نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اورکھیل کے مرکزی وزیرجناب کرن رجیجونے ہرایک شہری میں فٹ نیس کو بڑھاوادینے کے لئے فٹ انڈیا یوتھ کلبوں کی قومی سطح کی پہل کاآغاز کیا

Posted On: 15 AUG 2020 4:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،15 اگست  :  نوجوانوں کے اموراورکھیل کود کے  مرکزی وزیرجنابب کرن رجیجون نے   آج  ملک کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک اورقومی سطح کی پہل کے تحت  فٹ انڈیا یوتھ کلب کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم کے خواب فٹ انڈیا تحریک کے ایک حصے کے طورپرفٹ انڈیا یوتھ کلب کی کوشش یہ ہے کہ  ملک بھرمیں فٹ نیس کی اہمیت کے بارے میں عام بیداری پیداکرنے کے لئے نوجوانوں کی صلاحیت کو استعمال میں لایا جائے ۔

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DXXS.jpg

فٹ انڈیا یوتھ کلب ا یک الگ طریقے سے فٹ نیس اور عہد بستگی کو ایک ساتھ جوڑتاہے جس میں اسکاوٹس اورگائیڈس ، این سی سی اوردیگر نوجوان تنظیموں کے ساتھ ساتھ نہرو یووو کیندر سنگٹھن اور نیشنل سروس اسکیم کے 75لاکھ والنٹیئرایک ضلع اکائی کے زیراہتمام ملک کے ہربلاک میں فٹ انڈیا یوتھ کلب کے طورپررجسٹریشن کرنے کے لئے ساتھ آئیں گے اور کلب کا ہررکن کمیونٹی کے لوگوں کو ان کی روزمرہ کی روٹین میں 30سے 60منٹ تک فٹ نیس سرگرمیوں سے جڑنے کے لئے راغب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ، کلب ہرتین ماہ میں ایک کمیونٹی فٹ نیس پروگرام کاانعقاد کرنے کے لئے اسکولوں اور مقامی اداروں کے ترغیب فراہم کرے گا۔

اس پہل سے متعلق اظہارخیال میں جناب رجیجونے کہا‘‘صرف ایک صحت مند شہری ہی وقت ضرورت اپنے ملک اور شہریوں کی مناسب مدد کرسکتاہے ۔ہندوستان 1.3کروڑکی آبادی والاملک ہے اور ہمارے یہاں نوجوان رضاکاروں کی تعداد پہلے سے ہی 75لاکھ ہے جو بہت جلد ایک کروڑتک پہنچ جائے گی ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک کروڑرضاکارصحت مندرہنے کی باقاعدہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے  ملک بھرمیں کم سے کم 30کروڑہندوستانیوں کو متحرک کرسکتے ہیں ۔ وقت گذرنے کے ساتھ رضاکاروں اور  فٹ انڈیا موومنٹ میں شامل ہونے کے لئے متحرک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اورجلد ہی ہم ہرہندوستانی تک پہنچنے کے متحمل ہوجائیں گے ۔

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YXOV.jpg

فٹ انڈیایوتھ کلب کی طرف سے کئے جانے والے اولین اقدام میں سے ایک قدم یہ ہوگا کہ فٹ انڈیا فریڈم رن کو مقبول بنایاجائے گا ۔اس کی شروعات 15اگست سے ہوگی اور یہ سلسلہ 2اکتوبر تک جاری رہے گا۔ یہ ایک بے نظیرتصورہے جس میں حصہ لینے والے اپنی رفتار،اپنی جگہ اوراپنے راستے  کا خود انتخاب کریں گے ۔اس دوڑ نے ملک بھرمیں اپنی اہمیت حاصل کرلی ہے ۔ اہم ایتھ لیٹس کارپوریٹ لیڈران ، وردی پوش جوان ، اسکولی طلباء ، سوشل میڈیا پر آزادی کے دن کی اپنی دوڑسے متعلق  اپنی تصویریں ڈال رہے ہیں ، جن کا تعلق رن فارانڈیا اور نیوانڈیا فٹ انڈیا سے ہے ۔

فٹ انڈیا موومنٹ کے ایک سال 29اگست کو پورے ہوجائیں گے ۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی فٹ انڈیا فری ڈم رن نے ملک کے ہرشعبے کو متوجہ کیاہے ۔سی آئی ایس ایف ، آئی ٹی بی پی ، بی ایس ایف ، سی بی ایس ای  اسکول، سی آئی سی ایس ای اسکول، این ایس ایس ، این وائی کے ایس ،رضاکاران ، اسکاوٹس اورگائیڈ کے علاوہ دوسری تنظیمیں سرگرم  حصہ لے رہی ہیں ۔ ہم اس بات کا اندازہ لگائیں گے کہ کس بلاک ، ضلع اورشہرکی کارکردگی اس دوڑ میں بہتررہی ۔ یہ ضروری ہے کہ ایک نشانہ مقررکیاجائے گااوربحیثیت قوم ہم اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں ۔

***************

 

( م ن  ۔   ع س۔ع آ)

(17.08.2020)

U-4580



(Release ID: 1646396) Visitor Counter : 103