میں دستیاب ہوں گی۔

سی جی ایچ ایس مواصلاتی مشاورت خدمات وزارت صحت کے موجودہ ای-سنجیونی پلیٹ فارم کا استعمال کررہی ہے۔آسانی سے استعمال کرنے کے لئے اس پلیٹ فارم کو مستفدین کی آئی ڈی کے ساتھ جوڑ دیاگیا ہے۔ماہرین کی او پی ڈی خدمات حاصل کرنے کے لئے  اپنا موبائل نمبر رجسٹر کرانا ہوگا، جس کے بعد تصدیق کے لئے ایک اوٹی پی بھیجاجائے گا۔ تصدیق کے بعد مستفدین سسٹم پر لاگ آن کرسکتے ہیں،مریض کا رجسٹریشن فارم ، ٹوکن کے لئے درخواست اور ہیلتھ ریکارڈ(ضرورت پڑنے پر)اَپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

مریضوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے آئی ڈی اور ٹوکن موصول ہوگا اور انہیں آن لائن قطار میں ان کے نمبر کے بارے میں بھی مطلع کیا جائے گا۔ان کی باری آنے پر ‘‘اب کال کریں’’بٹن فعال کردیا جائے گا، جس کا استعمال کرنے کے بعد متعلقہ مریض ویڈیو کال کرکے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ حاصل کرسکتے ہیں۔مواصلاتی مشاورت کے بعد ایک ای –طبی رسید جنریٹ ہوجائے گی۔اس کا استعمال کرکے مریض اپنے سی جی ایچ ایس ویلنس سینٹر سے دوائیں حاصل کرسکتے ہیں۔

سی جی ایچ ایس کی نئی مواصلاتی مشاورت خدمات سی جی ایچ ایس کے ان مستفدین کے لئے نعمت ثابت ہوگی، جنہیں ماہرین سے صلاح و مشورہ کرنے کی ضرورت ہے، لیکن کووڈ-19 کے دور میں وہ اپنےگھر سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں۔

ان خدمات کے تحت ماہرین کے ساتھ مشاورت کی شروعات کرتے ہوئے درج ذیل سہولیات دستیاب ہوں گی:

  1. دوائیں
  2. آرتھوپیڈکس
  3. آنکھ
  4. ای این ٹی

ریگولر او پی ڈی خدمات کے لئے سی جی ایچ ایس کے ہر ایک مستفدین کو ایک مخصوص ویلنس سینٹر (ڈبلیو سی)سے جوڑا جارہا ہے۔حالانکہ مستفدین ملک کے کسی بھی ڈبلیو سی میں او پی ڈی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ماہرین سے صلاح و مشورہ حاصل کرنے لئے انہیں اپنے میڈیکل آفیسر کے ذریعے ریفر کیا جائے گا(بزرگ شہریوں کے لئے ڈبلیو سی سے ریفرل لینے کی ضرورت نہیں ہے)۔

 

********

 

م ن۔ق ت۔ن ع

(26.08.2020)

(U: 4819)


(Release ID: 1648673) Visitor Counter : 249