نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر نے طلبا پر بوجھ کم کرنے کے لئے نئی تعلیمی پالیسی کی تعریف کی


نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کو ایک مثالی دستاویز بتایا جس میں مجموعی ترقی پر زور دیاگیا ہے

بھارتی زبانوں کے تحفظ اور انہیں فروغ دینے کے لئے این ای پی 2020 میں مادری زبان پر توجہ بہت اہم ہے

طلبا کو ایسے قومی نظریے کے سچے جذبے کے بارے میں بھی پڑھایا جانا چاہئے، جہاں ملک پہلے آتا ہے اور قومی مفاد کو پہلا مقام حاصل ہو

ورچوئل کلاسیں عارضی انتظام ہیں اور وہ کلاس روم میں پڑھائی جانے والی اصل پڑھائی کی جگہ نہیں لے سکتا

ہمیں محض رام کی پوجا کرنے کے لئے رامائن کی ضرورت نہیں بلکہ ان خوبیوں کی عبادت کرنا ہے جو انہوں نے ٹھوس شکل میں دی ہیں:نائب صدر

پرائیویٹ سیکٹر تعلیم کو ایک مشن اور قومی خدمت کے طور پر لیں:وینکیا نائیڈو

پہلا راجہ لکشمی پارتھا سارتھی میموریل لیکچر سے خطاب

Posted On: 06 AUG 2020 7:43PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج سلیبس کم کرکے طلبا کے بوجھ کو ہلکا کرنے کے لئے نئی تعلیمی پالیسی کی ستائش کی ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پہلے راجہ لکشمی پارتھا سارتھی میموریل لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے زور دیا کہ طلبا کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے کہ وہ جسمانی سرگرمی اور کھیلوں پر یکساں توجہ دیں۔ انہوں نے ابتدائی عمر سے ہی اسکول کے نصاب میں یوگا کو ایک لازمی حصہ بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کو پلے گراؤنڈ اور کلاس رومز دونوں میں برابر برابر وقت نکالنا چاہئے۔یوگا کو ذہنی اور جسم کی ایک ایکسرسائز بتاتے ہوئے نائب صدر نے  کہا کہ یوگا کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک آرٹ (فن) کے ساتھ ساتھ سائنس ہے۔

اسکولوں میں ہندوستانی آرٹ اور ثقافتی وراثت کی سمجھ اور ستائش بڑھانے کی ضرورت  پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبا کو ہندوستان کی ہر ریاست کا تاریخی پس منظر اور اس کی انفرادیت کو جاننا چاہئے اور یہ بھی جاننا چاہئے کہ کس طرح بھارت ماتا قومی سوچ کی ایک عظیم عملی شکل ہے۔

حال ہی میں شروع کی گئی نئی تعلیمی پالیسی کو ایک مثالی دستاویز قرار دیتےہوئے نائب صدر نے کہا کہ اس میں طلبا کی مجموعی ترقی پر زور دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ای پی2020 میں سیکھنے والوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور اس کا مقصد بھارت کو ایک علم والے معاشرے میں تبدیل کرنا ہے۔اس میں بجا طور پر ہندوستان میں اعزاز گہراں اور مضبوط کا برابر خیال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلیمی پالیسی میں دنیا بھر میں علم سیکھنے کے بہترین نظریات اور طور طریقے کو بھی قبول کیاگیا ہے۔

این ای پی 2020 میں مادری زبان کی دی گئی اہمیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے ہندوستان کی مالا مال زبانوں کے تحفظ اور ان کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پھر کہتا ہوں کہ کسی بھی زبان پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہئے اور کسی بھی زبان کی مخالفت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولی تعلیم میں مکمل رہن سہن پر توجہ دی جانی چاہئے، جہاں تعلیم عملی بھی ہو اور تھیورٹیکل بھی ہو۔ نائب صدر نے کہا کہ طلبا کو قومی نظریات کے اصل جذبے کے بارے میں سکھایا جانا چاہئے، جہاں ملک پہلے آئے اور قومی مفاد کو اولین ترجیح حاصل ہو۔

نائب صدر نے کہا کہ 130 کروڑ کی آبادی والے ملک میں حکومت اکیلے اپنے طور پر ہر کام پورا نہیں کرسکتی۔ انہوں نے اس کوشش میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشنری، لگن وشوق اور نظریات کے ذریعے ہی پرائیویٹ سیکٹر اور رضاکار تنظیموں کی رہنمائی کی جانی چاہئے۔

تعلیم کے معیار کو بڑھانے اور ٹیچروں کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو بڑھانےکی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ٹیچروں کو دومنٹ بن کر ہی طلبا کو پڑھانا ہوگا اور انہیں اپنے برتاؤ اور رویے میں رول ماڈل کے طور پر کام کرنا ہوگا۔

نائب صدر نے کہا کہ کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے لگنے والا جھٹکا عارضی ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ہر چیز معمول پر آجائے گی۔ وزیر اعظم کے تین منتر اصلاح، کارکردگی اور تبدیلی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ ملک میں تبدیلی لانے کی نیت سے اپنا فرض نبھائیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سے ہندوستانی دنیا میں اہم پوزیشن پر ہیں۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ نوجوان کےسامنے مواقع کی دنیا ہے۔

ایودھیا میں بھگوان رام کے مندر کی دوبارہ تعمیر کے لئے بھومی پوجن کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ رامائن ہمیں طرززندگی سکھاتا ہے، ہمیں رامائن کی ضرورت محض پوجا کے لئے نہیں ہے بلکہ ان خوبیوں کی پوجا کرنی ہے جس کی انہوں نےٹھوس شکل دی ہے اور انہیں اپنی زندگی میں ڈھالنا چاہئے۔

ڈاکٹر محترمہ راجہ لکشمی پارتھا سارتھی کو ایک ہمہ گیر شخصیت بتاتے ہوئے انہوں نے ان کے ڈیڈی کیشن یعنی جانفشانی کے لئے ان کی تعریف کی اور پدما سیدشادری بال بھون گروپ آف اسکول جیسے ادارے کی تعمیر میں ان کے عزم کی بھی ستائش کی۔

نائب صدر نے پدما سیدشادری بال بھون گروپ آف اسکولز کی تعریف کی اور اس بات کے لئے خوشی کا اظہار کیا کہ اس اسکول نے ہندوستانیت کے جذبے کو فروغ دیا اور اس کو دوبارہ زندہ کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبا کو اپنی تہذیبی وراثت کے بارے میں باخبر رہنا چاہئے۔

اس موقع پر اسکول کے ڈین اور ڈائریکٹر پی بی بالا جی، پیرنٹس ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

......................

 

 م ن، ح ا، ع ر

06-08-2020

U-4375



(Release ID: 1643953) Visitor Counter : 108