عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ناگالینڈ کے گورنر جناب آر این روی نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

Posted On: 24 AUG 2020 6:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  24/اگست 2020 ۔ ناگالینڈ کے گورنر جناب آر این روی نے آج شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشنز، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور ریاست میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DUBJ.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مودی حکومت کے 2014 میں عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد، وزیر اعظم نے کہا تھا کہ شمال مشرق کو ملک کے سب سے ترقی یافتہ ریاستوں کے ہم پلہ کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 6 برسوں کے دوران نہ صرف ترقیات سے متعلق خلا کو پُر کیا گیا بلکہ شمال مشرقی خطے نے نفسیاتی اعتماد بھی حاصل کرلیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ سماج کے سبھی طبقات وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4786


(Release ID: 1648395) Visitor Counter : 154