ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے کل یعنی 07اگست 2020 سے ایک خصوصی ہفتہ واری پارسل ٹرین ‘‘ کسان ریل’’ کی شروعات کرے گا، جو کہ دیولالی (مہاراشٹر)، سے داناپور(بہار)، کے درمیان چلے گی


یہ قدم وزیرخزانہ کے ذریعے مرکزی بجٹ 21-2020 میں کئے گئے اعلان کی تکمیل ہے

امید ہے کہ یہ ٹرین جلد خراب ہونے والی پیداوار وں کی بلاروکاوٹ سپلائی چین کی سہولت فراہم کرے گی، جس سے کسانوں کو بہت مدد ملے گی، کیونکہ اس ٹرین کا مال بھاڑا ‘ پی’ اسکیل پر عام ٹرینوں کے پارسل ٹیرف کےبقدر ہی لیاجائےگا

Posted On: 06 AUG 2020 4:53PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 7، اگست،مرکزی بجٹ 21-2020 میں وزیرخزانہ نے جلد خراب ہونے والی مصنوعات، جس میں دودھ، گوشت اور مچھلی شامل ہے، کیلئے بلا روک ٹوک نیشنل کولڈ سپلائی چین بنانے کا اعلان کیاتھا۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ انڈین ریلویز ایک کسان ریل کی شروعات کرے گا۔

جیسا کہ وزیرخزانہ کے ذریعے رواں سال کے مرکزی بجٹ میں اعلان کیاگیا ہے۔ انڈین ریلویز کل یعنی 7اگست 2020 کو صبح 11بجے دیولالی اور دانا پور کے درمیان دیو لالی سے پہلی کسان ریل شروع کر رہا ہے۔ زراعت و کسانوں کی بہبود، دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور ریل و صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے  ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے اس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی جائے گی۔ اس پروگرام میں مہاراشٹر کے دیگر معززین بھی شریک ہوں گے۔ یہ ٹرین ہفتہ وار بنیاد پر 1+10وی پی ایس کی شروعاتی ڈھانچے کے ساتھ چلے گی۔ یہ ٹرین 31گھنٹے 45منٹ کے دوران 1519کلومیٹر کا سفر طے کر کے اگلے دن 18بج کر 45منٹ پر دانا پور پہنچے گی۔

یہ ٹرین جلد خراب ہونے والی پیداواروں کی بلاروک ٹوک سپلائی چین کی سہولت فراہم کرے گی ۔ یہ ٹرین 2022تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے ہدف کو عملی شکل دینے کی شکل میں ایک قدم ہے۔ انڈین ریلویز کا مقصد کسان ریل کے افتتاح کے ساتھ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے میں مدد کرنا ہے۔ یہ ٹرین کم وقت میں سبزیوں، پھلوں جیسی جلد خراب ہو جانے والی زرعی پیداواروں کو بازار میں لانے میں مدد کرے گی۔ فروزن کنٹینروں کے ساتھ اس ٹرین کے ذریعے جلد خراب ہونے والی چیزوں، جس میں مچھلی، گوشت اور دودھ شامل ہیں، کے لئے ایک بلا روک ٹوک نیشنل کولڈ سپلائی چین بنانے کی امید ہے۔

وسطی ریلوے میں واقع بھساول ڈویژن ایک زرعی ڈویژ ن ہے۔ ناسک اور قرب و جوار کے علاقوں میں بڑی مقدار میں تازہ سبزیاں، پھل، پھول،دیگر جلد خراب ہونے والی چیزیں، پیاز ، دیگرزرعی پیداواریں ہوتی ہیں۔ ان جلد خراب ہونے والی پیداواروں کو خاص طور پر پٹنہ، پریاگ راج، کٹنی، ستنا، وغیرہ علاقوں میں بھیجا جائے گا۔

اس ٹرین کا ناسک روڈ، منماڈ، جل گاؤں، بھساول، بُرہان پور، کھنڈوا، اٹارسی، جبل پور، ستنا، کٹنی، مانک پور، پریاگ راج، پنڈت دین دیال اپادھیائے نگر اور بکسر میں اسٹاپیج ہوگا۔

اہم دو اسٹیشنوں کے درمیان کے لئے کرایہ حسب ذیل ہے:

 

فی ٹن بھاڑا

ناسک روڈ؍دیولالی سے دانا پور

4001روپے

منماڈ سے دانا پور

3849روپے

جلگاؤں سے دانا پور

3513روپے

بھساول سے داناپور

3459روپے

بُرہان پور سےدانا پور

3323روپے

کھنڈواسے داناپور

3148روپے

 

انڈین ریلویز نے پہلے سنگل اسپیشل ریل گاڑیاں جیسے کیلا اسپیشل وغیرہ چلائی ہیں، لیکن یہ اب تک کی پہلی ملٹی کموڈٹی ٹرین ہوگی اورانار، کیلا، انگور وغیرہ جیسے پھل اور شملہ مرچ، پھول گوبھی، ڈرامسٹکس، پتاگوبھی، پیاز، مرچ جیسی سبزیاں لے کر جائے گی۔ مقامی کسانوں، لوڈروں، اے پی ایم سی اور افراد کے ساتھ فوری مارکٹنگ کی جا رہی ہے۔ مانگ کو جمع کیا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ ٹرین کو اچھی طرح سے تحفظ دیا جائے گااور کسانوں کو بہت مدد ملے گی۔ اس ٹرین کا بھاڑا جنرل ٹرین (پی اسکیل)، کے پارسل ٹیرف کے مطابق لیاجائے گا۔

*************

( م ن ۔ ک ا(

U. No.4379

 

 



(Release ID: 1644037) Visitor Counter : 235