جل شکتی وزارت

‘نمامی گنگے پروجیکٹ سےمقامی معیشت کو فروغ  :ممتاز عوامی انتظامیہ  میں مقبولیت کے لئے وزیراعظم ایوارڈ2020’ کی شمولیت


قومی صفائی گنگامشن صرف گنگاکی ‘نرملتا’ اور ‘لگاتاربہاو’ تک ہی محدود نہیں ہے ، اس کے تحت گنگا اور اس کی معاون ندیوں کے آس پاس ایک ٹکاو سماجی  ۔ اقتصادی زون قائم کرنے کے لئے ‘ارتھ گنگا’ پربھی کام کیاجارہاہے جس سے ‘خود پرمنحصربھارت ’ مہم کو بھی کافی فروغ حاصل ہوگا

Posted On: 29 JUL 2020 6:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،29جولائی :اس سال نمامی گنگے پروجیکٹ کو ممتاز ‘ عوامی انتظامیہ میں  مقبولیت کے لئے وزیراعظم ایوارڈ 2020’میں شامل کیاگیاہے ۔قومی صفائی گنگامشن ( این ایم سی جی ) کے ڈائرکٹرجناب راجیو رنجن مشرا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے وسیلے سے اترپردیش کے ضلع  حکام ( ڈی ایم ) اورضلع گنگاسمتیوں سے جڑے سینیئرافسران کے ساتھ گفت وشنید کے دوران ان سے اس سال کے‘ عوامی انتظامیہ میں مقبولیت کے لئے وزیراعظم ایوارڈ ’کے لئے اپنی  نامزدگی پیش کرنے کے لئے کہا۔ جناب راجیو رنجن مشرا نے کہا، ‘یہ اترپردیش کے لئے گنگا میں صفائی کی  اپلبدھی کو پیش کرنے کے لئے ایک اچھا موقع ہے ، یہ ملک بھرمیں ندیوں میں صفائی سے جڑے کاموں کو فروغ دیگا’۔ انھوں نے کہاکہ اترپردیش میں 26ضلع گنگاسمتیوں کی مضبوط کوششوں سے معیشت کی سرگرمیوں کو بھی کافی بڑھاوا مل رہاہے ۔ یہ سمتیاں گنگاکی صفائی اور کایاکلپ کے لئے مقامی ساکنان کے تعاون سے ضلع سطح پر کام کرتی ہیں ۔ ان کے گٹھن کے بعد گنگا کی صفائی اور کایاکلپ سے سے جڑی کوششوں میں وسیع بدلاو آیاہے ۔ یہی نہیں ، گنگا کے کنارے نامیاتی زراعت اور نامیاتی تنوع ک ےفروغ سے مقامی سطح پر روزگارکے موقع بڑھیں گے ۔

جناب مشراکے مطابق نمامی گنگے کی مختلف شاخیں یہاں تک کے لاک ڈاون کے دوران بھی بلارکاوٹ کام جاری رہے جس کا نتیجہ  امید سے کہیں بہتررہاہے ۔ اترپردیش  کی ضلع گنگا کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ کے ایک سلسلے کو سرگرمی سے پوراکرنے کے بعد انھوں نے کہاقومی صفائی ستھرائی گنگامشن کا مقصد صرف گنگاکی صفائی ستھرائی اور لگاتاربہاوتک ہی محدود نہیں ہے ۔ ہم گنگااوراس کی معاون ندیوں کے آس پاس ایک دیرپا سماجی اوراقتصادی زون تیارکرنے کے ارتھ گنگا کے خاکے پربھی کام کررہے ہیں جس سے خودکفیل بھارت ابھیان کو کافی فروغ حاصل ہوگا۔

ماضی میں گنگاکے سفراورگنگا دعوت ابھیان کی کامیابی سے لوگوں کے درمیان بیداری آئی ہے جس کی بدولت اب نہ صرف گنگاکے کنارے والے علاقوں میں بلکہ دیگرندیوں کی صفائی میں بھی عوام  کی شرکت لگاتاربڑھ رہی ہے ۔ لاک ڈاون کے دوران وطن واپس آئے ہوئے ورکروں کو مہاتماگاندھی قومی روزگارگارنٹی اسکیم کے ذریعہ ندی تالابوں کے بازآبادکاری سے منسلک کیاجائے گا جس سے مقامی اقتصادیات کو کافی فائدہ ہوگا اوراس کے ساتھ ہی مانسون کے پانی کے ذخیرے کے لئے قدرتی وسائل کو تحفظ دیاگیاہے ۔

