کارپوریٹ امور کی وزارتت

آئی بی بی آئی نے بھارت کے دیوالیہ اور دیوالیہ پن بورڈ (لیکوئی ڈیشن پروسس ) ضوابط ،2016 میں ترمیم کی

Posted On: 06 AUG 2020 6:59PM by PIB Delhi

نئیدہلی07اگست 2020۔بھارت کے دیوالیہ اور دیوالیہ پن بورڈ ( آئی بی بی آئی ) نے آج بھارت کے دیوالیہ اور دیوالیہ پن بورڈ ( لیکوئی ڈیشن پروسس) (تیسری ترمیم ) ضوابط 2020  کو نوٹیفائی  کیا ۔

          ضوابط میں  کہا گیا ہے کہ قرض دہندگان  کی کمیٹی لیکوئی ڈیٹر کو قابل اد ا فیس کا تعین کرے گی۔ جہاںقرض دہندگان کی کمیٹی کے ذریعہ   اس کا تعین نہیں کیا گیا ہے ، ضابطوں کے مطابق لیکوئی ڈیٹر کےذریعہ  حاصل ( وصول ) رقم اور لیکوئی ڈیٹر کے ذریعہ تقسیم شدہ رقم کی فیصد  کی شکل میں لیکوئی ڈیٹر کو فیس ادا کی جائے گی۔ایسی مثالیں ہیں جہاں ایک لیکوئی ڈیٹر  رقم حاصل کرتا ہے ، جبکہ ایک دیگر لیکوئی ڈیٹر  حصص داروںکو رقم تقسیم کرتا ہے۔ ضوابط میں  آج کی گئی ترمیم یہ واضح کرتی ہے کہ جب لیکوئی ڈیٹر کوئی رقم حاصل کرتا ہے لیکن  اسے تقسیم نہیں کرتا ہے ،تب  بھی وہ اس کے ذریعہ حاصل رقم کے مطابق فیس پانے کا حقدار ہوگا۔ اسی طرح جہاں ایک لیکوئی ڈیٹر  کسی بھی رقم کی تقسیم کرتا ہے ، جو اس کے ذریعہ حاصل نہیں گئی ہے ، ایسی حالت میں  بھی وہ اس کے ذریعہ تقسیم  شدہ رقم کے مطابق فیس پانے کا حقدار ہوگا۔

          ترمیم شدہ ضوابط  آج سے نافذہیں۔ یہ ضوابط    www.mca.gov.inاور  www.ibbi.gov.in.پردستیاب ہیں  ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔م م۔رم

U-4381


(Release ID: 1644021) Visitor Counter : 225