صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی حکومت کے چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ (سی این سی آئی) نے کولکتہ کے راجرہاٹ میں اپنے نئے کیمپس سے او پی ڈی خدمات کا آغاز کیا

Posted On: 20 AUG 2020 5:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 اگست :

چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ نے کولکتہ کے راجرہاٹ میں اپنے نئے کیمپس سے 19 اگست ، 2020 سے اپنی او پی ڈی خدمات کا آغاز کیا ہے۔ او پی ڈی خدمات ابتدائی طور پر سرجیکل اور میڈیکل آنکولوجی کے مریضوں کو ہی فراہم کی جائیں گی اور جلد ہی کیموتھیراپی خدمات شروع کرنے کے بعد تشخیص کی بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

فی الحال ، انسٹی ٹیوٹ ایس پی مکھرجی روڈ ، کولکتہ میں اپنے موجودہ کیمپس سے کام کر رہا ہے۔ دیش بندھو چترنجن داس کے نام پر قائم چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ 1950 سے قوم کی خدمت میں مصروف ہے اور یہ ملک کے مشرقی خطے میں کینسر کے علاج اور تحقیق کے لئے ایک اولین مرکز ہے۔ کینسر مریضوں کی بڑی تعداد اور سستی اور معیاری کینسر نگہداشت کی خدمات کے لئے زیادہ سہولیات کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کولکاتہ کے راجرہاٹ میں سی این سی آئی کے دوسرے کیمپس کی شکل میں ایک بہت بڑا سہولت مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جب یہ پوری طرح سے کام کرنے لگے گا تو سی این سی آئی کا یہ دوسرا کیمپس جدید سہولتوں سے آراستہ 460 بستروں والا کینسر کے علاج کا مرکز ہوگا ، جو لوگوں کو اونکولوجی کی مختلف خصوصیات میں اعلی معیار اور سستی علاج کے متبادل پیش کرے گا۔

راجرہاٹ میں سی این سی آئی کے نئے کیمپس کی تعمیر کے لئے حکومت ہند اور حکومت مغربی بنگال نے مشترکہ طور پر 75: 25 کے تناسب سے مالی اعانت فراہم کی ہے۔ نئے کیمپس سے شروع ہونے والی او پی ڈی خدمات کے ساتھ ، انسٹی ٹیوٹ کینسر کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد کا علاج کر سکے گا، اس طرح ریاست اور خطے کے عوام کے لئے سستی اور معیاری علاج معالجے تک بہتر رسائی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

4694U:



(Release ID: 1647483) Visitor Counter : 222