ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ماحولیات، جنگلات اور آب و تبدیلی کی تبدیلی کی وزارت کے سبھی علاقائی دفاتر مربوط کئے گئے


19مربوط علاقائی دفاتر یکم اکتوبر سے کام کاج شروع کریں گے

Posted On: 18 AUG 2020 4:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18 /اگست 2020 ۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کے مینڈیٹ سے متعلق نتائج کو بہتر، بروقت اور مؤثر طریقے سے حاصل کرنے کے لئے اور اس مقصد کے لئے حصص داروں تک اس کی رسائی مزید بڑھانے، مربوط کارروائی کرنے اور دستیاب وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی) نے اپنے 19 مربوط علاقائی دفاتر (آئی آر او) کے قیام کو منظوری دی ہے۔ یہ سبھی 19 مربوط علاقائی دفاتر (آئی آر او) یکم اکتوبر 2020 سے کام کرنا شروع کردیں گے۔

آر او ایچ کیو ڈویژن کے 10 علاقائی دفاتر، فاریسٹ سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی) کے 4 علاقائی دفاتر، ریجنل سینٹر آف نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی (این ٹی سی اے) کے 3، ریجنل آفسیز آف سینٹرل زو اتھارٹی (سی زیڈ اے) کے 4 اور 5 علاقائی دفاتر اور وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو (ڈبلیو سی سی بی) کے 3 ذیلی علاقائی دفاتر کے امکانی اور دیگر وسائل کی تعیناتی کے ساتھ مربوط طریقے سے اور انھیں پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ مربوط علاقائی دفاتر یعنی آئی آر او قائم کئے جائیں گے۔ اس طرح ہر ایک آئی آر او کو وقتاً فوقتاً ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کے موجودہ علاقائی دفتر / علاقائی مرکز، ایف ایس آئی، این ٹی سی اے، سی زیڈ اے اور ڈبلیو سی سی بی  کے علاقائی مرکز کی نمائندگی حاصل ہوگی۔

19آئی آر او کے صدر دفاتر اور ان کے دائرۂ اختیار حسب ذیل ہوگا:

نمبر شمار

آئی آر او صدر دفتر

دائرۂ کار کے تحت ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ

(i)

شیلانگ

منی پور، میگھالیہ، میزورم، تری پورہ

(ii)

رانچی

جھارکھنڈ، بہار

(iii)

بھبنیشور

اڈیشہ

(iv)

بنگلورو

کرناٹک، کیرالہ، گوا، لکشدیپ

(v)

چنئی

تمل ناڈو، پڈوچیری، جزائر انڈمان و نیکوبار

(vi)

لکھنؤ

اترپردیش

(vii)

بھوپال

مدھیہ پردیش

(viii)

ناگپور

مہاراشٹر

(ix)

چنڈی گڑھ

چنڈی گڑھ، ہریانہ، پنجاب

(x)

دہرادون

اتراکھنڈ

(xi)

جے پور

راجستھان، دہلی

(xii)

گاندھی نگر

گجرات، دمن و دیو، دادر و نگر حویلی

(xiii)

وجے واڑہ

آندھرا پردیش

(xiv)

رائے پور

چھتیس گڑھ

(xv)

حیدرآباد

تلنگانہ

(xvi)

شملہ

ہماچل پردیش

(xvii)

کولکاتہ

مغربی بنگال، سکم

(xviii)

گوہاٹی

آسام، ناگالینڈ، اروناچل پردیش

(xix)

جموں

لداخ، جموں و کشمیر

 

آئی آر او کے سربراہ کو ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کا ’’ریجنل آفیسر‘‘ کہا جائے گا۔ مذکورہ 19 مربوط علاقائی دفاتر (آئی آر او) میں سے ہر ایک ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے مینڈیٹ سے متعلق نتائج حاصل کرنے کے لئے ایک مربوط علاقائی اکائی کی شکل میں کام کرے گا۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4621

18.08.2020



(Release ID: 1646911) Visitor Counter : 157