جل شکتی وزارت

جل شکتی کے وزیر نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ جل جیون مشن کے نفاذ پر نظر ثانی کی


تمل ناڈو میں، 20 فیصد دیہی کنبوں کو پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی سہولت حاصل ہے اور 100لاکھ کنبوں کو ابھی گھریلو طورپر پائپ کے ذریعے پانی سپلائی کرنے کے کنکشن عملی طورپر فراہم کرائے جانے باقی ہیں

Posted On: 18 AUG 2020 7:01PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کی توسط سے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب اِڈا پڈّی  کے پلانی سوامی کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا،تاکہ ریاست میں جل جیون مشن(جے جے ایم) کے نفاذ پر غورو خوض کیا جاسکے۔جل جیون مشن ریاست کی شراکت داری میں زیر نفاذ ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ملک کے ہر گھر تک پینے کا پانی فراہم کرایا جائے۔ مشن کا مقصد عام طورپر احاطہ کرنا ہے، یعنی گاؤں کا ہر کنبہ اپنے گھروں میں پانی  پائپ  کے ذریعے حاصل کرسکے۔

جل جیون کا مقصد وافر مقدار میں فی کس 55 لیٹر یومیہ پینے کا صاف ستھرا پانی  فراہم کرنا اور ہر کنبے کو باقاعدگی سے طویل المدت بنیاد پر عمدہ پانی فراہم کرنا ہے۔ دیہی علاقوں میں ہر کنبے کو پائپ کے ذریعے پانی فراہم کرنا ایک ایسی سہولت ہے، جس کی فراہمی سے خواتین خصوصاً لڑکیوں پر پڑنے والا بوجھ کم ہوگا۔اس کے ذریعے دیہی علاقوں میں سکونت پذیر افراد کے لئے زندگی بسرکرنا بھی آسان ہوگا۔

تمل ناڈو 2024 تک 100 فیصد احاطے کی منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور مقصد یہ ہے کہ ریاست کے ہر کنبے کو پائپ کے ذریعے پانی فراہم کرایا جائے۔اب تک تمل ناڈو میں 126.89لاکھ دیہی کنبوں میں سے 25.98 لاکھ (20.45 فیصد)کنبوں کو پائپ کے ذریعے پانی یا ٹیپ کنکشن فراہم کرائے جاچکے ہیں۔ جہاں تک ہر کنبے کو ٹیپ کنکشن فراہم کرنے کی بات ہے، تو یہ ریاست پورے ملک کے مقابلے میں اس معاملے میں 17ویں پوزیشن پر ہے۔ 21-2020 میں تمل ناڈو کا منصوبہ یہ ہے کہ 33.94لاکھ کنبوں کو ٹیپ کنکشن فراہم کرایا جائے۔

وزیر موصوف نے ریاست میں مشن کے نفاذ پر وزیر اعلیٰ کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیالات کئے۔ وزیراعلیٰ نے ریاست میں مشن کے تیز رفتار نفاذ کی یقینی دہانی کرائی، تاکہ دیہی علاقوں میں ، ہر کنبے کو ، معینہ مدت کے اندر ٹیپ کنکشن فراہم ہوسکے۔

دیہی علاقوں کے لوگوں کے لئے اس مشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے 12523 گاؤں میں موجودہ آبی سپلائی اسکیموں کی تشکیل نو اور انہیں منظم بنانے پر زور دیا ، کیونکہ اس کے ذریعے دیہی عوام کی زندگی کے حالات بدل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام مہم کی شکل میں شروع کیا گیا ہے اور آئندہ 4 سے 6 مہینے میں بقیہ  کنبوں کو بھی ٹیپ کنکشن فراہم کردیئے جائیں گے۔ ریاست اپنے طورپر موجودہ آبی سپلائی نظام کے تحت 55 سے 60 لاکھ کنبوں کو واٹر ٹیپ فراہم کرسکتی ہے۔ مزید کہا گیا کہ ریاست کو موجودہ آبی سپلائی نظام کے عملی پہلو پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ، تاکہ جن گھروں میں پہلے سے واٹر ٹیپ کے ذریعے پانی سپلائی کیا جارہا ہے، پانی کے سپلائی کا یہ سلسلہ بلا روک ٹوک جاری رہ سکے اور اس کے لئے معقول پیمانے بنانے ہوں گے، نگرانی کا نظام تشکیل دینا ہوگا، تب کہیں جاکر واٹر سپلائی کی کوالٹی ، مقدار اور باقاعدگی کو یقینی بنایا جاسکےگا۔

 

********

 

 

م ن۔ ن ع

(U: 4633)



(Release ID: 1646887) Visitor Counter : 140