جل شکتی وزارت

جل شکتی وزارت نے ‘بھارت آبی ذرائع اطلاع نظام ’ کے نئے ورژن کا افتتاح کیا

Posted On: 06 AUG 2020 4:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،6 اگست  : جل شکتی وزارت نے ‘بھارت آبی ذرائع اطلاعات نظام  (بھارت ۔ ڈبلیو آرآئی ایس ) کا ایک نیا ورژن لانچ کیاہے جو نئی  مخصوص قوت اور صلاحیت سے مرکب ہوگا۔ ویب پورٹل www.indiawris.gov.in  کے  ذریعہ عوام کے لئے پوری طرح سے کھلے  اورسولبھ اس پورٹل میں بارش ، آبی سطح اورندیوں کے بہاو ، آبی مقامات ، زمینی پانی کی سطح ، آبی  ذخائر ،بھاپ کا اخراج اورمٹی میں نجی کے لئے ڈیش بورڈ کے توسط سے آبی ذرائع سے متعلقہ جانکاریاں ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس میں آبی ذرائع منصوبوں ، آبی مقامات ، ہائیڈرو۔میٹ ڈیٹا کی فراہمی پرماڈیواورجی آئی ایس لیئر ایڈیٹنگ کے لئے مشین ہے ۔

پانی دراصل زندگی اور ترقی کے بنیادی ضرورت ہے ۔ خاص طورپر بڑھتی ہوئی آبادی ، شہری ترقی اور متعلقہ ترقی کی وجہ سے موجود وسائل پرپڑ رہے  اس کے اثرات کو دیکھتے ہوئے آبی ذرائع کا دانشمندانہ استعمال بہت زیادہ اہم ہے ۔ کسی بھی ذرایع کے لئے بہترین منصوبی بنانے کے لئے ایک مضبوط ڈیٹابیس اور ایک قابل اعتماد اطلاع نظام کی ضرورت ہوتی ہے ۔اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے جل شکتی وزارت ( ایم اوجے ایس ) نے قومی آب سائنس منصوبہ کے تحت جولائی ، 2019میں بھارت آب ذرایع اطلاع نظام ( بھارت ۔ ڈبلیو آرآئی ایس ) کا پہلاورژن لانچ کیا۔ اس وقت سے لے کر اب تک اس نظام میں مختلف نئی کام کی صلاحیت اور خصوصیات یا خوبیای جوڑی گئی ہیں ۔

حال میں بھارت ۔ ڈبلیو آرآئی ایس کو کئی مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں جیسے کہ سی ڈبلیو سی ، سی جی ڈبلیوبی ، آئی ایم ڈی ، این آرایس سی ، آندھراپردیش ، ، اترپردیش اورگجرات وغیرسے  باقاعدہ  طورپر اعداد وشمار موصول ہورہے ہیں ۔ دیگرایجنسیوں سے موصول اعداد وشمار کو اس نظام میں شامل کیاجارہاہے ، تاکہ پانی اور زمینی ذرائع سے متعلق ہکسی بھی اعداد وشمار کے لئے ایک وسیع پلیٹ فارم بن جائے ۔ جل شکتی وزارت ( ایم اوجے ایس ) نے بھارت ۔ ڈبلیو آرآئی ایس کو بنائے رکھنے اور اسے اپڈیٹ کرنے کے لئے ایک مخصوص آرگنائزیشن ‘ قومی آب اطلاعات سائنس مرکز (این ڈبلیو آئی سی ) ، کو قائم کیاگیاہے ۔

تمام ہائیڈرو ۔ میٹ مشاہدہ جاتی اعدادوشمار کی بنیاد آبی اطلاعات متعلقہ  نظام ( ڈبلیو آئی ایم ایس ) ہے ۔ ایک محفوظ لاک ۔ان کے توسط سے مرکزی اور ریاستی آبی ایجنسیاں آبی سطح ( سطحی آب اورزمینی سطح دونوں ۹ ، بہاو، پانی کی کوالٹی ، تلچھٹ  اورائی ماحولیاتی معیارات کے لئے اعداد وشمار کو درج ، تجزیہ ، تصدیق اورانتظام کرسکتی ہیں ۔ اس نظام میں مینوول ریڈنگ کے توسط سے موصول ٹائم سیریز اعداد وشمار کے ساتھ ساتھ جی پی آرایس یاذیلی سیارچہ کے توسط سے موصول درماپی ( ٹیلی میٹری ) اعدادوشماربھی شامل ہیں ۔

اس پورٹل کے توسط سے کوئی بھی شراکت دار متعلقہ جانکاریوں کاتصوریوزر(استعمال کنندہ ) کے مطابق طریقے سے کرسکتاہے اوراس کے ساتھ ہی اطلاع کو ایکسل رپورٹوں اورگراف کے طورپر ڈاون لوڈ بھی کرسکتاہے ۔ اس نظام کی اہم خصوصیات میں یہ شامل ہیں :پانی سے متعلقہ جانکاریاں آسانی سے استعمال کنندگان اورعوام ،فیصلہ سازو ، آب انتظامیوں ، کسانوں اور ماہرین ، کے لئے فراہم کرائی جاتی ہے ، مرکز اورریاستی ایجنسیوں سے موصول ہائیڈرو ۔ میٹ کی جانکاریوں تک سیدھی رسائی ہے ، حقیقی وقت میں اعداد وشمار ایک کلک پرفراہم ہے ، مختلف ضرورتوں کے لئے ماڈیول کاتنوع ہے ، تازہ ترین تکنیک ہیں ، لگاتارترقی اورسدھار متعین کیاجاتاہے ۔

مختلف استعمال کنندگان گروپ متعلقہ جانکاریوں کا تنوع استعمال کرسکتے ہیں ۔ مثال کےطورپر ، کسانو ں کی فلاح وبہبود سے متعلق تنظیمیں بارش ، اسٹوریج یا تالابوں میں پانی کی دستیابی اورزیرزمین واٹرایکوئی فرکی بنیاد پرفصلوں اور فصل کے پیٹرن کا منصوبہ بناسکتے ہیں اور بدلتے وقت کے ساتھ یہ تنظیمیں ڈاٹاکا صحیح طریقے سے استعمال کرنے کے لئے نوجوانوں کوخود سے جوڑبھی سکتی ہیں ۔ کیونکہ اس ویب سائٹ رئیل ٹائم  ڈاٹادستیاب ہے ۔ لوگ اپنی ضرورت کے مطابق جیسا کہ اپنے علاقے میں پانی کی دستیابی ، زیرزمین پانی کی سطح ، قریبی ندی میں پانی کی سطح اور اسی طرح کے کئی حقائق کو جاننے کے لئے اس ڈاٹاکا استعمال کرسکتے ہیں ۔ منصوبہ ساز اور منتظم پانی کے معقول استعمال اور سیلاب وخشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے اپنی اپنی ریاستوں ، مختلف بیسن کے ڈاٹاکا استعمال کرسکتے ہیں ۔ ڈیسیزن سپورٹ سسٹم ( ڈی ایس ایس ) بنایا جاسکتاہے ۔اسی طرح ریسرچ کرنے والے پانی سے متعلق مطالعات اور ماڈلنگ مقاصد کے لئے ڈاٹاکا استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ اس طرح کے مطالعات کے لئے ضروری ڈاٹافری کوئنسی دستیاب ہے ۔

*************

 ( م ن  ۔  ع آ)

U-4384

 



(Release ID: 1644040) Visitor Counter : 212