عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
وزیر اعظم نے پبلک انتظامیہ 2020 میں مہارت کے لئے ایوارڈس پیش کئے
702 ضلعوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن 2020 میں مہارت کے لیے وزیر اعظم ایوارڈس اندراج اور شرکت کی جو 95 فیصد ہے
Posted On:
25 AUG 2020 2:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی25،اگست 2020
بھارت سرکار نے 2006 میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں مہارت کے لئے پرائم منسٹرس ایوارڈس نامی اسکیم شروع کی ہے، تاکہ مرکز اور ریاستی سرکاروں کے اضلاع، اداروں کے ذریعے کیے گئے غیر معمولی اور اختراعی کاموں کو تسلیم کیا جاسکے اور اس کے لئے اعزاز سے نوازا جاسکے۔ اختراع آرزو مند ضلعوں اور ترجیحی پروگراموں میں ضلع کلکٹروں کی کارکردگی کو تسلیم کرنے کے لئے 2014 میں اس اسکیم کی دوبارہ ڈھانچہ بند کی گئی ،جبکہ 2020 میں اس اسکیم کی دوبارہ ڈھانچہ بندی کی گئی، تاکہ ضلع کی معاشی ترقی کے لئے ضلع کلکٹروں کی کارکردگی کو تسلیم کیا جاسکے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 31 اکتوبر 2020 کو گجرات کے کیوڑیا اتحاد کے مجسمے اسٹیچو آف یونٹی پر دوبارہ ڈھانچہ بندی کی گئی۔ اسکیم کے تحت پبلک ایڈمنسٹریشن کے لئے پرائم منسٹرس ایوارڈس عطا کریں گی۔ اسی دن راشٹریہ ایکتا دوس بھی ہے۔سال 2020 کے لئے پبلک ایڈمنسٹریشن میں مہارت کے لئے پرائم منسٹرس ایوارڈس کی اسکیم کی جامع طور پر دوبارہ ھانچہ بندی کی گئی ہے، تاکہ انہیں مضبوط کرنے میں سرکاری افسروں کی خدمات کو پہنچا جاسکے۔
- ترجیح سیکٹر کے لئے کریڈٹ فلو کے ذریعے جامع ترقی۔
- ضلع میں سووچھ بھارت مشن (شہری اور گرامین) کے ذریعہ جن بھاگیداری یعنی عوامی تحریکوں کو فروغ دینا۔
- خدمات کی فراہمی کو بہتربنانا اور عوامی شکایات کا ازالہ کرنا۔
ایوارڈس کے دائرے کو وسیع کیاگیا ہے تاکہ ضلعوں کے سبھی علاقوں میں مجموعی نتائج پر مشتمل کارکردگی کے علاقوں کی شناخت کی جاسکے۔ ضلع کلکٹروں کی خدمات کو ترجیحی شعبے میں شمولیت والے کریڈٹ فلو کے نفاذ، جن بھاگیہ داری کے ذریعے سے عوامی تحریک کو بڑھاوا دے کر پبلک ایڈمنسٹریشن کے ساتھ بہتر رابطہ قائم کرکے اور عوامی شکایتوں کو نمٹا کر شناخت کی جائے گی۔
اس کے علاوہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں مہارت کے لئے پرائم منسٹرس ایوارڈس میں نمامی گنگے پروگرام میں ضلع سطح کے افسروں کے کوششوں کو تسلیم کیا جائے گا۔عمل آوری کے دوسال کے بعد اسکیم کے تحت بہترین مجموعی ترقی والے ضلع کو اعزاز دینے کے لئے آرزو مند ضلع پروگرام کے لئے ایوارڈس میں نیا پن لایاگیا ہے۔ اختراعات کے زمرے میں روایتی طور سے سب سے زیادہ نامزدگی حاصل ہونی ہے۔ تین الگ الگ زمروں یعنی قومی، ریاستی، ضلع سطح پر اختراعات کو تسلیم کرنے کے لئے یہ اسکیم پوری طرح وسیع بنیاد والی ہے۔
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 17 جولائی 2020 کو پی ایم ایوارڈس پورٹل کا آغاز کیا تھا، تب سے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایت کے محکمے نے ویڈیو کانفرنس، کال سینٹر اور ترسیل کے ذریعے سے سکریٹریوں (اے آر اور پی جی) سے لے کر سبھی مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں، انتظامی سرگرمیوں تک پہنچ بناتی ہے۔ کووڈ انیس عالمی وبا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے رجسٹریشن اور نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 اگست تک بڑھادی گئی ہے۔تقریباً 702 ضلعوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن 2020 میں مہارت کے لئے پرائم منسٹرس ایوارڈس میں اندراج کیا ہے اور شرکت کی ہے، جو 95 فیصد ہے۔
ان میں سے 678 اضلاع نے ضلع پرفارمینس انڈیکٹرس پروگرام (ڈی پی آئی پی) چنا ہے۔ اختراعی زمرے کے تحت کل 641 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 104 کا تعلق مرکزی حکومت کے اداروں سے ہے۔ 193 کا تعلق ریاستی سطح کے اختراعات سے ہے۔ ضلع سطح کے اختراعات کے لئے 660 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ نمامی گنگا کے تحت 48 ضلع اور آرزومند ضلع پروگرام کے تحت 112 میں سے 81 ضلعوں نے درخواستیں دی ہیں۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-4805
(Release ID: 1648613)
Visitor Counter : 264
Read this release in:
English
,
Tamil
,
Bengali
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Odia
,
Telugu
,
Malayalam