دیہی ترقیات کی وزارت

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت جموں اور کشمیر میں 11517 کلو میٹر لمبی 1858 سڑکوں اور 84 پلوں کاکام مکمل


پی ایم جی ایس وائی کے تحت لداخ میں جولائی 2020 تک 699 کلو میٹر لمبی 96 سڑکوں اور دو پلوں کا کام مکمل

Posted On: 17 AUG 2020 5:14PM by PIB Delhi

 

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا ہندوستان کی 2001 کی مردم شماری کی بنیاد پر سڑکوں سے محروم بستیوں کو جوڑنے کیلئے حکومت کاایک فلیگ شپ پروگرام ہے۔ مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر  اور لداخ میں 250 سے زیادہ کی آبادی کی سڑکوں سے محروم سبھی بستیاں پروگرام کے تحت اس کی حقدار ہے۔ مرکزکے زیر انتظام علاقے جموں اور کشمیر میں 19277 کلو میٹر لمبی 3261 سڑکوں اور 247 پلوں کو منظوری دی گئی جن میں سے 11517 کلو میٹر لمبی 1858 سڑکوں اور 84 پلوں کو مکمل کیاجاچکاہے۔ اسی طرح مرکز کے زیرانتظام علاقہ لداخ میں 1207 کلو میٹر لمبی 142 سڑکوں اور 3 پلوں کو منظوری دی گئی جن  میں سے 699 کلومیٹر لمبی 96 سڑکیں اور دو پل جولائی 2020 تک مکمل ہوچکے ہیں۔  جموں وکشمیر میں 2149 سڑکوں سے محروم بستیوں کو سڑکوں سے جوڑنے کے کاموں کو منظوری دی گئی تھی جن میں سے 1858 بستیوں کو جوڑا جاچکاہے۔ لداخ میں 65 اہل بستیوں کے کام کو منظوری دی گئی تھی اور 64 بستیوں کو جولائی 2020 تک جوڑا جاچکا ہے۔

محکمہ جنگلات سے منظوری نہ ملنے کے سبب اگست 2019 تک بڑی تعداد میں منظور شدہ سڑک کاکام شروع نہیں ہوسکا۔ حالانکہ اس طرح کے زیرالتوا معاملوں کی کافی تعداد کو حل کردیا گیا ہے اور پچھلے ایک سال کے دوران حکومت کے نظام میں تبدیلی کے ساتھ کام سونپا جاچکا ہے اور شروع کردیا گیا ہے۔ پچھلے ایک برس کے دوران 1292 کلو میٹر طویل 181 سڑکوں اور 11 پلوں کاکام پوراہوچکا ہے جن پر 7 سے 15 کروڑ روپئے سے زیادہ خرچ ہوا ہے۔

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت سڑک کی تعمیر کی اچھی مثال کے طور پر دو معاملوں کو پیش کیا گیا  ہے۔

