محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او نے کے وائی سی کو تاحال بنانے میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی اور جولائی 2020 تک کووڈوبائی مرض کے باوجود اپنے سبسکرائبروں کی تفصیلات کی تازہ کاری انجام دی


2.39آدھار نمبران ،4.28 موبائل نمبران اور 5.26 لاکھ بینکوں کھاتوں کی تازہ کاری عمل میں آئی

Posted On: 22 AUG 2020 4:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،22اگست2020: ماہ جولائی 2020ءکے دوران ای پی ایف او نے بڑی کامیابی سے 2.39لاکھ آدھار نمبران ، 4.28 لاکھ موبائل نمبران اور 5.26 لاکھ بینک کھاتوں کو یو اے این کے تحت آنے والے سبسکرائبروں کے معاملے میں تازہ کاری کے عمل سے گزار ا ہے۔

 چونکہ ملک کو، کووڈ-19 کے وبائی مرض کی غیر معمولی چنوتی درپیش ہے، لہٰذا سماجی طورپر فاصلہ برقرار رکھنے، یعنی ایک دوسرے سے فاصلہ قائم رکھنے کی ضرورت از حد بڑھ گئی ہے اور ای پی ایف او ملک میں ایک اہم سماجی تحفظاتی ادارے کے طورپر کام کرتا ہے، لہٰذا اس کی کوشش یہ رہی ہے کہ وہ اپنے سبسکرائبروں کو ڈیجیٹل موڈ کے توسط سے بلا روک ٹوک خدمات فراہم کرے اور یہ خدمات اس انداز میں فراہم کی جائیں کہ  لوگ ایک دوسرے کے رابطے میں کم سے کم آئیں۔

یہ ادارہ اس لئے کوشاں ہے کہ اس کی آن لائن خدمات کی توسیع اور دستیابی عمل میں آسکے  اور یہ ادارہ نو یور کسٹمر(کے وائی سی) یعنی اپنے صارف کو جانیں، سے متعلق اعداد وشمار کو تازہ کاری سے ہمکنار کرنے کے لئے سرگرمی سے کوشاں رہا ہے، تاکہ تمام تر سبسکرائبر ان خدمات کو آن لائن موڈ سے بروئے کار لاسکیں۔

کے وائی سی کو تازہ تر بنانے کا کام بیک وقت انجام دیا جاتا ہے، جو سبسکرائبروں کو یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این)کے ذریعے مربوط کرتا ہے اور ان کے ساتھ کے وائی سی کی تفصیلات بھی جڑی ہوتی ہیں۔ ایک مرتبہ جب یہ عمل مکمل ہوجاتا ہے، تو فراہم کی جانے والی کے وائی سی تفصیلات باضابطہ بن جاتی ہیں اور سبسکرائبر ڈیجیٹل موڈ کے توسط سے ای پی ایف او خدمات سے استفادہ کرسکتا ہے۔

اپنے سبسکرائبروں اور ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے یہ ادارہ لگاتار اپنے سبسکرائبروں کی تفصیلات یعنی کے وائی سی کی  تازہ کاری کی حکمت عملی پر عمل کرتا آیا ہے اور اس کے لئے اس نے اپنے افرادی قوت کو ورک فراہم ہوم کی سرگرمی کے ذریعے اس کام کے لئے لگایا ہے۔ ای پی ایف او کے عملے کے بڑی تعداد کے کارکنان بطور خاص کے وائی سی کی تازہ کاری پر مامور کئے گئے ہیں۔ یہ عملہ ڈبلیو ایف ایچ سرگرمیوں کی اصلاح وغیرہ کا کام بھی دیکھ رہا ہے۔ یہ کام ایک معینہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے نشانے کے ساتھ شروع کیا گیا ہے اور اس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ کے وائی سی کی تازہ کاری نے ای پی ایف او کی ڈیجیٹل موڈ کی خدمات کی دستیابی کے سلسلے میں ای پی ایف او کے سبسکرائبروں کی اختیار کاری میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کے لئے ای پی ایف او کے دفتر جانے یا کسی عملے کے قریبی رابطے میں آنے کی ضرورت  نہیں ہوتی۔

********

 

م ن۔ ن ع

(U: 4757)



(Release ID: 1648129) Visitor Counter : 98