زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

10ریاستوں میں 11اپریل سے 8اگست ، 2020تک پانچ لاکھ 22ہزارہیکٹیئرسے زیادہ رقبے میں ٹڈی دل پرقابوپانے کی کارروائیاں شروع کی گئیں


افریقہ کے بہت سے ملکوں ، یمن اور بھارت ۔ پاک سرحد کے دونوں طرف ایف اے او کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق بہت سے ملکوں میں ٹڈی دل کا اب بھی زورہے

Posted On: 10 AUG 2020 4:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،10 اگست  : راجستھان ، مدھیہ پریش ، پنجاب ، گجرات ، اترپردیش اورہریانہ میں ، ٹڈی دل کی روک تھام کرنے والے دفاتر( ایل سی او) میں  11اپریل ، 2020سے 8اگست ، 2020تک 258406ہیکٹیئررقبے میں ٹڈی دل کو روکنے کاکام کیاجارہاہے ۔ 9اگست ، 2020تک راجستھان ، مدھیہ پردیش ، پنجاب ، گجرات ، اترپردیش ،مہاراشٹر، چھتیس گڑھ ، ہریانہ ،اتراکھنڈ اوربہارمیں ریاستی سرکاروں نے 264491 ہیکٹیئررقبے میں کنٹرول کاکام کیاہے ۔

کنٹرول سے متعلق یہ کارروائی کل دن اوررات دونوں اوقات میں راجستھان کے  سات ضلعو ںباڑھ میر، جودھ پور، بیکانیر، ناگور، چورو، ہنومان گڑھ اور سری گنگانگرمیں46جگہوں پر  اورگجرات کے کچھ ضلع میں ایک جگہ پرکی گئی ۔

فی الحال دواچھڑکنے والی گاڑیوں سے لیس 104کنٹرول ٹیمیں راجستھان اورگجرات میں تعینات کی گئی ہیں اور مرکزی حکومت کے عملے کے 200سے زیادہ افراد ٹڈی دل کی روک تھام کی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ اس کے علاوہ  راجستھان کے باڑھ میر ، جیسل میر، بیکانیر، ناگوراورپھلوری میں تمام درختوں کو ٹڈی دل سے بچانے کے لئے ناقابل رسائی علاقوں میں جراثیم کش دواچھڑکنے کے لئے 15ڈرو، کااستعمال کیاجارہاہے ۔ ڈرون کو بڑے ٹڈوں پرقابوپانے کے لئے بھی استعما ل کیاجاتاہے ۔ایک بیل ہیلی کاپٹرکو بھی راجستھان میں ضرورت کے لئے استعمال کیاجارہاہے ۔ بھارتی فضائیہ ایم آئی 17ہیلی کاپٹرکا استعمال کرکے ٹڈی دل کی روک تھام میں کچھ کوششیں کررہی ہے ۔

گجرات ، اترپردیش ،مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ ، بہار اور ہریانہ میں ٹڈی دل فصل کو کوئی بڑانقصان نہیں پہنچاہے ۔ البتہ راجستھان کے کچھ اضلاع میں فصل کو معمولی نقصان کی خبرہے ۔

کل 9اگست ، 2020کو کچھ ہوپرس ٹڈے اوریا کچھ بکھرے ہوئے ٹڈی دل راجستھان کے باڑھ میر ، جودھ پور، بیکانیر، ناگو، چورو ، ہنومان گڑھ اور سری گنگانگرنیزگجرات کے کچھ ضلع میں سرگرم تھے ۔

7اگست ، 2020تک کی ، خوراک اورزراعت کی تنظیم کی ٹڈی دل سے متعلق تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افریقہ کے کچھ ملکوں اوریمن میں ٹڈی دل اب بھی اپنے زورپرہے اور موسم گرما کے دوران ہند۔پاک سرحد کے دونوں طرف اب بھی پنپ رہاہے ۔

ایف اے او، جنوب مغربی ایشیائی ملکوں افغانستان ، بھارت ، ایران اورپاکستان کے صحرائی ٹڈی دل پر ایک ہفتے وارورچوول میٹنگ کا انعقاد کررہی ہے ۔ ابھی تک جنوب مغربی ایشیائی ملکوں کے تکنیکی افسران کی ورچوول طریقے سے 20میٹنگیں ہوچکی ہیں ۔

 

image0011Q5B.jpg

 

***************

 ( م ن  ۔  اس ۔ع آ)

U-4453

 

 



(Release ID: 1645030) Visitor Counter : 124