امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا کا پہلا مرحلہ : اپریل 2020 سے جون 2020


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں این ایف ایس اے مستفیدین کو اپریل سے جون 2020 کی مدت کے لیے مختص اناج کا 93.5 فیصد حصہ تقسیم کیا : فوڈ کارپوریشن آف انڈیا

Posted On: 05 AUG 2020 4:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 اگست ، 2020  /  فوڈ کارپوریشن آف انڈیا سے موصولہ خبروں کے مطابق سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے مجموعی طور پر تین مہینے کا اناج تقریباً 118 ایل ایم ٹی (99 فیصد) اٹھا لیا ہے۔ یہ اناج این ایف ایس اے مستفیدین کو مفت اضافی تقسیم کے لیے ایف سی اے ڈیپو / مرکزی پل سے اٹھایا گیا ہے۔ مزید یہ کہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مشترکہ طور پر اپریل سے جون 2020 کی مدت کے لیے مختص اناج کا 93 فیصد حصہ  11 اعشاریہ پانچ دو  ایل ایم ٹی سے زیادہ تقسیم کرنے کی اطلاع دی ہے۔ ایف سی آئی کے مطابق اپریل اور مئی 2020 میں 37 اعشاریہ 5 ایل ایم ٹی (94 فیصد ) اناج تقسیم کیا جس میں ہر مہینے میں تقریباً 75 کروڑ مستفیدین  کو شامل کیا گیا اور 36 اعشاریہ پانچ چار ایل ایم ٹی (92 فیصد) اناج جون کے مہینے میں تقسیم کیا جس میں تقریباً 73 کروڑ مستفیدین کو شامل کیا گیا۔

اس سے پہلے مارچ 2020 میں ملک میں کووڈ – 19 وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی رکاوٹوں کی وجہ سے غریبوں اور ضرورتمندوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے پردھان منتری غریب کلیان پیکیج (پی ایم جی کے پی) کا اعلان کیا گیا۔ اس کے تحت خرواک اور عوامی تقسیم  کے محکمے نے اپریل ، مئی اور جون 2020 تین مہینے کے مدت کے لیے پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا  (پی ایم جی کے اے وائی) پر عمل درآمد شروع کر دیا تھا تاکہ این ایف ایس اے کے تحت غریب  اور کمزور مستفیدن کو اس بحران میں اناج کی عدم دستیابی کی وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہو۔

اس خصوصی اسکیم کے تحت این ایف ایس اے کے دونوں زمروں انتودیہ انیہ یوجنا (اے اے وائی) اور پرائیوریٹی ہاؤس ہولڈرز (پی ایس ایچ) کے تحت تقریباً  81 کروڑ این ایف ایس اے مستفیدین کو شامل کیا گیا  جنہیں ماہانہ طور پر 5 کلو فی کس پیمانے پر مفت اناج (چاول / گیہوں) کا اضافی کوٹہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ اضافی کوٹہ ان کے لگاتار ماہانہ کوٹے کے علاوہ ہے۔

اسی کے مطابق 30 مارچ 2020  کو خوراک  اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے نے  سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ایف سی آئی کو  تقریباً 121 لاکھ میٹرک ٹن اناج (تقریباً 40 ایل ایم ٹی فی ماہ) مجموعی طور پر فراہم کیا۔  یہ اناج این ایف ایس اے مستفیدین کو تین مہینے اپریل سے جون 2020 کی مدت کے لیے فراہم کیا گیا۔  جو اس اسکیم کا پہلا مرحلہ ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔08۔05

U – 4341


(Release ID: 1643678) Visitor Counter : 294