سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

مرکزی حکومت نے مخنثوں کے لئے قومی کونسل کی تشکیل کی

Posted On: 24 AUG 2020 5:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  24/اگست 2020 ۔ مخنث افراد (تحفظ حقوق) قانون 2019 (2019 کا 40)، دفعہ 16 کے ذریعے حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے مرکزی حکومت نے ٹرانس جینڈر افراد کے لئے قومی کونسل کی تشکیل کی ہے، جس کا نوٹیفکیشن 21 اگست 2020 کو جاری کیا گیا ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر اس کے (باعتبار عہدہ) صدر اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت (باعتبار عہدہ) نائب صدر ہوں گے۔

قومی کونسل درج ذیل امور انجام دے گی:-

  1. مخنث افراد کے سلسلے میں پالیسی، پروگرام، قوانین اور پروجیکٹ بنانے کے لئے مرکزی حکومت کو صلاح دینا۔
  2. مخنث افراد کی برابری اور مکمل حصے داری کے حصول کے لئے بنائی گئی پالیسیوں اور پروگراموں کے اثرات کی نگرانی اور تجزیہ کرنا۔
  3. مخنث افراد سے متعلق امور سے وابستہ سبھی سرکاری محکموں اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور ان کے درمیان تال میل قائم کرنا۔
  4. مخنث افراد کی شکایات کا تدارک کرنا، اور
  5. مرکزی حکومت کے ذریعے مقرر کردہ ایسے ہی دیگر امور کی تکمیل کرنا۔

کونسل کے دیگر اراکین میں مختلف وزارتوں / محکموں کے نمائندے، مخنث برادری کے پانچ نمائندے، این ایچ آر سی اور این سی ڈبلیو کے نمائندے، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندے نیز غیر سرکاری تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے ماہرین شامل ہوں گے۔

باعتبار عہدہ رکن کے علاوہ،قومی کونسل کا رکن اپنی نامزدگی کی تاریخ سے تین برسوں تک اپنے عہدے پر کام کرسکے گا۔

 

تفصیلی نوٹیفکیشن کے لئے یہاں کلک کریں۔

Click here for detailed notification.

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4788



(Release ID: 1648396) Visitor Counter : 216