ٹی03 سے اسٹوک(پی ایم جی ایس وائی لیہہ)تک لنک روڈ کی جدیدکاری

لمبائی 11.70 کلو میٹر ، منظور شدہ لاگت :1299.78 لاکھ روپئے

لیہہ ضلع میں اسٹوک گاؤں کیلئے منظور شدہ سڑک، چوگلام سر ہیمس سڑک کے دو کلو میٹر حصے، اسٹوک گاؤں کیلئے شروع ہوگی جس کی لمبائی 11.70 کلو میٹر ہے، جس سے 2001 کی مردم شماری کے مطابق 1855کی آبادی کو فائدہ ملے گا۔ اس اسکیم کو سال 19-2018 (مرحلہ 12واں )  میں پی ایم جی ایس وائی ایس -1 کے تحت منظوری دی گئی تھی۔ پہلے کی سڑک خراب حالت میں تھی اور ہرموسم میں چلنے کے لائق سڑک کے طور پر کام نہیں کررہی تھی۔ اس سڑک کی تعمیر پورے لیہہ ضلع میں پہلی مرتبہ پلاسٹک کچرے کا استعمال کرکے کیاجارہا ہے۔ اس تکنیک میں بیکار پلاسٹک کو کٹی ہوئی شکل میں استعمال کیاجاتا ہے اور گرم ایگری گیٹس پر گرم مکس پلانٹ میں ڈال دیا جاتا ہے۔ پلاسٹک گرم ہوکر پگھل جاتا ہے۔ گرم کولتار کے ساتھ کوٹنگ ہونے سے پہلے گرم ایگری گیٹس پر کوٹنگ ہوجاتی ہے۔اس تکنیک سے پلاسٹک کچڑا کم ہوگا۔ یہ اسکیم سال 2019 میں شروع کی گئی تھی ، گرمیوں کے دوران ہزاروں سیاح رائل پیلیس  میں میوزیم ، اسٹوک مٹھ دیکھنے کیلئے جاتے ہیں اور اسٹوک کانگڑی کیلئے شروعاتی  ٹریک روٹ لیتے ہیں جو سیاحوں کو راغب کرنے کاایک اہم مرکز ہے۔  

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KQNO.jpghttp://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZBFA.jpg

 

سپلائی موڑٹی03 سے کینتھگلی (پی ایم جی ایس وائی جموں ) تک سڑک کی جدیدکاری

لمبائی 27.70 کلو میٹر، منظورشدہ لاگت :2389.32 لاکھ روپئے

یہ سڑک اودھم پور ضلع کے سپلائی موڑ اودھم پور سے کینتھگلی گاؤں تک جاتی ہے جس کی لمبائی 27 کلو میٹر ہے جس سے 2001 کی مردم شماری کے مطابق 1608 لوگوں کی آبادی کو فائدہ حاصل ہوگا۔ اس پروجیکٹ کو سال 19-2018 میں پی ایم جی ایس وائی -1 ، مرحلہ 12واں کے تحت منظوری دی گئی ہے۔ یہ کام اکتوبر 2018 میں سونپا گیا تھا۔ یہ پروجیکٹ 19-2018 میں جدید کاری کیلئے شروع کیا گیاتھا لیکن مختلف روکاوٹوں اور منظوری وغیرہ کے سبب کام کی رفتار دھیمی ہوگئی۔ اب یہ کام اچھی رفتار میں ہے اور 11 کلو میٹر کی لمبائی پوری ہوچکی ہے اور بقیہ کام مارچ 2021 تک پوراہوجائیگا۔ اس سڑک کی جدیدکاری / سدھار سے پانچ گاؤں ڈبریہہ، کریماچی، منسار، پاتھی، کینتھگلی کی آبادی کو نزدیکی بازار اورضلع ہیڈ کوارٹر اودھم پور سے بہتر کنیکٹیویٹی فراہم کی جاسکے گی۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035GT8.jpg

ہر موسم میں چلنے لائق ایسی سبھی سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ گاؤں کے باشندوں کی سماجی اور اقتصادی صورتحال یقینی طور سے بہتر ہوگی اور لوگوں کی اسکولوں، صحت مراکز اور بازاروں تک بہتر رسائی ہوگی۔ ان سڑکوں کے پاس کچھ سیاحتی مقامات ہیں اور گرمی کے دنوں میں ہزاروں سیاح پنچیری ، اسٹوک کانگڑی، اسٹوک مٹھ جیسے سیاحتی مقامات پرجاتے ہیں جو جنگلوں کی گھاس اور پہاڑوں سے گھرے ہیں اور سردیوں کے دوران برف سے ڈھکے پہاڑ اور سرمئی قدرتی مناظر کی خوبصورتی کو اجاگر کرتا ہے۔ سپلائی موڑ سے کینتھگلی تک کی سڑک ایک مشہور سیاحتی مرکزتک ہر موسم میں جانے لائق ہے جہاں ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں۔ ان سڑکوں کی تعمیر سے سیاحوں کی آمد یقینی طور پر  بڑھ جائے گی جس سے دیہی / دور دراز کے علاقوں کے باشندوں کی زندگی کے معیار میں بہتری آئے گی۔

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:4594



(Release ID: 1646593) Visitor Counter : 261