قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے تیار آن لائن پرفارمینس ڈیش بورڈ ’’قبائلیوں کو اختیاردہی، بھارت میں یکسر تبدیلی‘‘ کا افتتاح
Posted On:
13 AUG 2020 1:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13/اگست 2020 ۔ نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت اور نیتی آیوگ کے رکن جناب رمیش چند نے 10 اگست 2020 کو قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے تیار کردہ آن لائن پرفارمینس ڈیش بورڈ ’’قبائلیوں کو تفویض اختیارات، بھارت میں یکسر تبدیلی‘‘ کا افتتاح کیا۔ یہ افتتاح نیو انڈیا اور دیگر پالیسی جاتی اقدامات کے لئے حکمت عملی، پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے قومی ایجنڈے کے پس منظر میں قبائلی امور کی وزارت کی سی ایس ایس / سی ایس اسکیموں کے لئے منعقدہ نیتی آیوگ کی میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ایس ڈی جی کو ’ہماری دنیا کی یکسر تبدیلی: پائیدار ترقی کے لئے 2030 ایجنڈہ‘ کے عہد کے ایک جزو کے طور پر ستمبر 2015 میں اپنایا گیا تھا۔ مرکزی حکومت کی سطح پر نیتی آیوگ کو ملک میں 17 پائیدار ترقیاتی اہداف کے نفاذ کی دیکھ بھال کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں جناب دیپک کھانڈیکارماڈے کی قیادت میں قبائلی امور کی وزات کے افسروں نے گزشتہ ایک برس کے دوران شروع کئے گئے مختلف ای – اقدامات کے بارے میں ایک پرزینٹیشن دیا۔
جناب امیتابھ کانت نے وزارت کو مختلف اسکیموں کی ڈیجیٹل کاری اور ان کا پرفارمینس ڈیش بورڈ، ’’قبائلیوں کو تفویض اختیارت، بھارت میں یکسر تبدیلی‘‘ کے ساتھ یکجائی کے لئے وزارت کو مبارکباد دی۔ نیتی آیوگ کے رکن جناب رمیش چند نے نیتی آیوگ کے ذریعے مقرر کردہ آؤٹ پٹ – آؤٹ کم اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کی گئی کوششوں کے لئے وزارت کی ستائش کی۔
پرفارمینس ڈیش بورڈ ایک انٹرایکٹیو اور ڈائنامک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو ایس ڈی جی کو حاصل کرنے کے لئے وزارت کی اسکیموں / اقدامات کی تازہ ترین اور حقیقی تفصیلات کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ڈیش بورڈ وزارت کی 5 اسکالرشپ اسکیموں کی کارکردگی کا پتہ لگاتا ہے، جن میں سالانہ تقریباً 30 لاکھ محروم درج فہرست قبائل کے مستفیدین کو 2500 کروڑ روپئے کا فائدہ ہوتا ہے۔ نیتی آیوگ کو یہ جانکاری دی گئی کہ وزارت نے حال ہی میں ڈی بی ٹی مشن کی رہنمائی میں آئی ٹی پر مبنی اسکالرشپ اسکیموں کے توسط سے قبائلی لوگوں کے تفویض اختیارات کے لئے 66واں اسکاچ گولڈ ایوارڈ ملا ہے۔ نیتی آیوگ کے لئے اپنے دائرۂ اختیار کے ایک جزو کے طور پر سماجی شمولیت کے بارے میں مرکز کے زیر انتظام اسکیموں کا قومی تجزیہ کرتے ہوئے کے پی ایم جی نے ای – گورنینس میں بہترین طریقہ عمل کی شکل میں قبائلی امور کی وزارت کے ڈی بی ٹی یعنی فوائد کی راست منتقلی پورٹل کو منظوری دی ہے۔ اس سے قبائلی طلبہ کے لئے خدمات کی دستیابی میں زیادہ شفافیت ، جواب دہی اور بڑے پیمانے پر بہتری آئی ہے۔ ڈائنامک ڈیش بورڈ مختلف ریاستوں اور مختلف ملکوں سے قبائلی طلبہ کی تفصیلات حاصل کرتا ہے۔
ڈیش بورڈ ایکلوویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکول (ای ایم آر ایس) اسکیم کے تحت برسرکار اسکولوں، زیر تعمیر اسکولوں اور مختلف ای ایم آر ایس اسکولوں میں طلباء کی ضلع وار تفصیلات پیش کرتا ہے۔ وزارت، تعلیم اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والی مختلف غیرسرکاری تنظیموں (این جی او) کو بھی رقم دستیاب کراتی ہے۔ ڈیش بورڈ ضلع وار این جی او کی تفصیلات، انھیں دی گئی رقم اور مستفیدین کی تفصیلات کا پتہ لگاتا ہے۔ سبھی اسکیموں اور اقدامات کے لئے ہر ایک اسکیم کے سلسلے میں ضلع سطح کی جانکاری جمع کی گئی ہے۔ پوسٹ میٹرک اور پری میٹرک اسکالرشپ جیسی مرکزی اسکیموں کے سلسلے میں اعداد و شمار ریاستوں کے ذریعے مشترک کئے گئے ہیں۔ قبائلی امور کی وزارت ایس ٹی سی (شیڈول ٹرائب کمپونینٹ) پر بھی نظر رکھتی ہے، جس میں 41 وزارتوں نے قبائلیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے بجٹ کا ایک معینہ فیصد خرچ کیا ہے۔ 2019-20 میں 275 سے زیادہ اسکیموں میں 41 وزاتوں کو 51000 کروڑ روپئے کا بجٹ الاٹ کیا گیا تھا۔ ان سبھی وزارتوں کی کارکردگی ڈیش بورڈ میں مختلف معیارات پر دیکھی جاسکتی ہے۔ وزارت کے مختلف ای – اقدامات کے لنک بھی ڈیش بورڈ میں دیے گئے ہیں۔ ڈیش بورڈ ڈیجیٹل انڈیا پہل کا ایک حصہ ہے، جو قبائلی لوگوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں کام کرے گا اور نظام میں شفافیت لائے گا۔ گوئنگ آن لائن ایز لیڈرس (جی او اے ایل) پروگرام اور سیکل سیل سپورٹ کارنر کے تحت فیس بک کے ساتھ وزارت کی مشترکہ پہل کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈیش بورڈ کو قومی اطلاعاتی مرکز (این آئی سی) کے تحت سینٹر آف ایکسیلینس آف ڈیٹا اینالیٹکس (سی ای ڈی اے)، تنظیم کے ذریعے ڈومین نام (http://dashboard.tribal.gov.in) کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 4494
13.08.2020
(Release ID: 1645655)
Visitor Counter : 224