الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
جناب روی شنکر پرساد نے ویڈیو کانفرنس حل تیار کرنے کے لئے گرانڈ چیلنج کے نتائج کا اعلان کیا
الاپوزہ کی ٹیک جینشیا سافٹ ویئر ٹیکنا لوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کو فاتح قرار دیا گیا
Posted On:
20 AUG 2020 4:37PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،20 اگست / الیکٹرانک ، آئی ٹی ، مواصلات اور قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے آج ویڈیو کانفرنس سولیوشن تیار کرنے سے متعلق ایک عظیم مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا ۔ اس عظیم مقابلے میں جیت حاصل کرنے والوں کا اعلان کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بھارتی صنعت کار اور اختراعات کرنے والوں نے محترم وزیر اعظم کے ذریعے آتم نربھر بھارت کے لئے کی گئی اپیل پر زبردست ردعمل ظاہر کیا ہے اور چار مہینے کے مختصر وقت میں عالمی سطح کے ویڈیو کانفرنسنگ سولیوشن پیش کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی سافٹ ویئر مصنوعات اور موبائل ایپ کی معیشت کو ایک بڑے پیمانے پر ترقی دینے کے لئے عہد بستہ ہیں اور اس طرح کی کوششیں اس سمت میں دور تک کام کریں گی ۔
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت نے 12 اپریل ، 2020 ء کو ڈجیٹل انڈیا پہل کے تحت ویڈیو کانفرنس سولیوشن تیار کرنے کے لئے ایک اختراعی چیلنج ( مقابلے ) کا اعلان کیا تھا ۔ یہ اختراعی مقابلہ صنعتوں ، اسٹارٹ اَپس اور انفرادی ماہرین کے لئے کھلا تھا ۔ اس مقابلے پر پورے بھارت سے زبردست رد عمل حاصل ہوا اور کل 1983 درخواستیں موصول ہوئیں ، جنہیں جانچنے کے لئے تین مرحلوں ( آئیڈئیشن ، پروٹو ٹائپ اور پروڈکٹ اسٹیج ) سے گزارا گیا ۔
ان میں سے اختراعی وی سی سولیوشن کی 12 درخواستوں کو تیار کرنے / پروٹو ٹائپ تک بڑھانے کے لئے منتخب کیا گیا ، جس کے لئے ہر ایک کو 10 – 10 لاکھ روپئے کی مدد فراہم کی گئی ۔ اس طرح تیار کردہ پروٹو ٹائپس کو حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل ممتاز جیوری نے ، جس میں ممتاز ماہرین تعلیم ، آئی ٹی صنعت کے ممتاز ارکان شامل تھے ، مارکیٹ کے لئے تیار پانچ ایپلی کیشنس کو منتخب کیا ۔ پانچ منتخب درخواست گزاروں میں تین کو 20 – 20 لاکھ روپئے کی مالی امداد ، جب کہ دو کو 15 - 15 لاکھ روپئے کی مالی امداد فراہم کی گئی ۔ صنعت اور تعلیم کے شعبے کے ممتاز ماہرین پر مبنی جیوری اور سرپرستوں اور حکومت نے پرو بونو بنیاد پر اس مقابلے میں زبردست تعاون کیا ۔
کیرالہ کے الاپوزہ میں قائم ٹیک جینشیا سافٹ ویئر ٹیکنا لوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے " وی کنسول " کو فاتح قرار دیا ۔ اس مقابلے کے فاتح کو 1 کروڑ روپئے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ، او اینڈ ایم کے لئے اگلے تین سال تک اضافی 10 لاکھ روپئے فراہم کئے جائیں گے اور کنٹریکٹ کے ذریعے حکومت کے استعمال کرنے کی خدمات حاصل کرے گی ۔
اس کے علاوہ ، جیوری نے تین درخواست گزاروں کی تیار کردہ مصنوعات کو بھی امکانی پروڈکٹ کے طور پر منتخب کیا ہے اور انہیں اپنے پروڈکٹ کو تین مہینے کی مدت میں مزید بہتر بنانے کے لئے ایک ترقیاتی کنٹریکٹ کی پیشکش کی ہے ، جس میں ہر ایک کو 25 – 25 لاکھ روپئے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ان تین پروڈکٹس کا تکنیکی کمیٹی کے ذریعے مزید تجزیہ کیا جائے گا ۔ اس کے بعد الیکٹرانک اور آئی ٹی کی وزارت ، اِن چاروں منتخب پروڈکٹس کو جی ای ایم میں شامل کرنے کی سفارش کرے گی ۔ اس کے لئے ان پروڈکٹس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :
نمبر شمار
|
نام
|
شہر
|
1 ۔
|
سرو ویبس پرائیویٹ لمیٹیڈ ( سرو ویو )
|
جے پور
|
2 ۔
|
پیوپل لِنک یونیفائیڈ کمیونی کیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ ( انسٹا وی سی )
|
حیدر آباد
|
3 ۔
|
انسٹریوے سوفٹ لیبس پرائیویٹ لمیٹیڈ ( ہائیڈرا میٹ )
|
چنئی
|
مذکارہ بالا تمام ویڈیو کانفرنسنگ کے پروڈکٹ کو ایس ٹی کیو سی ، سی ای آر ٹی – اِن ، سی ڈی اے سی اور این آئی سی کی امداد فراہم کی جائے گی ۔ اس بات کی بھی سفارش کی گئی ہے کہ اِن چاروں پروڈکٹس کو این آئی سی کلاؤڈ میں رکھا جائے گا اور این آئی سی ، جی ای ایم کے ذریعے حکومت کے استعمال کے لئے ، اِن پروڈکٹس کی خدمات حاصل کرے گی ۔ اس کےعلاوہ ، فاتح ٹیم سمیت تما م ٹیمیں اپنے پروڈکٹ کو عالمی سطح پر فروخت کرنے کے لئے بھی آزاد ہوں گے ۔
اس عظیم چیلنج کا پورا عمل بہترین ماہرین اور جیوری کے ارکان کی سرگرم شرکت سے مکمل کیا گیا ہے ۔ اس کے پیشِ نظر الیکٹرانک اور آئی ٹی کی وزارت نیس کوم کی صدر محترمہ دیب جانی گھوش ، انڈین اینجل نیٹ ورک کے چیئر مین جناب سوربھ شری واستو ، آئی اسپرٹ کے جناب شرد شرما ، آئی آئی ٹی بھیلائی کے ڈاکٹر رجت مونا ، آئی آئی ٹی جودھپور کے پروفیسر شانتنو چودھری ، آئی آئی ٹی کانپور کے پروفیسر یتندر ناتھ سنگھ اور وزارت کے سینئر عہدیداروں کے رول کی ستائش کرتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4682
(Release ID: 1647493)
Visitor Counter : 180