بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی، کُڈگی میں9تعمیر شدہ ایک پُل کی بنیاد پر کوئلے کی لاگت میں کمی کرے گا
Posted On:
19 AUG 2020 8:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،19اگست2020: این ٹی پی سی لمٹیڈ ، جو بجلی کی وزارت کے تحت مرکز کا ایک سرکاری شعبے کا یونٹ ہے اور بجلی پیدا کرنے والی بھارت کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ کرناٹک میں اپنے کُڈگی سپر تھرمل پاور اسٹیشن کو ایندھن دینے کے لئے کوئلے کے لانے لے جانے کی لاگت میں کمی کرے گا۔یہ لاگت کم ہوکر 200 سے 500 روپے میٹرک ٹن(ایم ٹی) ہوجائے گی، جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار پر آنے والی لاگت میں بھی کمی آجائے گی اور کوئلے کو لانے لے جانے کے وقت میں بھی 8 سے 15 گھنٹے کی کمی آجائے گی۔
این ٹی پی سی لمٹیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق جنوب مغربی ریلوے میں 670 میٹر طویل 9تعمیر شدہ پُل این ٹی پی سی کُڈگی کے لئے فائدہ مند ہے، کیونکہ اس سے بجلی کی پیداوار پر آنے والی لاگت میں کمی کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے ریلوے کے محکمے کو دستیاب بنیادی ڈھانچے کے ذریعے مزید سامان کے بندوبست میں بھی مدد ملے گی۔اس کے ساتھ ساتھ دوہری لائن کی دستیابی کی وجہ سے مہاراشٹرکے شولہ پور سے کرناٹک کےگڈگ تک کے سفر کے وقت میں کمی آجائے گی اور مسافروں کا وقت بچے گا۔
این ٹی پی سی نے مہاراشٹر کے ہوٹگی سے کرناٹک کے کُڈگی تک (134کلومیٹر) کی موجودہ پٹری پر دوہری لائنوں پر مدد فراہم کی ہے اور بھیما دریا پر دو پُلوں کی تعمیر میں بھی مدد دی ہے۔
فی الحال 50 سال سے زیادہ عرصے کے ایک پُل پر بھاری سامان لانے لے جانے کی پابندی ہے اور یہاں سے گاڑیوں کی آمدورفت کا رُخ گُنٹکال کی طرف سے بیلاری –گڈگ کے راستے پر موڑ دیا جاتا ہے۔این ٹی پی سی کو جنوب مغربی ریلوے کی طرف سے حتمی منظوری کا انتظارہے اور وہ یہ منظوری ملنے کے فوراً اپنا کام کاج شروع کردے گا۔
********
م ن۔اس۔ن ع
(U: 4667)
(Release ID: 1647499)
Visitor Counter : 132