سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
انسپائرفیکلٹی فیلو ، مائیکرو الگائی سے کم قیمت بایو ڈیزل تیار کررہے ہیں
Posted On:
24 AUG 2020 12:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24/اگست 2020، روایتی ایندھن کم ہوتا جارہا ہے اور بھارت کے نواحی علاقوںمیں وسیع سمندری ماحول میں کائی پر تجربات پوری طرح نہیں کئے گئے ہیں۔سمندری علاقوں کی مائیکرو الگائی سے کم قیمت بایو ڈیزل تیار کیا جانا، جلد ہی ایک حقیقت بن جائے گا۔ اس کا سہرا ایک سائنسداں کی کوششوں کے سرجاتا ہے، جو بایو ٹکنالوجیکل مطالعات اور بایو ڈیزل تیار کرنے کے لئے مائیکرو الگائی میں لیس کے اجتماع میں اضافے کے لئے اوزاروں پر کام کررہے ہیں۔
پٹرولیم پر مبنی ایندھن کی تیزی سے ہوتی ہوئی کمی کو محسوس کرتے ہوئے تمل ناڈو کے شہر تروچرا پلی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سے وابستہ ڈاکٹر ٹی متی منی نے قابل تجدید اور دیر پا وسائل سے ایندھن کے متبادل پر تجربات شروع کئے ۔ حال ہی میں مختلف قسم کے بایو ایندھن پر تجربات کئے گئے ہیں ، جن میں مائیکرو الگائی کے استعمال پربایو ایندھن کی تیاری کے لئے سب سے زیاد ہ غور کیا گیا ہے کیونکہ اس میں دیگر بایو ایندھن کی بہ نسبت بہت سے فوائد موجود ہیں اور اسی کی وجہ سے متی منی کو ایک جذبہ حاصل ہوا ۔
انہوں نے سمندری مائیکرو الگائی میں موجود ٹرایا سل گلسرول جزو میں اضافے کی ٹیکنیک کے بارے میں رپورٹ داخل کی ،جس پر انہیں انو ویشن ان سائنس پرسو ٹ فار انسپائرڈ ریسرچ فیکلٹی فیلو شپ سے نوازا گیا۔یہ فیلو شپ حکومت ہند کے سائنس وٹکنالوجی کے محکمے نے قائم کیا ہوا ہے۔
اس ایوارڈ کی مددسے ڈاکٹر ٹی متی منی اور ان کی ٹیم نے تحقیق میں ،جو کیموسفیئر نام کے جریدے میں شائع ہوئی ہے، سمندری مائیکرو الگائی کی قسموں کو الگ الگ کیا ہے۔ ان قسموں کو تمل ناڈو کے ساحلی خطوں سے لیا گیا تھا۔
اب یہ سائنسداں دیگر مائیکرو الگائی سے وابستہ ان امیدواروں پر توجہ دے رہے ہیں، جن میں بایو ٹکنالوجیکل صلاحیتیں موجود ہیں ۔
یہ گروپ ایک نقش راہ تیار کرے گا جس کے ذریعہ بایو ڈیزل کو تجارتی طریقے پر تیار کیا جاسکتا ہے اور اسے توانائی کی مارکیٹ میں دیر پا طریقے سے پیش کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-4768
م ن۔ ا س۔ ر م۔
(Release ID: 1648159)
Visitor Counter : 191