نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

حیدرآباد میں شٹّلر این سکِیّ ریڈی اور فیزیو تھریپسٹ  کرن سی  کووڈ پازیٹو پائے گئے

Posted On: 13 AUG 2020 9:08PM by PIB Delhi

نئیدہلی14اگست 2020۔حیدرآبادمیںشٹّلراینسکِیّریڈیاورفیزیوتھریپسٹکرنسی، جو حیدرآباد میں پلیلا  گوپی چند بیڈ منٹن  اکادمی   کے بیڈ منٹن کے قومی کیمپ میں  پہنچے تھے ، ٹیسٹ کرنے پر کووڈ پازیٹو پائے گئے ہیں۔یہ بات اس وقت سامنے آئی جب  ان کا ایس اے آئی کا لازمی کووڈ ٹیسٹ    کیا گیا جو کہ وہاں پہنچنے والے تمام کھلاڑیوں ،کوچوں اور امدادی عملے کا کیا جاتا ہے ۔

          سکی اور کرن دونوںمیں بیماری  کی علامات نظر آئی  ہیں ۔دونوں حیدرآباد کے رہنے  والے ہیں  اور اپنے گھروں سے ہی کیمپوں میں شرکت کررہے ہیں۔اسی دوران اکیڈمی کو سینی ٹائزیشن کے لئے بند کردیا گیا ہے۔سکی اور کرن  سے ملنے والے  تمام  افراد کا پتہ لگایا جارہا ہے  اور  ان کا   آرٹی ،پی سی آر  ٹیسٹ  دوبارہ  کیا جارہا ہے ۔

          قومی چیف بیڈ منٹن کو چ  پلیلا  گوپی چند نے حیدرآباد سے بات کرتے ہوئے بتایا :’’  تمام کھلاڑیوں ،کوچوں ، امدادی عملے اور انتظامی عملے  کا  بیڈ منٹن کے قومی کیمپ میں ایس اے آئی کا لازمی کووڈ ٹیسٹ  کیا جارہا ہے  اور کیمپ  میں  رہنے والے  دو افراد کووڈ -19سے  متاثر پائے گئے ہیں۔ ضابطے کے مطابق تمام  لازمی احتیاطی تدابیر کی جارہی ہیں تاکہ کھلاڑی  محفوظ طریقے سے اور جلد از جلد ٹریننگ کے لئے واپس آسکیں ۔‘‘

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔اع۔رم

U-4509



(Release ID: 1645721) Visitor Counter : 137