وزارت خزانہ

وزیرخزانہ نے قومی بنیادی ڈھانچہ پائپ لائن کے لئے آن لائن ڈیش بورڈ کا آغازکیا

Posted On: 10 AUG 2020 5:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،10 اگست  : خزانے اورکارپوریٹ امورکی وزیرمملکت محترمہ نرملاسیتارمن نے آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ بنیادی ڈھانچے کی قومی پائپ لائن کے ڈیش بورڈ کا افتتاح کیا۔

آن لائن ڈیش بورڈ میں ان سبھی متعلقہ فریقوں کے لئے ان اسٹاپ حل فراہم کیاگیاہے جو نئے بھارت میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے بارے میں معلومات حاصل کرناچاہتے ہیں ۔ اس ڈیش بورڈ کی میزبانی انڈیا انویسٹ منٹ گرڈ (آئی آئی جی ) (www.indiainvestmentgrid.gov.in) کررہاہے ۔آئی آئی جی ایک آن لائن فعال پلیٹ فارم ہے جس پر ملک میں سرمایہ کاری کے موقعوں کی تازہ ترین اور بروقت جانکاری دی جاتی ہے ۔

افتتاحی تقریب میں  بنیادی ڈھانچے سے متعلق اعلیٰ سطح کی ٹاس فورس کے ارکان اور مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں کے سکریٹریزنے شرکت کی ۔

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے محترمہ سیتارمن نے کہاکہ این آئی پی سے آتم نربھربھارت کے مستقبل کے نقشے کو فروغ حاصل ہوگا۔ آئی آئی جی کے بارے میں این آئی پی پروجیکٹوں کی دستیابی سے پروجیکٹ سے متعلق تازہ ترین جانکاری کی آسانی سے دستیابی کی یقین دہانی ہوگی اورپی پی پی پروجیکٹوں کے لئے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا موقع ملے گا۔ این آئی پی پرعمل درآمدکرنے کی سمت یہ ایک بڑاقدم ہے جس سے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔

انڈیاانویسٹ منٹ گرڈ ( آئی آئی جی ) ایک فعال آن لائن پلیٹ فارم ہے جو عالمی سرمایہ کار برادری کو بھارت میں سرمایہ کاری کے بہترین موقعوں کی جانکاری دیتاہے ۔ اسے انویسٹ انڈیا ، قومی سرمایہ کاری فروغ اور سہولت سے متعلق ایجنسی نے تیارکیاہے اورآئی آئی جی بھارت میں باب داخلہ کا کام انجام دیتی ہے ۔ اوراسے دنیا بھرمیں بھارتی مشن اورسفارت خانے بھی بڑے پیمانے پراستعمال کرتے ہیں ۔ آئی آئی جی سرمایہ کاروں کے لئے مندرجہ ذیل خدمات انجام دیتی ہے ۔

*تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے موقعوں کے لئے پورے بھارت میں اعدادوشمار کی تلاش

*ترجیحی پروجیکٹوں کی پیش رفت کی نگرانی اور ان میں دلچسپی ظاہرکرنا

*پروجیکٹ پروموٹروں کے ساتھ براہ راست رابطہ

20-2019کی بجٹ تقریرمیں وزیرخزانہ محترمہ سیتارمن نے اگلے پانچ سال کے لئے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی غرض سے 100لاکھ کروڑکے ایک خاکے کااعلان کیاتھا ۔ یہ بجٹ اعلان یوم آزادی کے موقع کے پروزیراعظم نریندرمودی کے اعلان کے بعد کیاگیاتھا جس میں انھوں نے اس بات کو اجاگرکیاتھا کہ جدید بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے 100لاکھ کروڑروپے کی ایک رقم اس مدت کے لئے مختص کی ہے جس سے گذربسرکے معیارمیں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ روزگارکے نئے مواقع پیداہوں گے ۔

اس کے علاوہ اعلیٰ سطح کی ایک ٹاسک فورس نے قومی بنیادی ڈھانچہ پائپ لائن کے بارے میں ایک حتمی رپورٹ پیش جس میں  مالی سال 2020سے  2025کے دوران بنیادی ڈھانچے سے متعلق 111لاکھ کروڑروپے کی سرمایہ کاری کے بارے میں کہاگیاتھا۔این آئی پی اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے جس کے تحت  پورے ملک میں عالمی سطح کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کیاجائے گااورسبھی شہریوں کے معیارزندگی میں بہتری لائی جائے گی ۔

امکانی اثاثے کے مجموعی خرچ 111لاکھ کروڑروپے میں سے 44لاکھ کروڑروپے مالیت کے پروجیکٹ ( 40فیصد ) پروجیکٹ پرعملدرآمد کیاجارہاہے ۔33لاکھ کروڑروپے ( 33فیصد ) مالیت کے پروجیکٹوں پرغوروخوض کیاجارہاہے ۔ 22لاکھ کروڑروپے مالیت (20فیصد ) کے پروجیکٹ پرکام جاری ہے اوربقیہ پروجیکٹ جو 11لاکھ کروڑروپے ( 10فیصد ) مالیت کے ہیں ، ابھی منظرعام نہیں لائے گئے ہیں ۔ ان سبھی پروجیکٹوں کابندوبست آئی آئی جی پرکیاجائے گاتاکہ این آئی پی پراسے دکھایاجاسکے اورعالمی سطح کے نیز گھریلوسرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے راغب کیاجاسکے ۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BJL8.jpg

 

 

***************

 ( م ن  ۔اس ۔  ع آ)

U-4454

 

 



(Release ID: 1645032) Visitor Counter : 216