وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے دیسی ساخت کا پورٹل سرجن کا آغاز کیا؛ ڈی پی ایس یو نے صنعت اور تعلیم کے شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ معاہدہ کیے اور مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ؛ وزارت دفاع کا آتم نربھر ہفتہ کا جشن اختتام پذیر

Posted On: 14 AUG 2020 5:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14 اگست ، 2020  / وزارت دفاع کے آتم نربھرہفتہ تقریبات کے آخری دن رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج دفاعی ساز و سامان کی تیاری کے محکمے کے پورٹل سرجن کا آغاز کیا، جو ون اسٹاپ شاپ آن لائن پورٹل ہے، جس سے ملک ہی میں تیار کرنے کے لیے  وینڈروں کو  چیزیں بنانے کا موقع ملتا ہے۔

آئی ڈی ای ایکس کے تحت ڈیفینس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنج کے چار معاہدوں اور صنعتی شراکتدار و دفاعی پی ایس یو کے درمیان چار مفاہمت ناموں پر رکشا منتری کی موجودگی میں دستخط کیے گیے۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے رکشا منتری نے کہا کہ ان مفاہمت ناموں اور معاہدوں پر دستخط کیے جانے سے دفاعی ساز و سامان کی تیاری سے متعلق ٹیکنالوجی میں ہم خودکفالت کی طرف بڑھیں گے۔ جناب سنگھ نے بھارتی صنعتی شراکت داروں سے کہا کہ وہ مکمل عزم کا اظہار کریں اور دفاعی شعبے میں ساز و سامان کو ملک ہی میں تیار کرنے اور خودکفالت کی طرف بڑھنے میں سرگرم شراکت داری کریں۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود کفالت کی بات نہ صرف گھریلو ضرورت کے تحت کہی گئی ہے بلکہ برآمدات کے تناظر میں بھی کہی گئی ہے  اور اسے مربوط کوششوں کے ذریعے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ اِن باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت نے کمپنیوں کو کارپوریٹ کی شکل دینے ، ایف ڈی آئی حدود میں اصلاحات اور درآمدات کی منفی فہرست حال ہی میں جاری کرنے جیسے اہم اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ دن پہلے تک اپنے دفاعی ساز و سامان کی خریداری کے لیے  ہم دنیا میں دستیاب بہترین ٹکنالوجی کی طرف دیکھتے تھے، لیکن اب ہمارا نظریہ بدل گیا ہے۔ اب ہم سوچ رہے ہیں کہ ہم جدید ترین ساز و سامان خود کس طرح بنائیں یا مشترکہ پروجیکٹوں کے ذریعے کس طرح بنائیں یا ٹیکنالوجی کو کس طرح منتقل کریں۔

ڈی ڈی پی کو سرجن پورٹل تشکیل دینے کے لیے کمان دیتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ اس سے صنعتی شراکت داروں کو دفاعی شعبے میں خودکفالت کا نشانہ حاصل کرنے میں سرگرم رول  ادا کریں۔

اس پورٹل پر معلومات کو ایک ڈھانچہ جاتی طریقے سے دکھایا گیا ہے جس میں چیز کا نام ، تصویر اور اُس کے بارے میں تفصیل ، درآمدات کی قدر ، نیٹو کلاسیفیکیشن وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔

 

سال

ڈی پی ایس یو / او ایف بی / ایس ایچ کیو کے ذریعے دکھائے گیے سامانوں کی تعداد

امپورٹ ویلیو (ملین روپیے میں)

20-2019

1557

34035

21-2020

739

34514

 

 

 

 

 

 

 

تین ہزار سے زیادہ منفرد قسم کی چیزیں جن کی قدر دس ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہے پورٹل کے ذریعے دستیاب ہیں۔

ایک ہفتہ طویل آتم نربھر بھارت کی تقریبات کے دوران، نئی سہولیات کا افتتاح اور ان کو اپ گریڈ کیا گیا، معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گیے،   ای او آئی / آر ایف پی جاری کیے گیے۔ اپنے اختتامی تقریر میں ، وزیر دفاع نے کہا ‘‘ایک ہفتہ بھر کی تقریبات کے دوران منعقدہ پروگراموں نے صنعت، یکجہتی کے شعبے ، تحقیقی و ترقی، انتظامیہ، افرادی قوت اور ٹکنالوجی کے شعبے میں یکجہتی کو ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی ترغیب دیتی ملی ہے۔’’ انہوں نے کہا کہ یہ آتم نربھر بھارت ہفتہ کے اختتام کا دن نہیں، بلکہ یہ خود کفالت کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔08۔14

U – 4534



(Release ID: 1646227) Visitor Counter : 220