سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

اہم صحتی پیمانوں کی نگرانی کے لئے ٹیٹو سینسر


اہم صحتی پیمانوں کی نگرانی کے سلسلے میں جلد سے ہم آہنگ سینسر میں بخیر وخوبی بغیر کسی مضر اثر کے اپنا کام انجام دینے اور لگاتار نگرانی کی صلاحیت موجود ہوتی ہے، اس کے علاوہ اس میں فرسودہ اوربھاری بھرکم صحتی نگرانی آلات کی جگہ لینے یعنی ان کا متبادل بننے کے مضمرات بھی موجود ہیں

Posted On: 20 AUG 2020 2:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20؍اگست، اے پی ڈرمل الیکٹرانکس کے شعبے میں کی جانے والی سرگرم تحقیق نے ایک ایسے  پہنے جانے کے لائق  اہم سینسر وضع کرنے کے راستے کھول دئے ہیں جن کا مقصد نگہداشت فراہمی کے مقام پر تشخیصی نگہداشت فراہم کرنا ہے اور یہ تمام تر عمل بہت آرام دہ اور مضبوط اور خوشگوار یوزر تجربے پر مشتمل ہے۔ روایتی طبی آلات  عام طور پر بھاری بھرکم، فرسودہ اور غیر عملی پہلو کے حامل ہوتے ہیں، کیونکہ وہ لگاتار پیمانے پر اہم صحتی پیمانوں کی نگرانی نہیں کرپاتے، کیونکہ ان کے ساتھ پہننے والے کو روز مرہ کے معمولات انجام دے پانا ممکن نہیں ہوتا۔ انسانی جسم کی نرم اور مخصوص  ساخت کے لئے  جلد سے  مشابہ سینسر درکار ہوتے ہیں، جنہیں جسم پر ٹیٹو کی شکل میں پہنا جاسکے اور انہیں بدلنا بھی آسان ہو۔

 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بینگلور، بھارت کے نینو سائنس اینڈ انجینئرنگ ( سی ای  این ایس ای)  کے مرکز  سے متعلق ڈاکٹر سورو کمار ، جنہیں حکومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے ذریعے قائم کردہ  انسپائر فیکلٹی فیلو شپ کا اعزا زبھی حاصل ہے،  وہ فی الحال پہنے جانے کے لائق سینسروں پر کام کررہے ہیں۔ یعنی یہ سینسر ایسے ہوں گے جو انسانی اعضاء ، جلد  کی حسیت کے سہارے  انسانی جسم سے متعلق اطلاعات حاصل کرکے فراہم کرسکیں گے۔

 انہوں نے اپنے حالیہ کام کے سلسلے میں اے سی ایس سینسر کے موضوع سے  شائع ہونے والے جریدے میں تفصیلات شائع کی ہیں، ان کے گروپ نے  تقریبا 20 یو ایم موٹا جلد سے ہم آہنگ ٹیٹو سینسر وضع کیا ہے۔ یہ سینسر  آسانی سے پہنا جاسکتا ہے اور نظر میں بھی نہیں آتا اور  فرد واحد یعنی پہننے والے کی صحت سے متعلق  مختلف پہلوؤں کی لگاتار نگرانی  مثلاً  نبض کی رفتار ،  عمل تنفس کی شرح اور  مختلف النوع اور کثیر النوع  سینسروں کی جگہ اپنے طور پر تمام دیگر  امور  پر  احاطہ کرسکتا ہے۔ یہ ازحد ذکی الحس ہے اور  اس کا گیج فیکٹر (جی ایف)  اس طرح آراستہ کیا گیا ہے کہ اس میں نینو کریک بن سکتے ہیں اور  ضرورت کے مطابق پھیل سکتے ہیں کیونکہ اس کے لئے مخصوص فلم کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس سینسر سے حاصل ہونے والا تیز رفتار رد عمل ازحد مفید  ہے اور اس کی روشنی میں درکار اقدامات کئے جاسکتے ہیں اور لیزر کے ذریعے انہیں سائز  میں لایا جاسکتا ہے اور  ان کی شکل کا تعین بھی کیا جاسکتا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JN7V.jpg

انسانی جلد سے ہم آہنگ سینسر انسانی جلد پر برعکس اثرات مرتب نہیں کرتا اور لگاتار  اہم  صحتی پیمانوں کی نگرانی بھی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ  اس میں پرانے اور فرسودہ صحتی نگرانی آلات  کے متبادل بننے کی  صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔

اس طرح کے سینسر یوزر کی روز مرہ کی سرگرمیوں اور  امور کو  متاثر  نہیں کرتے اور نہ ان میں رخنہ پیدا کرتے ہیں، لہذا  اہم  علامات  کی لگاتار نگرانی ہوسکتی ہے یعنی   نبض کی رفتار، عمل تنفس ، یو وی شعاؤں کے اثرات کا تعین، جلد سے متعلق مرطوب یا خشک ہونے کی سطحوں کا تعین، گلو کوز کی نگرانی بھی ممکن ہوسکتی ہے۔

سینسروں کے موضوع پر اپنی تحقیق جاری رکھنے کے علاوہ ڈاکٹر کمار بائیو سینسر ٹیکنالوجیوں کے سلسلے میں بھی  طلباء کو جدید ترین تحقیق  تک پہنچنے  میں تربیت فراہم کررہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ ان طلباء کو  حیاتیاتی تحقیق اور  شفاخانہ تشخیص  کے لئے آلات وضع کرنے کے عمل میں بھی سرگرمی سے مصروف رکھے ہوئے ہیں۔

اشاعتی رابطہ: (https://doi.org/10.1021/acssensors.0c00647)

مزید تفصیلات کے لئے  براہ کرم ڈاکٹر سورو کمار  سے درج ذیل ای-میل : saurabh2203[at]iisc[dot]ac[dot]in, sau2203.inspire[at]gmail[dot]com) پر رابطہ قائم کریں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-   - ق ر)

(21-08-2020)

U-4705



(Release ID: 1647557) Visitor Counter : 196