وزارت دفاع
ہندوستانی فوج میں خاتون افسروں کو مستقل کمیشن دیا جائے گا: فوج کے ہیڈ کوارٹر نے درخواستیں جمع کرانے کے لئے مفصل ہدایات جاری کی ہیں
Posted On:
04 AUG 2020 3:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4 اگست 2020، ہندوستانی فوج میں خاتون افسروں کومستقل کمیشن دیئے جانے کے لئے حکومت کی جانب سے منظوری کا رسمی خط موصول ہونے پر فوجی ہیڈ کوارٹر مستقل کمیشن دیئے جانے کے لئے خاتون افسروں کی جانچ کے واسطے ایک اسپیشل نمبر 5 سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کرنے کے عمل میں ہے۔
اس مقصد کے لئے تمام متعلقہ خاتون افسروں کو مفصل انتظامی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ جن میں بورڈ کے ذریعہ غور کئے جانے کے لئے درخواست جمع کرانے کے رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔
ویمن اسپیشل انٹری اسکیم (ڈبلیو ایس ای ایس) اور شارٹ سروس کمیشن ویمن (ایس ایس سی ڈبلیو) کے ذریعہ ہندوستانی فوج میں شامل ہونی والی خاتون افسروں پر غور کیا جارہا ہے اور ان سبھی کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنی درخواستیں، آپشن سرٹیفکیٹ اور متعلقہ دستاویز زیادہ سے زیادہ 31 اگست 2020 تک فوج ہیڈ کوارٹر میں جمعہ کرادیں۔ نمونہ، فارمیٹ اور صحیح دستاویزات جمع کرائے جانے کی آسانی کے لئے انتظامی ہدایات میں مفصل چیک لسٹ بھی شامل ہے۔
کووڈ صورتحال کے پیش نظر نافذ کی گئی پابندیوں کی وجہ سے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ مطالعہ خاتون افسروں تک تمام دستاویزات ترجیحی بنیاد پر پہنچ جائیں، ہدایت بھیجے جانے کے لئے کئی طرح کے ذرائع اختیار کئے گئے ہیں۔سلیکشن بورڈ کا اجلاس درخواستیں موصول ہونے اور ان کی جانچ کے بعد فوراً طلب کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U- 4314
(Release ID: 1643420)
Visitor Counter : 222