نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

مرکزی وزیر دفاع ، نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کے تین سال کے واقعات پر مشتمل ایک کتاب کا اجرا کریں گے


مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر اس کتاب کا ای-شکل میں اجرأ کریں گے

Posted On: 10 AUG 2020 2:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10 اگست ، 2020  / مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ دلی میں اُپ راشٹرپتی نواس پر 11 اگست ، 2020 کو نائب صدر جمہوریہ ہندجناب ایم وینکیا نائیڈو کے عہدے کے تین سال کے دوران کچھ واقعات پر مشتمل ایک کتاب کا اجرأ کریں گے جس کا موضوع ہے ‘رابطہ قائم کرنا، بات چیت کرنا، تبدیلی لانا’۔

جناب نائیڈو کے عہدے کے 11 اگست کو تین سال پورے ہو رہے ہیں۔

کتاب کا الیکٹرانک ورزن (ای-بک کا آغاز)  اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر کریں گے۔ یہ  کتاب 250 سے زیادہ صفحوں پر مشتمل ہے اور جس کی اشاعت اطلاعات و نشریات کی وزارت کے پبلیکیشنز ڈویژن نے کی ہے۔ اس کتاب میں نائب صدر جمہوریہ کی مختلف سرگرمیوں کو لفظوں اور تصویروں کے ذریعے بیان کیا گیا ہے، جس میں اُن کے بھارت کے سفر اور بیرون ملک  دورے بھی شامل ہیں۔ اس میں کسانوں ، سائنسدانوں ، ڈاکٹروں ، نوجوانوں، ایڈمنسٹریٹرز، سرکردہ صنعت کاروں اور آرٹسٹوں وغیرہ کے ساتھ اُن کی بات چیت کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے۔

اس کتاب میں نائب صدر جمہوریہ کے غیر ملکی دوروں ، عالمی رہنماؤں کے ساتھ ان کی بات چیت سے متعلق واقعات اور مختلف ملکوں میں بھارتی برادری سے ان کے خطابات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔  

اس کتاب میں جناب نائیڈو نے راجیہ سبھا کے موثر کام کاج کے لیے جو تبدیلیاں کیں اور اس کے نتیجے میں ایوان بالا کے کام کاج میں نتیجہ خیز بہتری آئی اُس کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ آخر باب میں کتاب میں بتایا گیا ہے کہ نائب صدر جمہوریہ نے وبا کے دوران اپنے وقت کو کس طرح موثر طریقے سے استعمال کیا اور اپنے دوستوں ، اساتذہ، طویل عرصے سے اپنے ساتھ رہنے والے لوگوں ، اپنی پرانی اور نئی جان پہچان کے لوگوں ، رشتے داروں ، ارکان پارلیمنٹ، روحانی پیشواؤں اور صحافیوں وٖغیرہ سے ان کی خیر و آفیت کے بارے میں پوچھنے کے لیے  ‘‘مشن کنکٹ’’ شروع کیا۔

انہوں نے وزرائے اعلی، گورنروں، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مختلف سیاسی رہنماؤں اور راجیہ سبھا کے سبھی ارکان پارلیمنٹ سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 4436

 

 



(Release ID: 1644917) Visitor Counter : 169