امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا مرحلہ – ایک


فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے مارچ 2020سے جو ن 2020 کے دوران 139 ایل ایم ٹی خوردنی اناجوں کی نقل وحمل کی

5.4 لاکھ سستی قیمت والی دوکانوں میں احتیاطی اقدامات کا خیال رکھتے ہوئے مستفدین کے درمیان خوردنی اناج تقسیم کئے

Posted On: 06 AUG 2020 7:36PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی07اگست 2020۔24  مارچ سے 20 جون 2020 کی مدت کے دوران خوراک و عوامی نظام  تقسیم کے ماتحت ادارے  فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے ملک بھر میں تقریباََ 5  ہزار ریکو ں   کو بروئے کار لاتے ہوئے 139 ایل ایم ٹی  اور 91874 ٹرکوں  کے توسط سے تقریباََ   14.7  ایل ایم ٹی  خوردگی اناجوں کی نقل وحمل کی جزائر انڈمان ونکوبار اور جزائر لکشدیپ کے لئے  اناجوں کی مختص مقدار سپلائی جہازوں کے ذریعہ یقینی بنائی گئی ۔  ریلویز ، جہازرانی جیسی دیگر وزارتو ں اور انڈین ائیر پورٹس نے ان آپریشنز کو سہل اور کامیاب بنانے میں  اہم رول ادا  کیا ۔ ایف سی آئی ، سی ڈبلیو سی  ، سی آر ڈبلیوسی،اسٹیٹ وئیر ہاؤسز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سول سپلائی کے محکموں  /کارپوریشنوں  کے ملازمین  ممکنہ حدتک  مکمل تال میل کے ساتھ کام کیا ہے۔

          مستفدین کے درمیان  خوردنی اناجوںکی تقسیم کے لئے سستی شرح کی 5.4  لاکھ  دوکانوں کا ملک بھر میں استعمال کیا گیا ہے ، جہاں  کووڈ-19  کے  پھیلاؤ کو روکنے  کے لئے تیار کئے گئے سبھی احتیاطی  اقدامات پر عمل کیا گیا۔ ان اقدامات میں سماجی فاصلہ قائم رکھنے ، فیس ماسک ،   ہینڈ

 سینی ٹائزر ، ہاتھوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے صابن اور پانی کی دستیابی  ، اناجو ں کی تقسیم کےلئے الگ الگ اوقات کا تعین  وغیر ہ    شامل ہیں۔ان اقدامات پر سبھی ریاستوں  میں عمل کیا گیا ہے۔  ان کے علاوہ ہروقت سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے  جدت طرازی پر مبنی  متعدد طور طریقوں کو بروئے کار لایا گیا۔

          ای پی او  ایس ڈیوائس پراستفادہ  کنندگان  کے بایو میٹرک تصدیق  کے چیلنجوں کے باوجود   اترپردیش  ، بہار ، گجرات  وغیرہ جیسی  متعدد ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام  علاقوں وغیرہ میں  مطلوبہ حفاظتی  اقدامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے  بایو میٹرک  تصدیق کو یقینی بنایا ۔

          ملک کے مختلف حصوں میں  مائیکروسیو کنسلٹنگ ،  ڈل برگ وغیرہ  جیسے آزاد جائزوں سے یہ پتہ چلتا ہے کہ پی ایم – جی کے اے وائی  کے تحت  خوردنی اناجوںکی تقسیم کے تعلق سے استفادہ کنندگان  کے اندر  بڑا اطمینان دیکھا گیا۔ہرسطح پر پروگرام کے نفاذ کی شدت کے ساتھ نگرانی کی گئی ، جن میں  صارفین امور ،خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی سطح پر کی گئی نگرانی  بھی شامل ہے ۔

          اس سے قبل مارچ 2020  میں  ملک میں  کووڈ -19  کی وبا کے سبب  پیدا ہوئی اقتصادی رخنہ اندازیوں  کے سبب غریبوں اور ضرورتمندوں کو درپیش دشواریوںکو کم کرنے کے لئے  پردھان منتری غریب کلیان پیکج ( پی ایم جی کے پی ) کے اعلان کے بعد محکمے نے اپریل ، مئی اور جون کے تین مہینوں کے لئے ’’  پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا ‘‘ ( پی ایم – جی کے اے وائی ) کا نفاذ  شروع  کیا تھا تاکہ  این ایف ایس اے کے تحت   آنے والے غریب اور خطرات کے شکار  مستفدین    غیر معمولی بحران کے دوران خوردنی اناجوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے   پریشانی کا شکار نہ ہوں ۔

          اس خصوصی اسکیم کے تحت  تقریباََ 81 کروڑ این ایف ایس  اے  استفادہ کنندگان کا احاطہ کیا گیا ، جن میں  دونوں  زمروں  یعنی  این ایف ایس اے مستفدین شامل ہیں ۔ یہ زمروں کے نام ہیں :  انتودیہ ان یوجنا ( اے اے وائی ) اور پرائیوریٹی ہاؤس ہولڈرس ( پی ایچ ایچ )  جنہیں   ماہانہ    استحقاق   کے علاوہ  پانچ   پانچ کلوگرام  فی کس ماہانہ   کے حساب سے خوردنی اناجوں ( چاول / گیہوں   ) کا ایک اضافی کوٹہ  دیا جارہا ہے ۔

          اس طرح سے  اسی  ضمن میں  30  مارچ 2020  کو  محکمے نے  ریاست  /  مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار کل 121 لاکھ ایم ٹی خوردنی اناج  

 ( تقربیاََ  40  ایل ایم ٹی  ماہانہ ) سبھی ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  اور ایف سی آئی کو  دینے کی بات  کہی تاکہ اسے اپریل سے  جون 2020  کے تین مہینوں ( یعنی اسکیم کے پہلے مرحلے میں ) کی مدت کے دوران سبھی  این ایف ایس اے مستفدین کے درمیان  تقسیم کی جاسکے ۔ایف سی آئی سے موصولہ  رپورٹوں کے مطابق    سبھی ریاستوں  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  ایف سی آئی ڈپو /سینٹرل پول سے تین مہینوں کا  خوردنی اناج  جو کہ تقریباََ  118  ایل ایم ٹی ( 99فیصد) ہے ،اٹھالیا ہے ۔مزید برآں سبھی ریاستوں نے  اپریل  -  جون 2020  کے لئے الاٹ کئے گئے  اناجوں   میں سے 111.52  ایل ایم  ٹی ( 93.5 فیصد ) اناج تقسیم کردئے ہیں،جس کی تفصیل حسب ذیل ہے :

اے-     اپریل اور مئی 2020  میں سے ہر مہینے میں  37.5ایل ایم ٹی  ( 94فیصد ) جس میں  ہر ماہ تقریباََ  75 کروڑ استفادہ کنندگان کا  احاطہ کیا گیا۔

بی-     جون کے مہینے میں  36.54  ایل ایم ٹی ( 92فیصد )جس میں  تقریباََ 73 کروڑ استفادہ کنندگا ن کا احاطہ  کیا گیا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔م م۔رم

U-4382



(Release ID: 1644041) Visitor Counter : 166