وزارت دفاع

کورونا جانبازوں کے لئے ای این سی بینڈ کی لائیو پرفارمنس

Posted On: 06 AUG 2020 11:58AM by PIB Delhi

نئی  دہلی06 اگست 2020 ۔74ویں یوم آزادی تقریبات کے ایک جزو کے طور پر ، مشرقی بحری کمان نے 5  اگست 2020  کو سنکرام  وشاکھا پٹنم میں   بوجانا کونڈا ہیری ٹیج  سائٹ پر کورونا جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بحریہ کے بینڈ کی ایک لائیو پرفارمنس   کا انعقاد کیا۔ نیول آفیسر انچارج (آندھر ا پردیش )کاموڈور  سنجیو  اسّر  نے مہمان خصوصی  اناکا پلی  لوک سبھا حلقے سے رکن پارلیمنٹ  ڈاکٹر وی سیٹی  وینکٹ ستیہ وتی   اور اس تقریب کے لئے ضلع انتظامیہ  کے ذریعہ نامزد سبھی معزز کورونا جانبازوں کا خیر مقدم کیا۔

          اس ایک گھنٹے کی پرفارمنس میں متعدد قسم کی موسیقی  پیش کی گئی ۔ اس میں   مارشل ،  انگلش  ، پوپ میوزک سے لے کر کچھ روح میں ہلچل پیدا کردینے والے  وطن کی  محبت سے بھرپور  نغمے  بھی شامل تھے۔اس پرفارمنس  میں  جو گانے  شامل کئے گئے ، ان میں مقبول اور سدا بہار نغمے ’سنو غور سے دنیا والو ‘  اور ’ اے میرے وطن کے لوگو‘  جیسے نغمے  بھی  تھے۔پروگرام  کا اختتام  تینوں افواج  کے نغمات کے مشتمل  پیش کش   سے ہوا ۔ڈی ڈی حیدرآباد نے  اس پرفارمنس  کی  ڈی ڈی سپتا گری  اور ڈی ڈی یدا کری  پر لائیو اسٹریمنگ کی ۔

          پہلی مرتبہ ملک بھر کے ملٹری بینڈس  یکم اگست سے ملک بھر میں  اپنی پیش کش کے ذریعہ  یوم آزادی منارہے ہیں۔یہ تقریبات   ان کورونا جانبازوں کی ستائش  اور اظہار تشکر کے طورپر منعقد کی جارہی ہیں ، جنہوں  نے  اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے  بھی ملک میں  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو  تیزی کے ساتھ روکنے کے لئے   اس کے خلاف جنگ لڑی ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔م م ۔ رم

06-08-2020

U-4363


(Release ID: 1643774) Visitor Counter : 208