وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت کے سینٹر برائے ثقافتی وسائل اورتربیت یوم آزادی کی تقریبات کے حصے کے طورپر قومی سطح پرحب الوطنی کے نظم کے مقابلے کا اہتمام کررہا ہے

Posted On: 05 AUG 2020 2:13PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی05اگست 2020۔یوم آزادی کے موقع پر ثقافت کی وزارت کے ایک خودمختار ادارے سینٹر فار کلچرل ریسورسز  اینڈ ٹریننگ (سی سی آر ٹی ) Mygov.inکے اشتراک سے قومی سطح پر حب الوطنی کی نظم کے مقابلے کا اہتمام کررہا ہے۔

          اس مقابلے کے تحت  قومی سطح کی حب الوطنی کی نظم کے مقابلے میں شرکت  کے لئے 10سے 14 سال کی عمر کے بچوں اور بچیوں  سے     حب الوطنی کی نظم کی اینٹریاں  طلب کی گئی ہیں۔بچے انگریزی زبان سمیت  ایسی کسی بھی زبان میں  اپنے ہاتھ کی لکھی نظم  بھیج سکتے ہیں ، جسے  بھارت کے آئین اور اس کے   آٹھویں شیڈیول میں تسلیم کیا گیا ہے۔ہرریاست  /  مرکز کے زیر انتظام علاقے سے زیادہ سے زیادہ  5  بہترین اینٹریوں کو سلیکٹ کیا جائے گا،جس پر قومی سطح کے پینل کے ذریعہ غورکیا جائے گا۔ مقابلہ جیتنے والوں  کے بارے میں  اعلان یوم آزادی کے موقع پر کیا جائے گا اور پھر انہیں  نقد انعامات اور میرٹ سرٹیفکیٹ دئے جائیں گے۔اسے بچے جن کی تاریخ پیدائش  یکم  جولائی  2007  اور 30  جون 2011  کے درمیان میں  ہے ، وہ  اپنی اینٹریاں  بھیجنے کے مجاز ہیں۔

          سی سی آر ٹی  40  سال سے بھی زیادہ عرصے سے  تعلیم  کو ثقافت کے ساتھ جوڑنے کے شعبے میں کام کرہی ہے اور اس نے  10سے 14 سال کی عمر کے  نوجوان اور ہونہار بچوںکو  اب تک 14000 سے زیادہ اسکالر شپ دی ہے ۔مقابلہ جیتنے والے  مخصوص  امیدوار و ں کو  نقد انعام کے ساتھ میرٹ سرٹیفکیٹ  دیا جائے گا۔

پہلا انعام  :     15000 روپے

دوسرا انعام:7500 روپے

تیسرا انعام :5000 روپے

چوتھا  کنسولیشن  پرائز  (2000 روپے )

          یہ انعام ہر اس  ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لئے  ہے ،جس ریاست  / مرکز کے زیر انتظام علاقے سے نظمیں وصول ہوئی ہیں۔

          اینٹریوں کے داخلے کی آخری تاریخ صبح ساڑھے گیادہ بجے ،7  اگست 2020  ہوگی۔

          کام کاج کی شرائط  جاننے کےلئے  یہاں   کلک کریں ۔

          رجسٹریشن اور مزید تفصیلات کے لئے براہ مہربانی اس  لنک پر کلک کریں :

Click here to read the Terms and Conditions.

For registration and more details please Click This Link

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ح ا۔رم

U4330



(Release ID: 1643510) Visitor Counter : 115