وزارت دفاع

بی آر او نے اتراکھنڈ میں 20 گاؤوں کے لیے کنکٹی ویٹی فراہم کرانے کے مقصد سے تین ہفتے سے بھی کم مدت میں 180 فٹ کے بیلی برج کی تعمیر کی

Posted On: 17 AUG 2020 11:56AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17/اگست 2020،  بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے بار بار چٹانیں کھسکنے اور زبردست بارش کے باوجود تین ہفتوں سے بھی کم مدت میں اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلعے کے جول جیبی سیکٹر میں 180 فٹ کے بیلی برج کی تعمیر کی ہے۔ 50 میٹر  لمبائی والا یہ کنکریٹ برج کو 27 جولائی 2020 کو، اس وقت پوری طرح تباہ ہوگیاتھا، جب اس علاقے میں بادل پھٹا تھا اور نالوں اور ندیوں میں سیلاب آگیا تھا۔ اس سے مٹی کا زبردست بہاؤ ہواتھا۔ چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے کئی اموات بھی ہوئی تھیں اور سڑک رابطہ پوری طرح ٹوٹ گیا تھا۔

بی آر او نے پل کی تعمیر کے لیے اپنے پل سے متعلق وسائل اور ڈھانچے کو کام میں لگادیا۔ اس وقت سب سے بڑا چیلنج بار بار چٹانیں کھسکنے اور شدید بارش کے درمیان پتھورا گڑھ سے موقع پر سامان پہنچانے کا تھا۔ پل کی تعمیر کا کام 16؍ اگست 2020 تک کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا۔اس سے سیلاب سے متاثرہ گاؤوں تک رسائی میں اور جول جیبی کو منسیاری سے جوڑنے میں مدد ملی ۔

اس کنکٹی ویٹی سے 20 گاؤوں میں تقریباً 15 ہزار لوگوں کو راحت ملے گی۔ پل کی تعمیر سے جول جیبی سے منسیاری تک کی 66 کلومیٹر کے سڑک  رابطے کی بحالی ہوئی ہے۔ مقامی رکن پارلیمنٹ جناب اجے ٹمٹا نے جول جیبی سے 25 کلو میٹر دور واقع  الگ تھلگ گاؤں لمٹی اور موری کے سب سے زیادہ متاثرہ گاؤوں کے بارے میں تشویش ظاہر کی تھی، جہاں پر مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ یہ پل ان گاؤوں کی بحالی میں ضروری مدد فراہم کرائے گا۔


Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/BROBAILEYBRIDGE2X68.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-4582

م ن۔ اگ۔ ت ع۔

(17-08-2020)



(Release ID: 1646392) Visitor Counter : 142