ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے کی 83 خواتین آر پی ایف سب۔ انسپکٹر کیڈٹس نے کامیابی سے تربیت مکمل کی


تمام خواتین آر پی ایف سب۔ انسپکٹر کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد مولا علی میں کیا گیا

Posted On: 10 AUG 2020 5:30PM by PIB Delhi

مختلف زونل ریلوے سے تعلق رکھنے والی 83 خواتین سب۔ انسپکٹر کیڈٹس (بیچ نمبر 9 اے) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد آج 10 اگست 2020 کو ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) ٹریننگ سنٹر ، مولا علی میں ہوا۔

محترمہ چنچل شیخاوت کو ، "بیسٹ کیڈٹ" اور "انڈور میں بہترین" اور محترمہ اسمرتی بسواس کو "بیسٹ ان آؤٹ ڈور" منتخب کیا گیا۔ پریڈ کی کمان محترمہ چنچل شیخاوت نے سنبھالی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے شری گجانن مالیا نے خواتین سب۔ انسپکٹرز کو مشورہ دیا کہ وہ انہماک سے کام کریں اور ریلوے املاک اور ریلوے مسافروں کی حفاظت کے لئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقے ، خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے کیونکہ خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے نوجوان کیڈٹس کے روشن مستقبل کی تمنا کی اور خواتین کی ایس آئی کیڈیٹس کو ان کی نمایاں کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور خواہش کی کہ وہ اپنے فرائض انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور ہمدردی کے ساتھ ادا کریں گی۔

ان سب انسپکٹر کیڈٹوں کو ریلوے میں آئندہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے انڈور اور آؤٹ ڈور مضامین میں 9 ماہ تک سختی سے تربیت دی گئی ہے اور فائنل امتحان پاس کرنے کے بعد آج انہوں نے اس رنگا رنگ غیر معمولی پریڈ میں حصہ لیا اور عہد لینے کے بعد وہ ریلوے پروٹیکشن فورس کی رکن بن گئی ہیں۔

یہ پریڈ کووڈ۔ انیس سے متعلق سبھی رسمی کارروائیوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی دوری بنائے رکھنے کے ضابطے پر عمل کرتے ہوئے منعقد کیا گیا تھا۔

 

 

...............................................................

 

 

 

                                                                                                           م ن، ن ا،م ف

U-4448



(Release ID: 1644992) Visitor Counter : 158