مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
دانیکسٹ فرنٹیئر: انڈیا اسمارٹ سٹیز- ایک آئندہ آنے والی ڈاکیومنٹری ہے جس میں ہندستان کے اسمارٹ سٹیز مشن کے رہنما سفر کو پرویا گیا ہے
Posted On:
14 AUG 2020 5:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14 اگست 2020/ ملک میں فی منٹ دیہی علاقے سے شہر کی جانب 25 سے 30 افراد نقل و مکانی کرتے ہیں۔ عالمی معاشی پلیٹ فارم کا اندازہ ہےکہ 2050 تک ہندستان کی آزادی شہری ہوسکتی ہے۔ آج، ملک تبدیلی کی چوٹی پر یا اونچائی پر بیٹھا ہوا ہے جس کی اہم وجہ جدید طریقہ زندگی یا لائف اسٹائل ، تکنالوجی اور ثقافتی شہری اور رہائشی ضرورت ہے۔ ایک قومی پہل جس کا مقصد ہندستانی شہروں کو بدلنا ہے، اس کے سفر پر روشنی ڈالنے کے لئےنیشنل جیوگرافی نے آج ’دی نیکٹس فرنٹیئر: انڈیا ز اسمارٹ سٹیز‘‘ عنوان سے ایک ڈاکیومنٹری سے اعلان کیا ہے ۔ اس ڈاکیومنٹری میں 4 لائٹ ہاؤس اسمارٹ شہروں کے سفر نامے کو ، مضبوط یا مستحکم ملک کی تعمیر میں جدید ترین اختراع کی اہمیت کو پیش کیا ہے۔
یوم آزادی کےموقع پر 15 اگست،2020 کو شام 6 بجے نیشنل جیوگرافک پر اس فلم کا پریمئر شو کیا جائے گا، یہ فلم عام آدمی کی زندگی میں اسمارٹ سٹیز مشن کے افراد کو دکھاتی ہے، ساتھ ہی پورےملک کے لئے باعث فخر ہونے کا وعدہ بھی کرتی ہے۔ 44 منٹ کی یہ فلم چار شہروں ( سورت،وشاکھاپٹنم، پنے،اور وارانسی) پر مرکوز ہوگی۔ کیونکہ وہ جدید ترین پہل کا مظاہرہ کرتے ہیں اور مختلف شعبوں کے لئے رہنمائی پیش کرتے ہیں، جیسے کہ ؛بنیادی ڈھانچہ، نقل و حمل ، ٹکنالوجی ، قابل تجدید توانائی اور قدیم وراثت کی بحالی اور تحفظ، یہ فلم ان چار شہروں کے سلسلہ میں ایک انوکھا نظریہ پیش کرتی ہے، کیونکہ وہ اسمارٹ طریقے سے سوچ کر ترقی پذیر ہندستان کے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہیں۔
جناب درگا شنکر مشرا (آئی اے ایس) ، سکریٹری ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے کہا کہ ’’ہمیں امید ہے کہ نیشنل جیوگرافک کی یہ فلم ہندستان کے اسمارٹ سٹیز مشن کے بارے میں دنیا کی سمجھ کو اور بڑھائے گی۔ ہندستان تیز رفتار سے شہر کاری کی چوٹی یا بلندی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اورہمارے اسمارٹ شہر، ہندستان کےشہری سفر میں نئے نظریات اور تبدیل کرنے والی سوچ کے رہنما ہیں۔ یہ فلم ان کے کام کا ایک اسنیپ شارٹ کلک کرتی ہے۔
فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انورادھا اگروال چیف-انفوٹین مینمنٹ۔، انگلش ، اور گڈز اسٹار ، نے کہا ’ہم اپنی آنے والی فلم ’دا نیکسٹ فرنٹیئر انڈیا ز اسمارٹ سٹیز ‘میں ایک قومی پہل کا مظاہرہ کریں گے ، جس نے چار لائٹ ہاؤس چیئروں میں لوگوں کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے باوجود ، ہندستان ترقی کے اس آئیڈل کے مرکز میں رہا ہے۔ ناظرین اس سلسلہ میں جانیں گے کہ کیسے اختراع اور ٹکنالوجی ہمارے ملک کی ترقی کو تحریک دے رہے ہیں اور مستقبل کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں اہم کردار نبھا رہے ہیں‘‘۔
نیشنل جیوگرافک کی آنے والی فلم دی نیکٹس فرنٹیئر انڈیاز اسمارٹ سٹیز کا پریمئر 15 اگست 2020 کو شام 6 بجے نیشنل جیوگرافک پر دکھایا جائے گا۔
****
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-4539
(Release ID: 1646208)
Visitor Counter : 189