وزارت سیاحت

قومی دارالحکومت خطہ دہلی (این سی ٹی) کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی کے ہوٹلوں میں ہوٹل اور ریستوراں کھولنے کی اجازت دی


ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے فیصلے کا خیرمقدم کیا

ملک کے دارالحکومت میں سیاحت کی صنعت کے دو سب سے بڑے حصے کھولنے سے گھریلو سفر کو رفتار ملے گی اور صنعت کو کافی راحت ملے گی: پرہلاد سنگھ پٹیل

سیاحت کی وزارت کل ’آتم نربھر بھارت۔ ایشوز کنفرنٹنگ ٹورزم اینڈ ٹریول انڈسٹری ‘ کے موضوع پر اگلا ویبنار منعقد کرنے جا رہی ہے

Posted On: 19 AUG 2020 7:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 اگست :

قومی دارالحکومت کے خطے میں مہمان نوازی کی صنعت کے تقاضوں کو پورا کرنے والے ایک بڑے اعلان میں قومی راجدھانی خطہ (این سی ٹی) دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی کے ہوٹلوں میں ہوٹل اور ریستوراں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ دارالحکومت میں سیاحت اور مہمان نوازی کی سرگرمیوں کی بحالی کی طرف یہ ایک بڑا قدم ہے۔

شری پرہلاڈ سنگھ پٹیل نے این سی ٹی کے لیفٹیننٹ گورنر سے بات چیت کی یہ درخواست کرنے کے لئے کہ وہ دہلی میں مہمان نوازی کی صنعت کے تقاضوں کو تسلیم کرتے ہوئے ہوٹل اور ریستوراں کے کاموں کو شروع کرنے کی اجازت دیں۔ اس سے قبل انہوں نے یہ معاملہ وزارت داخلہ کے پاس بھی اٹھایا تھا۔

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ثقافت اور سیاحت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل سیاحت اور مہمان نوازی کے صنعت کاروں کے نمائندوں کے ساتھ مستقل طور پر ملاقات کر رہے ہیں تاکہ مانگ کی بحالی ، خاص طور پر گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کے ذریعہ سیاحت کی معیشت کو دوبارہ شروع کرنے کے حل پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ انہوں نے گذشتہ ہفتہ کے دوران سیاحت کی صنعت کے مختلف طبقات کے ساتھ اپنی مشکلات کو سننے اور سمجھنے کے لئے کئی میٹنگیں منعقد کی تھیں۔

دہلی میں ہوٹلوں اور ریستورانوں کے کھلنے کے اس بڑے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے وزیر داخلہ اور لیفٹیننٹ گورنر دہلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "ملک کے دارالحکومت میں سیاحت کی صنعت کے دو سب سے بڑے حصے یعنی ہوٹلوں اور ریستورانوں کا کھلنا ایکم مثبت قدم ہے جس سے گھریلو سفر کو فروغ ملے گا اور اس سے صنعت کو بڑی راحت ملے گی ۔

وزارت داخلہ نے سیاحت کے شعبے میں ہوٹل ، ریستوراں اور مہمان نوازی کی خدمات 8 جون 2020 سے مرحلہ وار شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت صحت و خاندانی بہبود نے ہوٹلوں ، ریستوراں اور دیگر رہائشی یونٹوں کو شروع کرنے کے لئے ایس او پیز / پروٹوکول جاری کردیئے تھے اور بعد میں وزارت سیاحت نے ہوٹلوں ، ریستوراں اور دیگر رہائشی یونٹوں کے لئے آپریشنل گائیڈ لائنز پیش کئے تھے جنہیں ملک بھر میں تقسیم کیا گیا تھا۔

مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت (آزادانہ چارج) نے گذشتہ ہفتے شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر سے بھی ملاقاتیں کی تھیں اور ہوائی ٹکٹوں کی منسوخی سے متعلق رقم کی واپسی کی پالیسی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور اس محاذ پر کچھ ریزولیوشن متوقع ہے۔

وزارت سیاحت ، حکومت ہند سیاحت کی صنعت سے وابستگی میں اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایم ایس ایم ای کے مختلف عناصر اور اسکیموں سے استفادہ کے لئے اسٹیک ہولڈرز کو معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے کے مقصد سے 20 اگست 2020 (جمعرات) کو ایک ویبنار کا اہتمام کررہی ہے ۔ یہ ویبنار آتم نربھر بھارت۔ ایشوز کنفرنٹنگ ٹورزم اینڈ ٹریول انڈسٹری کے موضوع پر منقعد ہو رہا ہے۔

ویبنار میں ایم ایس ایم ای سیکٹر اور اس کی درجہ بندی ، ایم ایس ایم ای کے لئے رجسٹریشن عمل ، خدمات کے شعبے کے لئے وزارت ایم ایس ایم ای کی کریڈٹ / فنانس اسکیموں ، پبلک پروکیورمنٹ پالیسی وغیرہ سے متعلق امور پر توجہ دے جائے گی۔

سیشن کی صدارت شری دیویندر کمار سنگھ ، ایڈیشنل سکریٹری اور ترقیاتی کمشنر ، وزارت ایم ایس ایم ای کریں گے۔

************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

U: 4665



(Release ID: 1647163) Visitor Counter : 127