بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

بہت چھوٹے ،چھوٹے اوردرمیانی صنعت کاروں کو دئے گئے سرکار کے حالیہ راحتی اقدامات سے معیشت کی رفتار میں تیزی آئے گی: جناب نتن گڈکری


جناب گڈکری نے تمام وزرائے اعلیٰ پر بہت چھوٹے ،چھوٹے اوردرمیانی صنعت کا روں کے واجبات کیترجیحاتی بنیاد پر ادائیگی کے لئے اپنی وزارتوں ، محکموں اور سرکاری شعبے کی کمپنیوں کو ہدایات جاری کرنے پر زور دیا

Posted On: 10 AUG 2020 3:24PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی11اگست 2020۔بہت چھوٹے ،چھوٹے اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ایم ایس ایم ای    فنڈآف فنڈس  کی اسکیم  ، چیمپئن پورٹال  ،  ایم ایس ایم ایز کو توسیع شدہ قرضوں  کی  تعریف  کو تبدیل کرنے سے معیشت کی رفتار میں یقینی تیزی آئے گی جو  موجودہ  وبا  کے تناظر میں ہوئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سست روی  کا شکار ہوئی ہے ۔ انہوں نے یہ بات ورچوول ایم ایس ایم ای کونکلیو  سے مخاطب کرتے ہوئے آج کہی جس کا انعقاد فکی کرناٹک  اسٹیٹ کونسل  کے ذریعہ کیا گیا۔ انہو ں نے تمام شراکتداروں سے اپیل کی کہ  وہ ہرطرح کے خوف اور منفی اثرات کو نظرانداز کریں اور یقین دلایا کہ سرکار ملک کو ایک سپر معیشتی پاور بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔

          جناب گڈکری نے مزید معلومات دی کہ اعلان  کردہ تین لاکھ کروڑ کے راحتی پیکج  میں سے ایم ایس ایم ایز کو تقریباََ ایک لاکھ  20 ہزار کروڑروپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔

          ادائیگیوں میں تاخیر کے مسئلے  پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام وزارتوں ، محکموں  اور سرکاری شعبے کے یونٹوں  کو ایم ایس ای ایم کے التوا میں  پڑے تمام بلوں کی 45 دن کے اندر اندر  ادائیگی کرنے کی ہدایات  جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے تمام وزرائے اعلیٰ پر زوردیا کہ وہ  اپنے ریاستی نیز مرکز کے  انتظام وزارتوں ، محکموں اور سرکاری شعبے کی کمپنیوں کے ذریعہ ایم ایس ایم ای کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ترجیحاتی بنیاد پر ہدایت جاری کریں ۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سمادھان پورٹل پر دائر شکایتوں کا بھی  ہم قریبی جائزہ لے رہے ہیں۔

          وزیر موصوف نے ویبی نار کے شرکا کو مطلع کیا ہے کہ ہم  ایک لینڈ بینک  اور سوشل مائیکرو  فائننس انسٹی ٹیوشن   کے  نظریہ پر بھی کام کررہے ہیں ، جو صنعت کاروں  اور ان لوگوں کے لئے بہت کارآمدثابت ہوگا جو چھوٹی دوکانیں یا کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔

          وزیراعظم کے ذریعہ اعلان کردہ آتم نربھر بھارت ابھیان پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہینڈ لوم ، دستکاری ، کھادی کی صنعتیں  اور زراعت پر مبنی صنعتوں  کی 115  ترجیحاتی  اضلاع میں  خاص  طورپر  حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ۔ ہمیں  زراعت ،  دیہی اور قبائلی سیکٹر کے لئے خصوصی پالیسیوں  کی منصوبہ بندی  کرنی ہوگی چونکہ ان شعبوں  میں   روزگار وضع کرنے کے وسیع  امکانات موجود ہیں۔

 

 

 

 

کرناٹک سرکار کے وزیر جناب جگدیش شیٹر    ،  ایس  بی آئی کے چیئر مین  اور فکی کے ارکان نیز نمائندگان نے  ویبی نار میں شرکت کی ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔اع۔رم

U-4451



(Release ID: 1645015) Visitor Counter : 180