وزارت دفاع

جنوبی بحری کمان کے ذریعہ طبی انخلاء

Posted On: 06 AUG 2020 11:57AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،5 اگست  : جنوبی بحری کمان ( ایس این سی ) نے 5اگست کو کوچی سے کافی فاصلے پرواقع ایک مرچنٹ بحری جہاز ہیلی کاپٹر کا استعمال کرکے ایک طبی انخلاء انجام دیا۔

5اگست ،2020کو صبح 10:30کو قریب ایس این سی سے یہ اطلاع موصول ہوئی کہ مرچنٹ بحری جہاز ایم وی وشوپریرنا کے کیپٹن جو امرتسر کے باشندے ہیں اورجن کا نام راج سنگھ سندھو ہے ، وہ زخمی ہوگئے ہیں ۔ کیپٹن کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ انھیں ٹانگ میں شدید چوٹ لگی ہے اور اس لحاظ سے انھیں کوچی سے دورفوری طورپر راحت بہم پہنچائے جانے کی ضرورت ہے ۔ آئی این ایس گروڈہ سے زخمی شخص کے انخلاء کی شارٹ نوٹس ( سی اے ایس ای وی اے سی ) کے تحت ایک سی  کنگ ہیلی کاپٹرروانہ کیاگیا۔ سمندرکے تموج کی وجہ سے بحری جہاز شدت سے جھٹکے لے رہاتھا تاہم  ہیلی کاپٹر کے پائلٹوں نے زبردست  ہنرمندی اورپیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ برعکس موسمی حالات کا سامناکیااور مریض کے محفوظ انخلاء کو ممکن بنایا۔

زخمی شخص کو آئی این ایس گروڈہ پوسٹ انخلاء تک لایاگیا ۔ جہاں سے انھیں کووڈ ۔ 19 سے متعلق تمام تر اصول وضوابط پرعمل کرتے ہوئے مزید طبی امداد کے لئے میڈیکل ٹرسٹ کو روانہ کردیاگیا۔

 

*************

 ( م ن  ۔  ع آ)

U-4350

 


(Release ID: 1643725) Visitor Counter : 150