جل شکتی وزارت

بارش اور سیلاب کی صورتِ حال کا خلاصہ

Posted On: 21 AUG 2020 4:51PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،21 اگست / اڈیشہ میں بھاری سے بہت بھاری اور  کہیں کہیں انتہائی شدید بارش  ، ہریانہ   ، چنڈی گڑھ ، دلّی ، اتر پردیش  ، تلنگانہ  اور چھتیس گڑھ میں بھاری سے بہت بھاری  بارش  اور   مدھیہ پردیش  اور اترا کھنڈ میں   صبح میں شدید بارش  ہوئی ہے ۔

          29 اسٹیشنوں ( 16 بہار میں  ، 4 آسام میں ، 4 اتر پردیش میں ، آندھرا پردیش ، جھارکھنڈ  ، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں ایک ایک ) میں شدید سیلاب کی صورتِ حال ہے اور  30 اسٹیشن ( 9 بہار میں ، 9 آسام میں ، 6 اتر پردیش میں ، 3 تلنگانہ میں ، 2 آندھرا پردیش اور 1 اروناچل پردیش میں )  سیلاب  کی معمول کی صورتِ حال سے اوپر  ہیں ۔  41 بیراج  اور ڈیم  کے لئے پیش گوئی  کی گئی ہے ( 13 کرناٹک میں ، 5 – 5 مدھیہ پردیش اور آندھرا پردیش ،  اتر پردیش  ، مغربی بنگال ، تمل ناڈو ، تلنگانہ  اور جھار کھنڈ میں 3 – 3 اور چھتیس گڑھ ، گجرات  اور اڈیشہ میں 1 – 1 ) ۔ مزید تفصیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے  http://cwc.gov.in/sites/default/files/cfcr-cwcdfb20082020_5.pdf.

          اڈیشہ  ، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں 20 اگست کو  بھاری سے بہت بھاری بارش  اور کہیں کہیں  شدید  بھاری بارش  ہونے کا امکان  تھا ۔  مدھیہ پردیش اور راجستھان   میں 20 اور 21 اگست ، 2020 ء کے درمیان  بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کی امید ہے ۔

          دریائے گوداوری  اور اس کی معاون ندیاں  جیسے اندرا وَتی  اور سبری  میں  پانی کی سطح میں  پھر اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔   اڈیشہ میں نو رنگ پور  ، کوراپٹ اور ملکان گری  اضلاع  ، چھتیس گڑھ میں  بستر  ، سکما ، نارائن پور  ، دانتے واڑہ اور بیجا پور اضلاع  اور مہاراشٹر میں  گڑھ چرولی  ، چندرا پور اضلاع  میں قریبی نگاہ رکھی  جا رہی ہے ۔

          دریائے کرشنا   اور اُس کی معاون ندیوں  میں جیسے  تنگ بھدرا اور  بھیما میں  رفتہ رفتہ  اضافہ ہونے کا امکان ہے اور طاس کے زیادہ تر باندھ میں  بارش کی پیش گوئی کی  وجہ سے  قابل قدر  مقدار میں پانی  چھوڑے جانے کا امکان ہے ۔  مہاراشٹر کے ستارا اور کولہا پور اضلاع   ، کرناٹک  کا باگل کوٹ ، وجے پورہ  ، رائے چور ، بیلگاوی اضلاع ، تلنگانہ میں  جوگو لمبا  گڈوال  اور نالگونڈہ  اورآندھر ا پردیش میں  کرنول ، گنٹور اور کرشنا اضلاع  پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے  ۔

          مدھیہ پردیش کے  جبل پور ضلع میں   بارگی ڈیم اور منڈلا   میں پانی کی سطح میں  دریائے نرمدا اور اُس کی معاون ندیوں کی وجہ سے اضافہ ہونے کی امید ہے ۔ 

          مذکورہ بالا ریاستوں اور  اضلاع میں  اگلے 3 – 4 دن تک سخت  نظر رکھی جائے گی ۔   اس بات کا مشورہ دیا گیا ہے کہ ڈیمس میں   پانی کے ذخائر میں اضافے  پر خاص طور سے  نظر رکھی جائے  اور اگر ضروری ہو تو   اس ڈیم سے پانی کو چھوڑا جا سکتا ہے ۔

          مذکارہ بالا دریاؤں  کے آس پاس  ریل کی پٹریوں اور سڑکوں پر  زیادہ سے زیادہ نگاہ رکھی جارہی ہے تاکہ ٹریفک  خوش اسلوبی سے جاری رہے اور  کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے ۔   تمام ضلع انتظامیہ  اِن اضلاع میں  کووڈ – 19 کی موجودہ صورتِ حال کو دیکھتے  ہوئے موثر اقدامات کر سکتے ہیں اور  امدادی کیمپوں  میں  نگرانی رکھ سکتے ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  4713



(Release ID: 1647731) Visitor Counter : 194