محنت اور روزگار کی وزارت
مالی سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں 8 لاکھ سے زیادہ نیٹ صارفین جڑے:ای پی ایف او پے رول ڈاٹا
Posted On:
20 AUG 2020 6:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،20اگست2020: ای پی ایف او کے ذریعے 20 اگست 2020ء کو شائع کئے گئے عبوری پے رول ڈاٹا سے پتا چلتا ہے کہ مالی سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ای پی ایف او کے گاہکوں کی بنیاد میں تقریباً 8.47 لاکھ ممبروں کا اضافہ ہوا ہے۔کووڈ-19 عالمی وباء کے پھیلنے سے اپریل اور مئی 2020 میں رجسٹریشن پر منفی اثر پڑا تھا۔لاک ڈاؤن کے باوجود تقریباً 0.20 لاکھ اور 1.72 لاکھ نئے نیٹ گاہک جوڑے گئے۔ جون میں 6.55 لاکھ گاہکوں کے ساتھ تیزی سے سدھار ہوا اور مہینے کے دوران 280 فیصد کا غیر معمولی اضافہ درج کیاگیا۔شائع کئے گئے ڈاٹا میں ان سبھی نئے ممبروں کو شامل کیا گیا ہے، جو مہینے کے دوران شامل ہوئے ہیں اور جن کا تعاون حاصل ہو چکا ہے۔
گاہک کی بنیاد پر اضافے کی اہم وجہ نئے گاہکوں کی تعداد میں اضافہ، گاہکوں کی کمزور نکاسی اور باہر ہونے والے ممبروں کی دوبارہ واپسی رہی۔ جون 2020 میں نئے گاہکوں کی تعداد تقریباً 64 فیصد سے بڑھ کر 4.98 لاکھ ہوگئی ، جو مئی میں 3.03 لاکھ تھی۔ اس کے علاوہ ای پی ایف او کے گاہک بنیاد میں تقریبا ً 33 فیصد کی کمی آئی اور وہ جون 2020 میں گھٹ کر 2.96 لاکھ رہ گئی ،جو مئی 2020 میں 4.45 لاکھ تھی۔
باہر نکلنے کے بعد دوبارہ جڑنے والے ممبروں سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں نے ان کمپنیوں کے بیچ کمپنیاں بدلیں ، جو ای پی ایف او کے ذریعے کوور کئے گئے ہیں، اس میں مئی 2020کے مقابلے جون 2020 میں لگ بھگ 44 فیصد کا اضافہ ہوا اور بنیاد پر مبنی گاہکوں کا حتمی طورپر فیصلہ کرنے کا متبادل چننے کے طورپر رقم کو منتقل کرکے ممبر شپ کو بنائے رکھنے کا متبادل چنا۔
صنف کے اعتبار سے کئے گئے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ خاتون ورکروں کے نئے رجسٹریشن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ خاتون مزدوروں کے نئے رجسٹریشن کی تعداد اپریل 2020ء میں 37.085 تھی، جو بڑھ کر جون 2020 میں 106059 ہوگئی، جبکہ کل ورک فورس میں خواتین کی حصہ داری کم رہی۔
صنعت کے زمرے کے اعتبار سے تجزیوں سے پتا چلتا ہے کہ ایکسپرٹ سروسز زمرے کی حصہ داری سال 19-2018 اور 20-2019 کے دوران 46 اور 45 فیصد رہی۔ سال 21-2020 کی پہلی سہ ماہی میں یہ تعداد 52.7 فیصد رہا جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ کئی صنعتوں میں سدھار ہونا ابھی باقی ہے، لیکن ایکسپرٹ خدمات شعبے نے اچھی پیش رفت حاصل کی ہے۔جون 2020 کے دوران ایکسپرٹ سروسز زمرے میں رجسٹریشن کی قطعی تعداد 3.45 لاکھ ہے، جو سال 20-2019 کے دوران 3 لاکھ ماہانہ اوسط سے زیادہ ہے۔ایکسپرٹ سروس زمرے میں اہم طورپر افرادی قوت سے متعلق ایجنسیاں ،پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسیاں اور چھوٹے ٹھیکیدار شامل ہیں۔
وہ نئے ادارے جنہوں نے اپنی پہلی ای سی آر بھیج دی ہے، ان کی تعداد اپریل 2020 میں 820 تھی، جو بڑھ کر مئی 2020 میں 1802 ہوگئی۔ جون 2020 میں بھی یہ اضافہ جاری رہا اور پہلی بار ای سی آر بھیجنے والے نئے اداروں کی تعداد تقریباً 32 فیصد ماہانہ اضافے کے ساتھ 2390 درج کی گئی۔
ای پی ایف او ہندوستان کے نیم منظم سیکٹر میں کام کرنے والے مزدوروں کے سوشل سیکورٹی فنڈز کا بندوبست کرتی ہے اور اس کے 6 کروڑ سے زیادہ سرگرم ممبر ہیں۔ پے رول ڈاٹا عبوری ہے ، کیونکہ ملازم ریکارڈ کا اپڈیشن ایک جاری عمل ہے اور یہ بعد کے مہینوں میں اپَ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔
********
م ن۔ح ا۔ن ع
(21.08.2020)
(U: 4699)
(Release ID: 1647550)
Visitor Counter : 196