امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ نے بھرتی کی قومی ایجنسی ( این آر اے ) کی تشکیل کی منظوری دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا
" بھارت کے نو جوانوں کے لئے سنگِ میل کی حیثیت رکھنے والا دن "
وزیر اعظم مودی نے بھرتی کے عمل میں شفافیت اور آسانی کو یقینی بناکر ملک کے ملازمت کے خواہشمند نو جوانوں کو ، اُن کا واجب حق دلایا ہے
Posted On:
19 AUG 2020 8:49PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،19 اگست / مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج کی کابینہ کی میٹنگ میں بھرتی کی قومی ایجنسی ( این آر اے ) کی تشیل کی منظوری دینے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ بھارت کے نو جوانوں کے لئے سنگِ میل کی حیثیت رکھنے والا دن قرار دیتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ یکسر تبدیلی لانے والی اصلاح مشترکہ اہلیت کے ٹسٹ ( سی ای ٹی ) کے ذریعے مرکزی حکومت میں ملازمت کے لئے متعدد امتحانات کی رکاوٹ کو دور کر دے گی ۔
مرکزی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ این آر اے سماج کے تمام طبقوں کو برابر کے مواقع فراہم کرے گی کیونکہ ہر ضلع میں امتحان کا ایک مرکز ہو گا ، ٹسٹ متعدد زبانوں میں لیا جائے گا اور سی ای ٹی کے نمبر 3 سال تک کے لئے جائز سمجھے جائیں گے ۔ واحد ٹسٹ مالی بوجھ کو بھی کم کرے گا ، جس سے امید واروں کو بہت فائدہ ہو گا ۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ قومی بھرتی ایجنسی مودی حکومت کے ذریعے اٹھایا گیا ایک بے مثال قدم ہے کیونکہ یہ ایک ایکساں بھرتی کے عمل کو تشیل دے گا ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے بھرتی کے عمل میں شفافیت اور آسانی کو یقینی بناکر ملک میں ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کو ، اُن کا جائز حق دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4666
(Release ID: 1647164)
Visitor Counter : 149