سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری مدھیہ پردیش میں 9400 کروڑروپے کی لاگت والی 35 شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے
یہ پروجیکٹس بہتر رابطے کے ساتھ تیز رفتار ترقی کا راستہ صاف کریں گے
Posted On:
23 AUG 2020 1:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23اگست 2020/سڑک نقل و حمل شاہراہوں اور انتہائی چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں( این ایس این ای ) کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری بروز منگل 25 اگست 2020 کو مدھیہ پردیش میں 35 شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلی جناب شیوراج سنگھ چوہان اس ورچوئل پروگرام کی صدارت کریں گے۔ اس دوران مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت اور جناب نریندر سنگھ تومر اور وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل ، جناب فگن سنگھ کلستے اور جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (سبکدوش) ریاستی حکومتوں کے متعدد وزراء، متعدد رکن پارلیمنٹ، متعدد ارکان اسمبلی اور مرکز اور ریاستی حکومتوں کے کئی سینئرافسران بھی موجود رہیں گے۔
ان پروجیکٹس کے افتتاح اور سنگ بنیاد کے تحت 1139 کلو میٹر لمبی سڑک شامل ہے، جس پر 9400 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔
پروجیکٹ کی فہرست کو دیکھنے کےلئے یہاں کلک کریں
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-4752
(Release ID: 1648124)
Visitor Counter : 132