قبائیلی امور کی وزارت

جناب ارجن منڈا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ممبئی میں ‘‘ٹرائبس انڈیا شوروم’’ کا ای۔ افتتاح کیا


ٹرائبس انڈیا نے اپنے خوردہ نیٹ ورک میں ملک بھر میں 122 آؤٹ لیٹ شامل کئے ہیں

ہم ضرورت کی اس گھڑی میں 50 لاکھ قبائلی دستکاروں اور جنگلات کی اشیا جمع کرنے والوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں: جناب ارجن منڈا

Posted On: 21 AUG 2020 4:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  21  اگست 2020، قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے  آج  فورٹ ممبئی میں  ایل آئی سی ویسٹرن زونل آفس کے انڈین گلوب چیمبرس میں  ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ایک  ٹ‘رائبس انڈیا شوروم’ کا ای۔ افتتاح کیا۔ افتتاح کی اس تقریب میں  وزارت کے سکریٹری جناب  دیپک کھنڈیکر، ٹرائیفیڈ کے چیئرمین جناب آر سی مینا  اور  ٹرائیفیڈ کے ایم ڈی  جناب پروین کرشنا نے شرکت کی۔ اس ورچوول افتتاح میں  معروف ڈائنر روما دیوی اور فلم اسٹار پوجا بترا  نے بھی شرکت کی۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے کہا ‘‘ضرورت کی اس گھڑی میں  ہم  50 لاکھ قبائلی دست کاروں اور جنگلات سے اشیا جمع کرنے والوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ان کی  آمدنی، روزگار اور   روزی روٹی کا جاری رکھنے کے لئے  مضبوطی کے ساتھ کوشاں ہیں’’۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N0SD.jpg

قبائلی بھائیوں کی مدد کے لئے اپنی وزارت کے مضبوط عزم اور ٹرائیفیڈ کی تال میل کے ساتھ کی جانے والی کوششوں  کا ذکر کرتے ہوئے  جناب منڈا نے کہا کہ وزیراعظم کے پیغام  ‘‘بی ووکل فار لوکل’’ کو آگے بڑھانے کے لئے اور  قبائلی لوگوں کے روزگار  اور مارکیٹنگ کو فروغ دینے کے لئے  ٹرائیفیڈ ، قبائلی امور کی وزارت نے  زبردست پہل کی ہے جس کا بہت زیادہ اثر پڑ رہا ہے۔ اس مشکل دور میں  قبائلیوں کے سامان کی فروخت کو  بڑھاوا دینے اور  ان کی آمدنی میں اضافے کےلئے  ٹرائبس انڈیا آن وہیلز شروع کی گئی ہیں ، جو کہ  ون دھن، قدرتی پیداوار ، امیونٹی بوسٹرزاور دیگر قبائلی  مصنوعات سے پوری طرح بھری ہوئی موبائل وین  ہیں۔  یہ وین ان قبائلی پیداوار کو ملک بھر کے 150 شہروں میں  سیدھے گاہکوں کے دروازے تک پہنچائیں گی۔

جناب ارجن منڈا نے کہا کہ  موجودہ بنیادی ڈھانچے کو  زبردست فروغ دینے کے لئے  جگدل پور، چھتیس گڑھ اور رائے گڑھ  مہاراشٹر میں  ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت اور  این ایس ٹی ایف ڈی سی  کے تعاون سے  ٹرائفوڈ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر  چھوٹی موتی جنگلاتی پیداوار کی  پروسیسنگ کے لئے دو پروڈکشن سینٹر قائم کئے جارہے ہیں، جن سے  ہزاروں قبائلیوں کو  روزگار کے مواقع ملیں گے۔

A picture containing photo, person, colorful, largeDescription automatically generatedA person posing for the cameraDescription automatically generated

فورٹ کے  شاندار علاقے میں  واقع ٹرائبس انڈیا ممبئی میں تیسرا آؤٹ لیٹ  ہے۔ دو موجودہ آؤٹ لیٹ پنویل اور جوہو میں ہیں۔ ڈی این روڈ فورٹ ممبئی میں انڈین گلوب چمبر میں جس آؤٹ لیٹ کا نیا نیا افتتاح ہوا ہے وہ ملک بھر میں  122 واں آؤٹ لیٹ ہے۔تمام 27 ہندوستانی ریاستوں سے آرٹ اور کرافٹ کی مصنوعات  جمع کرنے کے علاوہ یہ پہلا آؤٹ لیٹ ہے جو اس عالمی وبا کے دوران خصوصی طور پر  ون دھن ایسینشیلز اور امیونٹی بوسٹر  اور ضروری پیداوار پر فوکس کررہا ہے۔

A shelf in a storeDescription automatically generated

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دیپک کھنڈیکر نے  عالمی وبا کے دوران  سرگرم کوششوں کےلئے ٹرائیفیڈ کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور بی ووکل فار لوکل پر وزارت کے فوکس کو دہرایا۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0053WPQ.jpg

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006SGQ5.jpg

معروف ڈیزائنر اور ٹرائبس انڈیا کی گڈ وِل ایمبیسڈر  محترمہ روما دیوی نے بھی  لاک ڈاؤن کے دوران بھی ٹرائیفید کے کام کی ستائش کی جس سے قبائلی دست کاروں کو مدد ملی ہے اور انہوں نے اس کے لئے اپنے تعاون اور مدد کی پیش کش کی۔

اس سے قبل اپنے استقبالیہ خطاب میں  جناب پرویر کرشنا نے فورٹ آؤٹ لیٹ کے رسمی ورچوول لانچ کے موقع پر موجودگی کے لئے مرکزی وزیر کا   شکریہ ادا کیا۔ قبائلی بہبود کے لئے وزیر موصوف کی مسلسل حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے عالمی وبا کے دوران ٹرائیفیڈ کے زبردست اقدامات کے بارے میں بتایا جن سے قبائلیوں کی مشکل کم کرنے میں مدد ملی ہے اور اس سے ان کی آمدنی اور روزگار میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔

عالمی وبا کی وجہ سے اچانک لاک ڈاؤن ہونے پر قبائلی دست کاروں کا کروڑو ں روپے مالیت کا اسٹاک  پڑا ہوا تھا  جو فروخت نہیں ہورہا تھا۔ قبائلی کاریگروں کے اس اسٹاک کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے  ٹرائفیڈ نے اپنی کوششیں تیز کیں اور  ٹرائبس انڈیا ویب سائٹ (www.tribesindia.com) کے ساتھ ساتھ دیگر خوردہ پلیٹ فارموں مثلاً امیزون، فلپ کارٹ اور جی ای ایم  کے ذریعہ اس سامان کی آن لائن فروخت کے واسطے زوردار مہم چلائی۔

ان نئے اور مسلسل اقدامات سے ٹرائبس انڈیا /  ٹرائیفیڈ ، قبائلی امور کی وزارت ملک بھر میں قبائلیوں کے مفاد کے تحفظ کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔

                                                       ِ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4719

                          



(Release ID: 1647778) Visitor Counter : 184