ارضیاتی سائنس کی وزارت

ملک کے مرکزی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں میں شدید بارش کا امکان


اڈیشہ میں 19 اگست کو ، چھتیس گڑھ میں 19 اور 20 اگست کو،مشرقی مدھیہ پردیش میں20 اگست کو، مغربی مدھیہ پردیش میں 21 اور 22 اگست کو مشرقی راجستھان میں 22 اگست کو اور گجرات ریاست میں 22 اور 23 اگست 2020 کو کہیں کہیں انتہائی شدید بارش ہوگی

جموں ڈویژن میں 19 کو، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ ،چنڈی گڑھ اور دہلی میں 19 اور 20 اور مغربی اترپردیش میں 19 اگست 2020 کو کہیں کہیں شدید اور بہت شدید بارش کا امکان ہے

Posted On: 19 AUG 2020 7:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍اگست،  بھارتی  محکمہ موسمیات (آئی  ایم ڈی)  کے موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز  ؍ موسمیات کے علاقائی  مرکز، نئی دہلی نے درج ذیل پیش گوئی کی ہے۔

  • شمالی ساحلی  اڈیشہ اور اس کے آس پاس  کے علاقوں میں  ہوا کے کم دباؤ  کی صورت حال  قائم ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں  اس کے  مغرب کی جانب  بڑھنے اور  کم دباؤ  میں مرتکز ہوگا ۔
  •  مذکورہ صورت حال کے اثر میں اڈیشہ میں 19 اگست کو ، چھتیس گڑھ میں 19 اور 20 اگست کو، مشرقی مدھیہ پردیش میں20 اگست کو، مغربی مدھیہ پردیش میں 21 اور 22 اگست کو مشرقی راجستھان میں 22 اگست کو اور گجرات ریاست میں 22 اور 23 اگست 2020  کو کہیں کہیں شدید سے بہت شدید  بارش اور کہیں کہیں انتہائی (20 سنٹی میٹر) شدید بارش کے ساتھ  دور دور تک بارش کا امکان ہے۔
  • مانسون سرگرم ہے اور  اپنی  عام صورت حال سے  بہت قریب ہے۔ آئندہ  چار پانچ روز میں اس کے اپنے  عام صورت حال میں جنوب کی جانب بڑھنے اور سرگرم رہنے کا امکان ہے۔
  •  بحیرہ عرب سے  جنوب مغرب کی جانب چلنے والی تیز مرطوب ہوائیں شمال مغربی ہند اور  وسطی ہند کے میدانوں کی طرف بڑھ رہیں اور آئندہ دو روز کے دوران ان کے نچلی سطح پر رہنے کا امکان ہے۔
  • مذکورہ صورت حال کے اثر سے جموں ڈویژن میں 19 کو، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ ، چنڈی گڑھ اور دہلی میں  19 اور 20  اور مغربی اترپردیش میں 19 اگست 2020 کو کہیں کہیں شدید اور بہت شدید بارش کے دو ر دور تک  بارش  کا  امکان ہے۔

اڈیشہ ، مدھیہ پردیش  اور گجرات ریاست میں متوقع اثر۔

  •  مذکورہ خطوں کے خصوصی طور پر شہری علاقوں  کی سڑکوں پر مقامی طور پر پانی جمع ہوگا۔ نچلے علاقوں میں پانی بھرے گا اور  انڈر پاس کے بند ہوجانے کا امکان ہے۔
  • شدید بارش کی وجہ سے  کبھی کبھی  دن کی روشنی میں کمی  آئے گی۔
  • سڑکوں پر پانی کے جمع ہونے سے بڑے شہروں میں  آمد ورفت میں رخنہ پڑے گا اور  آنے جانے میں زیادہ وقت لگے گا۔
  • کچی سڑکوں کو چھوٹا موٹا نقصان ہوگا۔
  • کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔
  • کہیں کہیں مٹی کا کٹاؤ بھی ہوگا۔
  •  کچھ علاقوں میں  کھڑی فصلوں  اور باغیچوں کے پانی میں ڈوب جانے سے نقصان ہوگا۔
  • اس سے دریا کے چند طاس علاقوں میں  سیلاب کی صورت  حال پیدا ہوسکتی ہے۔ (دریاؤں کے سیلاب کی صورت حال دیکھنے کے لئے مرکزی آبی کمیشن کی ویب سائٹ: (http://www.cwc.gov.in/) دیکھیں)۔

مجوزہ اقدامات:

  • کہیں جانے کے لئے گھر سے نکلنے سے قبل اپنے راستے پر ٹریفک جام کی جانچ کرلیں۔
  • اس سلسلے میں جاری ہونے والے ٹریفک سے متعلق مشوروں پر عمل کریں۔
  • ان علاقوں میں جانے سے بچیں جہاں عموما پانی جمع ہوجانے کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہو۔
  • کمزور ڈھانچوں میں قیام کرنے سے بچیں۔

 

Description: C:\Users\Admin\Desktop\image001GDFS.png

Description: C:\Users\Admin\Desktop\image002N6P3.jpg

وضاحت: شدید بارش: 64.5 سے 115.5 ایم ایم یومیہ ، بہت شدید بارش: 115.6 سے 204.4 ایم ایم  یومیہ؛ انتہائی شدید بارش 204.5 ایم ایم یومیہ کے برابر یا اس سے زیادہ۔

مزید تفصیلات اور  تازہ  ترین پیش گوئی کے لئے براہ مہربانی محکمہ موسمیات نئی دہلی  کی ویب سائٹ: http://www.mausam.imd.gov.in دیکھیں۔

ضلع سطح کے انتباہ کے لئے ریاستی سطح کے بھارتی محکمہ موسمیات کے مراکز؍ موسمیات کے علاقائی مراکز  کی ویب سائٹ دیکھیں۔

بجلی گرنے  کے خطرات سے متعلق انتباہ کے لئے براہ کرم دامنی ایپ دیکھیں۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-   اگ- ق ر)

(20-08-2020)

U-4674



(Release ID: 1647223) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil