حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر

پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر نے مسلح فوجوں کے طبی کالج کے اشتراک سے مثبت ذہنی صحت سازی کے لیے آسان رہنما خطوط جاری کیے


9 آسان مرحلوں میں مثبت صحت سازی:ایک صحت مند زندگی کے لیے موثر عادتیں

Posted On: 11 AUG 2020 7:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  11/اگست 2020، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر نے مسلح فوجوں کے طبی کالج کے اشتراک سے  ‘9 آسان مرحلوں میں مثبت صحت سازی: ایک صحت مند زندگی کے لیے موثر عادتیں’ جو ایک آسان وژئل گائڈ ہے، جسے لوگوں کے آسانی سے یہ سمجھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے کہ طرز حیات کا انتخاب اور مثبت ذہنی صحت کے درمیان ایک تعلق ہے۔ یہ گائڈ ہندی اور انگریزی میں جاری کئی گئی ہے۔ (اور اسے دیگر مقامی زبانوں میں بھی جاری  کیا جائے گا۔) یہ گائڈ خاص طور پر شہری عوام کے لیے تیار کی گئی ہے۔

ذہنی صحت کا اثر رویہ ، جذبات، سماجی اور جسمانی کارکردگی پر پڑتا ہے۔افرادذہنی طور پر صحت مند رہیں اور مجموعی طور پر خوش حال رہیں۔ اس کے لیے ان کو درکار مزاحمت پیدا کرنے کی غرض سے مرعی اقدامات کرسکیں۔ اس گائڈ سے لوگوں کو حوصلہ ملتا ہے کہ وہ ذہنی بدصحتی کی علامتوں کو کبھی نظر انداز نہ کریں اور جب کبھی ضرورت ہو، تو اس کے لیے وہ مدد حاصل کریں۔

سماجی اور ثقافتی کلنک اس بات کی وجوہات میں سے ایک ہے کہ ذہنی بدصحتی  کا شکار  بہت سے لوگ اپنی اس پریشانی کا اعتراف نہیں کرتے اور نہ ہی وہ ضرورت کے تحت مدد لیتے ہیں۔ گائڈ میں یہ بات اجاگر کی گئی ہے کہ یہ بات معمولی ہے کہ ذہنی صحت کو درپیش پریشانیاں اکثر لوگوں کو ہوتی ہیں۔ کلنک ، جہالت اور تعصب کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس کا نتیجہ ذہنی بدصحتی کا شکار لوگوں کے خلاف تفریق برتے جانے کی شکل میں نکلتا ہے۔

اس گائڈ کا مقصد افراد کو یہ بتانا اوران کے اندر یہ جذبہ پیدا کرنا ہے کہ وہ یہ آسان اقدامات کریں، جنہیں سائنسی طور پر حمایت حاصل ہے اور یہ اقدامات ذہنی خوش حالی کی طرف لے جاتے ہیں۔

(Pl see attachments AFMC_MentalHealthGuide-English)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4764

م ن۔ ا س۔  ت ع۔


(Release ID: 1648131) Visitor Counter : 207