کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کووڈ -19 کے خلاف لڑائی میں فیکٹ کیرل حکومت کی مدد کررہا ہے
Posted On:
31 JUL 2020 3:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31 جولائی 2020/ کیمیکلز اورفرٹیلائزرس وزارت کے تحت ایک پی ایس یو، دا فرٹیلائزس اینڈ کیمیکلز ٹراونکور لمیٹیڈ (فیکٹ) کووڈ-19 کےخلاف لڑائی میں کیرل حکومت کی مدد کررہا ہے۔ کمپنی اپنا خاص آڈیوٹوریم ، ایم کے کے نائیر حال ایلور میونسپلٹی کو سونپ دیا ہے تاکہ اسے 100 بستروں والے کووڈ فرسٹ لائن ٹریٹمنٹ سینٹر (سی ایف ایل ٹی سی) کے شکل میں تبدیل کیا جاسکے۔ اس مقصد کے لئےکمپنی نے اپنی سی ایس آر پہل کے تحت بیڈ، بستر، گدے وغیرہ بھی سپلائی کی ہے۔
کل فیکٹ ایم کے کےنائر حال میں منعقدہ ایک تقریب میں فیکٹ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب کشور رونگٹا نےایلور میونسپلٹی کی چیئرپرسن محترمہ سی پی اوشا کو یہ سامان سونپا۔ اس موقع پر ایلور میونسپلٹی سکریٹری سبھاش اور فیکٹ کے اعلی ترین افسر جناب گنیشن ، فائننس ڈائریکٹر، جناب کے ایس کیسون نمبوتھوری ، کارگزار ڈائریکٹر (پروڈکشن کو آرڈی نیشن ، جناب کے وی بال کرشنن نائر، کارکزار ڈائریکٹر (فائننس ) اور کمپنی سکریٹری اور جناب اے آر موہن کمار، جنرل منیجر (انسانی وسائل او ر ایڈمنسٹریشن) بھی موجود تھے۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-4266
(Release ID: 1642805)
Visitor Counter : 163