وزارات ثقافت

این جی ایم اے، 7اگست 2020 کو ابندراناتھ ٹیگور کی 150ویں پیدائش کی سالگرہ منانے کے لئے ‘‘عظیم ماہر فن ابندرا ناتھ ٹیگور’’ کے عنوان سے ایک ورچوول ٹور کا اہتمام کرے گا



ورچوول ٹورابندراناتھ ٹیگور سے متعلق 77فنی نمونوں کی جھلک پیش کرے گا، جو
این جی ایم اے کے محفوظ کلیکشن سے متعلق ہیں

Posted On: 06 AUG 2020 6:44PM by PIB Delhi

نئی دلی، 7، اگست، نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ، نئی دلی 7اگست 2020 کو ابندرناتھ ٹیگور کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ منانے کی غرض سے ‘‘ عظیم ماہر فن ابندرناتھ ٹیگور’’ کے عنوان سے ایک ورچوول ٹور کا اہتمام کرے گا۔

این جی ایم اے کے ڈائرکٹر جنرل ادویتا چرن گدانائک نے کہا ہے کہ میرے لئے یہ ازحد مسرت کی بات ہے کہ اُن کے چورچوول ٹور، جس کا عنوان عظیم ماہر فن ابندرناتھ ٹیگور ہے ، کے عنوان سے فنی نمونوں کی پیشکش کرنے کا موقع حاصل ہو رہا ہے۔ اس کا اہتمام 7اگست 2020 کو ابندر ناتھ ٹیگور کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ منانے کی غرض سے کیا جا رہا ہے۔ این جی ایم اے کو یہ فخر حاصل ہے کہ اس کے پاس معروف فنکاروں کے 99فنی نمونے دستیاب ہیں، جو مقتدر کلیکشن کا حصہ ہیں۔ مذکورہ ورچوول ٹور ابندرناتھ ٹیگور کے ممتاز فنی نمونوں میں سے 77 نمونے پیش کرے گا، جو این جی ایم اے کے ریزرو کلیکشن میں موجود ہیں اور انہیں چار مختلف موضوعات یعنی 1.پورٹیریٹس اینڈ کریکٹرس یعنی قلمی تصاویر اور کرداروں، 2.روایات اور حسیت، 3.انفرادی اسلوب، 4.داخلی احساسات کے منظرنامے میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جناب ادویتا چرن گدانائک نے یہ بھی کہا کہ  پورے آئی ٹی شعبے نے لگاتار جو کوششیں کی ہیں، مجھے اُس پر فخر ہے۔ اسی شعبے نے اس ورچوول ٹور کا نظریاتی خاکہ اور اسے لانچ کرنے کا آئیڈیااورڈیزائن طے کیااور اسےاس انداز میں پیش کرنے کا ارادہ کیا ہے کہ یہاں آنے والے معزز ناظرین این جی ایم اے کے مقتدر کلیکشن باصرہ نواز ہو سکیں، میں یہاں آنے والے مقتدر ناظرین سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اس ورچوول ٹور کے توسط سے ابندر ناتھ ٹیگور کے فنی نمونوں کو ملاحظہ کریں۔

مذکورہ ورچوول ٹور کے تحت ایک جیون اسمرتی بھی شامل کی گئی ہے، جو ماضی کی یادوں کو تازہ کرے گی اور ان پر روشنی ڈالے گی اور ان کی حیات و خدمات پر مبنی ایک کوئز بھی منعقد کیاجانا ہے۔ وزٹر حضرات گفت و شنید میں این جی ایم اے کے درج ذیل ویب سائٹ

 : https://so-ham.in/the-great-maestro-abanindranath-tagore/ کے تحت لانچ کئے گئے ثقافتی میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے شمولیت اختیار کر سکتے ہیں اور اپنے نظریات و خیالات کا تعاون دے سکتے ہیں۔

ابندر ناتھ ٹیگور جدید بھارتی آرٹ میں ایک منفرد شخصیت ہیں۔ ابندر ناتھ ٹیگور نے مختلف النوع موضوعات پر پینٹنگ کی تھی۔ موصوف تاریخی اور ادبی موضوعات پر پینٹنگ کرنے کافطری رجحان رکھتے تھے۔

*************

( م ن ۔ ک ا(

U. No. 4378


(Release ID: 1643993) Visitor Counter : 212