دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی، زراعت اور کسانوں کی بہبود ، قبائلی امور اور ڈبہ بند خوراک کی تیاری کی صنعتوں کی وزارتوں کی اسکیموں کے انضمام کے ذریعے دیہی اقتصادی ترقی کے لئے اپنی مدد آپ گروپ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے پر ورکشاپ کا انعقاد
دیہی ترقی، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے ’’فارم لائیولی ہُڈ انٹروینشن انڈر ڈے- این آر ایل ایم (اسٹیٹجی کنورزن فریم ورک، ماڈلس)‘‘ نامی کتاب کا اجراء کیا
قبائلی امور اور دیہی ترقی کی وزارتوں نے اس کوشش کو آگے بڑھانے کے اقرار نامے پر دستخط کئے
Posted On:
18 AUG 2020 5:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19؍اگست، دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملک گیر پیمانے پر سرکاری دیہی ذریعہ معاش مشن سے خطاب کیا۔ اس کانفرنس میں مختلف وزارتوں کی اسکیموں کے انضمام کے ذریعے دیہی معیشت کے فروغ کے لئے اپنی مدد آپ گروپ سے استفادہ کرنے پر غور وخوض کیا جائے گا۔ ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ڈے- اینآرایلایم نے 66 لاکھ اپنی مدد آپ گروپوں کا ایک نیٹ ورک تیار کیا ہے، جو 7.14 لاکھ دیہی خواتین کا احاطہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خواتین کی آمدنی میں اضافے کے لئے انضمام کی کوشش کے ذریعے ، ذریعہ معاش کو فروغ دینے پر زور دیا جانا چاہئے۔ جناب تومر نے یہ بھی کہا کہ اس ورک شاپ میں موجود تمام وزارتوں کے پاس بھی ایسی اسکیمیں ہیں، جو کسانوں کی پیداواری تنظیموں کی اعانت کے لئے بنائی گئی ہیں۔ اسی کے ساتھ اس پہل کو تقویت بخشنے کے لئے مشترکہ کوشش کی جانی چاہئے۔
اس کانفرنس کو قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا اور ڈبہ بند خوراک تیار کرنے کی صنعتوں کی مرکزی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل نے بھی خطاب کیا۔ جناب ارجن منڈا نے دیہی معیشت کے فروغ کی اس نئی کوشش کی ستائش کی اور کہا کہ پردھان منتری ون دھن یوجنا ( پی ایم وی ڈی وائی) میں قبائلی امور کی وزارت کے تحت ایک اسکیم کے انضمام کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی ترقی اور ڈبہ بند خوراک تیار کرنے کی صنعتوں کی وزارتیں اس یوجنا میں ساجھیداری کرسکتی ہیں اور قبائلی آبادی والی ریاستوں کی پیداوار کی مارکیٹنگ ، ان کے قدر میں اضافے اور ان کے دائرے عمل کو بڑھاسکتی ہیں، اس سے قبائلی گھرانوں کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔
محترمہ ہر سمرت کور بادل نے کہا کہ ڈبہ بند خوراک تیار کرنے والا شعبہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے ڈبہ بند خوراک تیار کرنے اور غذائی پیداوار کی قدر میں اضافہ کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد آمدنی بڑھانا اور زراعت اور باغبانی کے بنیادی عمل کے نقصانات کو کم کرنا ہے۔ انہو ں نے زور دے کر کہا کہ ڈبہ بند خوراک تیار کرنے کی صنعتوں کی وزارت کے پاس ایسی اسکیمیں ہیں جس کا مقصد تحقیق وترقی ، تربیت اور پیکجنگ میں مدد کرنا ہے۔ دیہی ترقی کی وزارت اور قبائلی امور کی وزارتوں کی اسکیمیں ڈبہ بند خوراک تیار کرنے والی صنعتوں کی وزارت کے ان وسائل کو استعمال کرکے دیہی علاقوں میں ذریعہ معاش کو فروغ دے سکتی ہیں۔ اس موقع پر دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے ’’فارملائیولیہُڈانٹروینشنانڈرڈے- اینآرایلایم (اسٹیٹجیکنورزنفریمورک،ماڈلس)‘‘ نامیکتابکااجراءکیا۔ قبائلیاموراوردیہیترقیکیوزارتوںنےاسکوششکوآگےبڑھانے اور دیہی غریبوں بشمول قبائلی فرقے کی مدد کرنے کےاقرارنامےپردستخطکئے۔
قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا ، دیہی ترقی کی زیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی اور دیہی ترقی کے محکمے ، زرعی تعاون اور کسانوں کی بہبود کے محکمے ، ڈبہ بند خوراک تیار کرنے والی صنعتوں کے محکمے اور قبائلی امور کے محکمے کے اعلیٰ افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ویڈیو کانفرنس میں موجود مرکزی وزرائے مملکت نے دیہی پیداوار کی قدر بڑھانے ، انہیں ڈبہ بند کرنے، برانڈ کے تحت لانے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور یہ بھی کہا کہ تمام وزارتوں کو مل کریہ مقصد مل کر حاصل کرنا چاہئے۔ تاکہ ترقی کی راہ میں حائل اہم رکاوٹیں دور ہوسکیں۔ ریاستوں کے نمائندوں سے ہونے والی بات چیت میں انضمام کی کلیدی حکمت عملیاں زیر بحث لائی گئیں۔
ڈے – این آر ایل ایم زرعی اور غیر زرعی دونوں شعبوں میں ایسی صنعتوں کی اعانت کرر ہا، جن کی قیادت اور نظم دونوں خواتین کے ہاتھوں میں ہے۔ 169 پیداواری صنعتوں کو اس مشن کی تائید حاصل ہے، جس سے دو لاکھ 78 ہزار خاتون کسانوں کی اعانت ہوئی ہے۔ غیر زرعی ذریعہ معاش ، اسٹارٹ اپ ولیج انٹرپرینر شپ پروگرام (ایس وی ای پی) کے تحت 140 سے زیادہ بلاکوں میں کاروباری اعانت کے لئے ایک ماحولیاتی نظام قائم کیا گیا ہے اور تقریبا ایک لاکھ صنعتوں کو فائدہ پہنچا ہے۔اس ورک شاپ میں دوسری وزارتوں بشمول وزیراعظم کی فارمالائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسسینگ انٹرپرائز ( پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کے پروگراموں کے استعمال کی ممکنہ صورتوں پر بھی غور کیا گیا۔ یہ اسکیم ڈبہ بند خوراک تیار کرنے والی صنعتوں کی وزارت کی ہے، جس کا مقصد ڈبہ بند خوراک تیار کرنے کی شعبے میں تقابلی دوڑ کو آگے بڑھانا ہے۔ اپنی مدد آپ گروپ کی اعانت کے لئے یہ اسکیم اپنے الگ طور طریقہ رکھتی ہے۔
کتاب کے لئے لنک:https://aajeevika.gov.in/sites/default/files/nrlp_repository/Farm%20Livelihoods%20Interventions%20Under%20DAY%20NRLM.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- اس- ق ر)
U-4541
(Release ID: 1646923)
Visitor Counter : 190