اس کے علاوہ علاقے کی تنوع کو فروغ دینے کے لئے آئی آئی ٹی کانپوراور ڈبلیوڈبلیو ایف کے ساتھ مرادآباد میں کام شروع کیاجارہاہے ۔ اسی طرح ہردوئی ، بجنور، میرٹھ وغیرہ ضلعوں میں کچھووں کی قسموں کا تحفظ کیاجارہاہے ۔ ہردوئی میں کچھواتالاب کی بازآبادکاری کرکے پہلی بارہیچنگ یعنی انڈے سینے کا کام کامیابی کے ساتھ کیاگیاہے ۔ رائے بریلی میں زمین کو قبضے میں لینے کے لئے جائزہ لیاجارہاہے ۔ گنگا کے کنارے والے علاقے قبضوں سے آزاد کرائے جارہے ہیں شجرکاری بھی اس اسکیم کا ایک اہم حصہ ہے ۔ سبھی ضلعوں میں پودے لگاکرگنگاکے کنارے باغات تعمیر کئے جائیں گے اس اسکیم کے تحت اس سال کاسگنج میں 300ہیکٹیئر زمین پر ساڑھے تین لاکھ پودے لگائے گئے ہیں ۔

میٹنگ میں شامل سبھی ضلع کلکٹروں نے اپنے اپنے ضلعوں میں جاری مختلف سرگرمیوں کی تفصیلات بتائیں ۔ کانپورمیں 14دسمبر ، 2019کو وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں ہوئی قومی گنگاکونسل کی میٹنگ میں نمامی گنگے کو انتظامیہ میں مہارت کے لئے وزیراعظم ایوارڈ 2020میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ نامزدگی کے لئے ضلع وار تفصیل این ایم سی جی کو بھیجی جائیگی ۔ درخواستیں 15اگست ، سے پہلے طلب کی جائیں گی ۔متعلقہ انعامات سول خدمت کے دن کے موقع پر تقسیم کئے جائیں گے ۔

اب کرناوتی میں نذرآب کی سرگرمی لگاتارپورے سال رہے گی :

نمامی گنگے پروجیکٹ میں گنگاکی معاون ندیوں کی صفائی ستھرائی اورکایاپلٹ شامل ہے۔ مرزاپورضلع میں گنگاکی ایک معاون ندی کرناوتی کی کایاپلٹ بدولت اب یہ پورے سال لگاتاربہتی رہے گی ۔ حال میں تیارکئے جانے والے سماجی اوراقتصادی ماڈل سے کرناوتی ندی کے کنارے والے علاقے کافی مستفیدہوں گے اس کے ساتھ ہی گومتی ندی سے ملنے والی ہردوئی ضلع کی سئی ندی کو مائگرنٹ ورکروں کی مددسے جلادی گئی ہے ۔ اسی طرز پرکاسگنج اورفرخ آباد میں پرانی گنگاکی کایاپلٹ کی گئی ہے ۔

مائگرنٹ ورکروں کو کام ملااورانھوں آبی وسائل کا تحفظ کیا:

مائگرنٹ ورکرلاک ڈاون کی مدت کی دوران خاص طورپر ضلع گنگاسمتی کے علاقوں میں قدرتی آبی وسائل کے تحفظ میں مصروف ہوگئے تھے جن میں وارانسی ، کانپور، بجنوربھی شامل ہیں ۔ اس سے چھوٹی ندیوں اور تالابوں کو فائدہ پہنچاہے ۔ بدایوں میں کچھلاگھاٹ کی تعمیر کی جائیگی ۔

ڈولفن کے تحفظ کے ساتھ کسانوں کی پیداوارمیں بھی اضافہ ہوا:

نمامی گنگے پروگرام کے تحت فتح پورضلع کے کسانوں کو نامیاتی زراعت کی خصوصی تربیت دی جارہی ہے یہ علاقہ گنگامیں ڈولفن کے لئے بھی جاناجاتاہے اس کے علاوہ ڈولفن کے تحفظ کے  کام بھی میں  ایک خصوصی پروجیکٹ کے وسیلے سے ضابطہ بندطریقے سے لگاتارپیش ہورہی ہے ۔

***************

( م ن  ۔اس ۔  ع آ)

(07.202030.)

U-4241



(Release ID: 1642280) Visitor Counter : 119